نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راشٹرسنت توکادوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی، ناگپور کی صد سالہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن (اقتباسات)

Posted On: 04 AUG 2023 8:19PM by PIB Delhi

یہاں موجود تمام لوگوں کو میرا سلام!

اس سے پہلے کہ میں ناگپور پر غور کروں، جو قوم پرستی کا مرکز ہے، مجھے آپ کو بتانا ضروری ہے کہ ناگپور کا ہر دورہ متاثر کن، حوصلہ افزا اور تحریک سے بھرپور رہا ہے، یہ منفرد اور مختلف ہے۔ میں جناب نتن گڈکری  جی  کا  یہ موقع فراہم کرنے کے لیے مشکور ہوں۔

یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ ناگپور سنتروں کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ شیروں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ دو شیر یہاں سٹیج پر موجود ہیں۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی کی طاقت سب نے دیکھی ہے۔ لیکن ایک شیر راجیہ سبھا میں میرا کام مشکل بنا دیتا ہے۔ جب وہ کسی سوال کا جواب دینے کے لیے اٹھتا ہے تو میں بڑی مشکل میں ہوتا ہوں۔ ایوان کا ہر رکن شکایت کنندہ کے طور پر نہیں بلکہ امید اور امنگ کے ساتھ سوالات کرنا چاہتا ہے۔ یہ کل ہوا. عمل کا آدمی، نفاذ کے وژن میں یقین رکھنے والا آدمی۔ خوش قسمتی سے، ناگپور کے میرے اب تک کے تمام دورے گڈکری جی کے ساتھ رہے ہیں جو کے اس کے مرکزی مقام پر ہیں۔

محترم جناب رمیش بیس جی، میں ان سے ایک مشترک  بات شیئر کرتا ہوں، وہ پہلی بار 1989 میں پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے، میں اسی سال منتخب ہوا تھا۔ میں حکمراں جماعت کا حصہ تھا، اور میں مرکزی وزیر تھا۔ وہ 2019 تک رکن پارلیمنٹ رہے، پارلیمنٹ میں ان کے سالوں کی تعداد میرے پارلیمنٹ میں گزارے مہینوں سے دوگنا ہے۔ رمیش جی اور میں ایک وقت میں گورنر رہ چکے ہیں۔ وہ بہت زیادہ باصلاحیت اور اپنے کام کے لیے وقف ہیں۔

عزت مآب گورنر نے مجھے بتایا کہ یہ ان کا مشن ہے کہ بیرونی دنیا کے ساتھ بھی زیادہ رابطہ ہو۔ اس سلسلے میں نتن جی نے مجھے بتایا کہ میں انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز (آئی سی ڈبلیو اے) کا چیئرمین ہوں اور ہمیں اس یونیورسٹی کے ساتھ ایک ماہ کے اندر ایک مفاہت نامہ پر دستخط کرنا ہوں گے۔ نتن جی کم وقت چاہتے تھے، لیکن مسئلہ یہ تھا کہ آئی سی ڈبلیو اے کے ڈائریکٹر  بیرون ملک ہیں۔ نتن گڈکری جی ملک کے اندر اور باہر صرف اپنی کامیابیوں، حصولیابیوں، ہمارے منظر نامے کو بدلنے، امید پیدا کرنے، روزگار پیدا کرنے اور سب سے اہم بات اختراع کے ساتھ رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آپ نے گرو فلم ضرور دیکھی ہو گی، جب عظیم صنعت کار کو پانچ منٹ کا وقت دیا گیا تو اس نے ساڑھے چار منٹ میں وقت ختم کر دیا اور کہا جو آدھا منٹ بچا ہے یہی فائدہ ہے۔  نتن جی کی وجہ سے جہاں بھی ملک میں سڑکوں پر جاتے ہیں ، وقت بچتا ہے وہی فائدہ ہے۔

دوستو، میں ہمیشہ ٹاپر تھا، اس وقت ہمارے پاس پولسن بٹر ہوتا تھا، اس لیے جب بھی میں اپنے اساتذہ کی صحبت میں ہوتا تو پیچھے سے کچھ طلباء پولسن… پولسن کو بڑبڑایا کرتے تھے، کیونکہ ایک کو استاد کے صحیح سمت  ہونا تھا۔  

مجھے عزت مآب جسٹس وکاس بدھوار جی کو سلام اور سلوٹ کرنا چاہیے، مجھے ایک بار ان کے سامنے پیش ہونے کا موقع ملا، جو یادگار ہے۔ ایک انتہائی  واضح آدمی۔ میں ایک گاؤں سے آتا ہوں جو لوگ معمولی پس منظر سے آتے  ہیں وہ فوری طور پر اپنی موجودگی کا احساس نہیں دلاتے لیکن پیشے میں میں بہت خوش قسمت ہوں، مجھے 11 سال کی پریکٹس میں سینئر ایڈووکیٹ نامزد کیا گیا، ہائی کورٹ بار کا سربراہ رہا، بار کونسل میں 34 سال کی عمر میں۔ایک  دن میں  میں صرف ایک کیس میں پیش ہوتا تھا۔ میں عدالت میں وہ 3 منٹ کبھی نہیں بھول سکتا جب فاضل جج نے کہا، "آپ کے پاس صرف تین منٹ ہیں"، میں نے کہا، "مائی لارڈ،  صرف 2 منٹ"۔ اور یاد رہے کہ گراف اتنا موثر تھا، دوسروں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، میرا انہیں سلام۔

اس تاریخی موقع پر اس مبارک اجتماع  کے معزز اراکین، میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ میرے لیے ایک خوشگوار لمحہ ہے۔ ایک لمحہ جسے میں پسند کروں گا۔ مجھے ایک ایسے تعلیمی ادارے سے منسلک ہونے کا اعزاز اور فخر حاصل ہے، جس کے سابق طلباء نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بڑے پیمانے پر اپنا تعاون پیش کیا ہے۔

اس اجتماع کے معزز ممبران، میں پچھلے مقررین سے اتفاق کروں گا، انقلابی تبدیلی صرف تعلیم سے ہی آتی ہے۔ یہ تعلیم ہی ہے جو فرق پیدا کر سکتی ہے، یونیورسٹیاں شاندار خیالات اور نظریات کے زندہ  ادارے ہیں۔ وہ ہماری ترقی اور کامیابیوں میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ ہمارے ملک میں تکشاشیلا اور نالندہ جیسی یونیورسٹیاں تھیں جنہوں نے ہندوستان کو وشو گرو بنا دیا ہے۔ یہ ادارے ہماری اجتماعی قومی یادوں میں ابدی ہیں۔

میں جانتا ہوں کہ اس وقت کی حکومت بہت سے اقدامات کر رہی ہے اور اس نے کئی پالیسیاں مرتب کی ہیں جو آپ کی صلاحیتوں، امکانات اور توانائی کو آپ کے نظریات، امنگوں اور خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ میں اس پلیٹ فارم سے بات کروں گا۔ یہ وقت ہے کہ ہماری صنعتیں خاص طور پر اپنے اداروں کو پروان چڑھائیں۔ مجھے اس وقت قدرے تشویش ہوتی ہے جب صنعت کے رہنما بیرونی یونیورسٹیوں کو بڑی رقم دیتے ہیں۔ ہمیں اپنی قوم پرستی پر یقین رکھنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہماری پہلی ترجیح ہماری قوم، ہماری قوم پرستی، ہمارے ادارے ہیں۔

ذرا تصور کریں کہ ہمارے ملک میں کوئی ہے جسے نوبل انعام دیا جاتا ہے اور ہم حکومت کی طرف سے 5 ملین امریکی ڈالر کسی غیر ملکی یونیورسٹی کو دیتے ہیں۔ تصور کریں کہ اس ملک کا ایک بڑا گھر کسی غیر ملکی یونیورسٹی کو 50 ملین امریکی ڈالر دیتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ان کے ارادے برے  نہیں ہیں، وہ صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں کو پروان چڑھانے کے لیے سب کچھ کرنا ہوگا۔ اسی ملک میں ہمارے پاس تکششیلا، نالندہ ہوں گے۔ دنیا میں کہیں بھی آپ کو اس قسم کی فیکلٹی نہیں ملے گی جو ہمارے ملک میں ہے۔ اگر آپ پوری دنیا میں جائیں تو آپ دیکھیں گے، اعلیٰ کارپوریٹ گھرانوں میں ان کی اعلیٰ سطح پر، ہندوستانی ذہن ہیں۔

اس صورتحال میں فیکلٹی اور اپنے نوجوان دوستوں، لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے دو اہم تجاویز پیش کروں گا۔ ایک، معاشی قوم پرستی پر مالی بنیادوں کی وجہ سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ اس ملک میں بہت سنگین معاملہ ہے، کیا دیا، کینڈل، پتنگ، فرنیچر، ایسی چیزیں  باہر کی آئیں گی؟ کیا ہم ان کو  درآمد کریں گے کیونکہ وہ سستی ہیں؟ تجارت، صنعت اور کاروبار کو اس حوالے سے انتہائی حساس ہونا ہوگا۔ اس سے ہمارے ملک کو بہت مدد ملے گی۔ یہ صرف شہری خود کو بیدار کر کے ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کوشش آپ میں سے ہر ایک کی طرف سے ہونی  ہے۔ اور دوسرا، قدرتی وسائل کے لاپرواہی سے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کسی کو بھی توانائی، گیس، پٹرول یا پانی استعمال کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ وہ اسے خرید سکتا ہے۔ آپ کی جیب اس بات کا تعین نہیں کر سکتی کہ آپ کو کتنا استعمال کرنا ہے۔ قدرتی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہونا چاہیے۔ یہ ہمارا پابند فریضہ ہے۔

میں آپ کو بتاتا چلوں دوستو، میں گڈکری جی کا مداح ہوں اس وجہ سے کہ وہ اختراع اور روایت  اور عام ڈگر سے ہٹ کر حل تلاش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو سڑکوں میں مل جائے گا، انہوں نے ایسے مواد کا استعمال تیار کیا ہے جو بصورت دیگر ہماری ترقی کی تاریخ میں ہمارے لیے بہت بڑی مشکلات کا باعث بنتے تھے۔

اس وقت کو دیکھیں جب یہ یونیورسٹی قائم ہوئی تھی، ان چیلنجوں کو دیکھیں جو آس پاس تھے اور 100 سال کا سفر طے کر نا، بالکل یادگار سفر ہے، ہماری امنگوں کو عملی جامہ پہنانے والا، ہر لمحہ ہمیں   قابل فخر بنانے والا۔ میں تمام سابقہ وائس چانسلرز، موجودہ ٹیم اور سابق طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایک خیال جسے میں ایک عرصے سے لطف اندوز ہو رہا ہوںوہ یہ ہے کہ  ہمارے اداروں کے سابق طلباء فطری تھنک ٹینکس ہیں، وہ ملک کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر اپنا تعاون پیش سکتے ہیں۔ وہ پالیسی بنانے میں اپنا تعاون پیش سکتے ہیں۔ لہذا، میں نے ماہرین تعلیم اور اداروں کے سربراہان کے لیے ایک آئیڈیا دیا ہے۔ آئیے ہمیں ایلومنائی ایسوسی ایشنز کا ایک  فیڈریشن بنان چاہئے، اگر کوئی ایسا منظم ادارہ ہے جس میں آپ کے، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم جیسے اداروں کے سابق طلباء ہوں، اور جب وہ ایک نقطہ نظر پر اکٹھے ہوں، تو اس کے دو نتائج ہوں گے، ایک، وہ حکومت کی پالیسیوں میں  بڑے پیمانے پر مدد کریں گے دوسرا انہیں معاشرے کو بنانے اور  اسے واپس دینے کا موقع ملے گا، اوراسی طرح اپنے مادر علمی کو واپس دیں گے۔ اگر وہ مادر علمی کو مالی امداد دیتے ہیں مادر علمی کے طالب علموں کو مواقع فراہم کرتے ہیں، تو وہ سماجی ترقی میں اپنا تعاون پیش گے جو کہ ایک عظیم قومی خدمت ہوگی۔

دوستو، تین دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد، ملک میں نئی قومی تعلیمی پالیسی آئی ہے، یہ یکسر تبدیلی لانے والی ہے۔ اس نے ہماری تہذیبی اقدار کا لحاظ رکھا ہے۔ اس نے تعلیم کا وہ حصہ کم کر دیا ہے جو طلباء کو گھسیٹ رہا تھا، یہ ہنر اور قابلیت پر مبنی ہے۔ یہ آپ کو لچک اور پالیسی کے ارتقاء کی اجازت دیتا ہے ۔ اس وقت ریاست مغربی بنگال میں گورنر ہونے کی وجہ سے ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے معلومات حاصل کی گئی تھیں۔ یہ پالیسی پہلے ہی نتائج دکھا رہی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے میں کچھ ریاستوں سے اپیل کرتا ہوں: ان وجوہات کی بنا پر جن کو معقول نہیں کہا جا سکتا ہے جنہوں نے ایک فعال قدم اٹھانے اور طلباء کے ساتھ ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے اس پالیسی کو نہیں اپنایا ہے۔ برائے مہربانی فوری طور پر قومی تعلیمی پالیسی کو اپنائیں۔

میں اپنے نوجوان طلباء سے کہتا ہوں، جب میں طالب علم تھا، مشکلات تھیں، اس وقت بہت مشکل تھا، جب آپ کسی یونیورسٹی یا کالج سے پاس ہو کر بڑی دنیا میں چھلانگ لگا ئیں گے تو آپ کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہوگی۔ میں نے بطور وکیل داخلہ لیا تھا اور میں اپنی ایک لائبریری کے لئے6000 روپے چاہتا تھا۔ مجھے اب بھی واضح طور پر یاد ہے، ایک نیشنلائزڈ بینک کے بینک مینیجر جس نے مجھے بغیر ضمانت کے قرض دیا تھا۔ اب جو بڑی تبدیلی آئی ہے اسے دیکھو۔ پیسہ کوئی  قابل غور نہیں ہے؛ آپ کو اپنے ذہن میں ایک خیال رکھنا ہوگا۔ آپ کو عام ڈگر سے باہر سوچنا ہوگا. آپ کو پہل کرنی ہوگی اور اسی وجہ سے ہندوستان ہمارے پاس اسٹارٹ اپس کی تعداد پر فخر کرسکتا ہے، ہمارے پاس یونی کورنس کی تعداد ہے ہم ان کامیابیوں کے لیے دنیا کے لئے قابل رشک ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں قوم نے جو تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ میں آپ کو تین مثالیں دوں گا۔ 2022 میں، ہمارے پاس 150 ٹریلین امریکی ڈالر کی حد تک ڈیجیٹل ٹرانسفرز تھیں اور یہ ٹرانسفرز عالمی لین دین کا 46فیصد بنتی ہیں۔ یہ منتقلی امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں ڈیجیٹل میکانزم کے ذریعے مشترکہ منتقلی سے چار گنا زیادہ ہے۔ کیا آپ اس پر یقین کر سکتے ہیں؟ ہماری کامیابی کو اس حد تک دیکھیں- چار گنا!

ہندوستانی ذہن عبقری ہے۔ تعلیم نہ ہونے کے باوجود ہم جلدی سیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس 850 ملین اسمارٹ فون مالکان اور 700 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین ہیں۔ انٹرنیٹ پر فی کس ڈیٹا کی کھپت کو دیکھیں۔ 2022 میں، ہمارے شہریوں کی طرف سے انٹرنیٹ کے فی کس ڈیٹا کی کھپت امریکہ اور چین  ایک ساتھ دونوں سے زیادہ تھی۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

ہمیں فخر کرنا چاہیے اور دوسرے زاویے سے دیکھنا چاہیے۔ عالمی اقتصادی حالت کی بات کی جائے تو صرف ایک دہائی پہلے ہم دوہرے ہندسے میں تھے، ۔ ہم کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہم کہاں ہوں گے۔ لیکن ستمبر 2022 میں، ایک خوش کن لمحہ آیا، ایک تاریخی لمحہ۔ بھارت زمین پر پانچویں سب سے بڑی عالمی معیشت بن گیا، اور کیا ہی ایک کامیابی ہے! اس عمل میں، ہم نے اپنے سابقہ نوآبادیاتی حکمرانوں، برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا، اور دہائی کے اختتام تک، کسی کو شک نہیں ہے کہ ہندوستان تیسری سب سے بڑی عالمی معیشت بن جائے گا۔

وہ لوگ جو سامعین میں ہیں، ہم میں سے کچھ لوگ 2047 کے آس پاس نہیں ہوں گے جب ہندوستان اپنی آزادی کی صد سالہ جشن منائے گا، لیکن آپ معاملات  کے ذمہ دار ہوں گے۔ میرے نوجوان دوستو، لڑکے اور لڑکیوں، آپ 2047 میں بھارت کے بہادر ہیں!

آپ نمایاں فرق پیدا کریں  گے۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس وقت بھارت وشو گرو ہوگا اور ہم دنیا کی نمبر ایک معیشت ہوں گے اور کیوں نہیں؟ ہمارا ماضی اس کا ثبوت ہے۔ اداروں کو دیکھیں- نالندہ، تکشلا، معیشت میں ہماری عالمی شراکت کو دیکھیں۔ پھر ہماری معیشت کو دیکھیں، یہ دنیا کا مرکز تھا اور ہم پہلے نمبر پر تھے۔ ایسا ضرور ہو گا۔ اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں۔

میری تشویش کا اظہار کرنے کے لیے ناگپور سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی اور میری تشویش یہ ہے کہ کیا ہم صرف کسی کو بھی اجازت دے سکتے ہیں کہ کوئی غیر معقول، ناسمجھ، بغیر کسی بنیاد کے- ہمارے  آئینی اداروں کو داغدار کرے، اس کی شبیہ خراب کرے، اس کی  بے عزتی کرے اور اس کی  توہین کرے؟ جب پوری دنیا ہندوستان کو لے لیتی ہے، اور آئی ایم ایف اسے واضح الفاظ میں بتاتا ہے کہ ہندوستان یا ہندوستان سرمایہ کاری اور مواقع کی پسندیدہ منزل ہے؟ ہم میں سے کچھ اس کھیر کو کیچڑ بنانا چاہتے ہیں۔ ہم میں سے کچھ دوسرا نقطہ نظر دینا چاہتے ہیں۔

دوستو، وقت آگیا ہے کہ ہمیں انفرادی طور پر ہندوستان مخالف بیانیے کو بے اثر کرنے کے لیے سب کچھ کرنا چاہیے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ ہندوستان کا عالمی وقار، ساکھ اور مقام کبھی نہیں تھا جو اسے اب حاصل ہے۔ تاریخ میں اس سے پہلے کبھی کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے اتنا احترام  حاصل نہیں کیا جتنا جناب نریندر مودی نے حاصل کیا ہے۔ ان کے دورہ امریکہ کو لے لیجئے جب وہ وہاں مقننہ یعنی کانگریس اور سینیٹ سے خطاب کر رہے تھے تو انہوں نے دو باتیں کہی تھیں یعنی مصنوعی ذہانت اور جب انہوں نے اگلی بات کہی تو امریکہ اور ہندوستان، وہاں کے پورے ایوان نے انہیں بے ساختہ مبارکباد دی، کیونکہ وہ ہی صورتحال ہے۔ دونوں ممالک جمہوری ہیں۔ ہم جمہوریت کی ماں ہیں۔ ہم سب سے پرانی جمہوریت ہیں۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں آئینی طور پر جمہوریت نہیں ہے جیسا کہ بھارت میں ہے۔ ہمارا آئین گاؤں کی سطح پر، پنچایت کی سطح پر، ضلع پریشد کی سطح پر جمہوریت فراہم کرتا ہے۔ ہمارے ملک میں جمہوری اقدار اب پھلتی پھولتی اور پروان چڑھ رہی ہیں۔ لیکن میں نے آپ کے غور کے لیے اپنے خیالات پیش کرکررہا ہوں۔ ہمارا ملک جمہوری ہے اور جمہوریت میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ سب کو قانون کا پابند ہونا چاہیے۔ آپ کسی بھی قبیلے یا خاندان سے ہوں، آپ کسی بھی قد کاٹھ کے ہوں، قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا ہوتا ہے۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ جب قانون اپنا راستہ اختیار کرتا ہے تو لوگ سڑکوں پر نکل آتے ہیں۔ کیا اس کا سامنا کیا جا سکتا ہے؟ کیا اس کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟

اگر کسی کو قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے، تو قانون کے مطابق، ہمارے ملک کے مضبوط عدالتی نظام سے فائدہ اٹھانا ہی واحد راستہ ہے۔ اور ہمارا مضبوط عدالتی نظام انتہائی آزاد ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہو سکتا۔ اس لیے میں آپ سب سے، خاص طور پر میرے نوجوان دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنائیں جہاں اس قسم کے رجحانات سے نمٹا جائے اور اسے بے اثر کیا جائے۔ وہ قوم کے مفاد میں نہیں۔

دوستو، جو کچھ ہم اب چاروں طرف دیکھ رہے ہیں، وہ ہے جو ہم نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا۔ یہ ہمارے تصور سے باہر تھا۔ عزت مآب گورنر اور میں 1989 میں پارلیمنٹ کے ممبر تھے۔ ہمارے ہاتھ میں ایک طاقت تھی، 50 گیس کنکشن اور وہ 50 گیس کنکشن ہماری طاقت تھی۔ ہم ایک سال میں جس کو چاہیں گیس کے 50 کنکشن دے سکتے ہیں۔ آج کی زمینی حقیقت کا تصور کریں۔ ضرورت مند خاندانوں کو 170 ملین گیس کنکشن دیئے گئے ہیں اور یہ سب کے پاس ہیں۔ ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔

دنیا میں ہر کوئی، میں آپ کو بتاتا ہوں- اس ملک میں وزیر اعظم کے سب سے زیادہ تصوراتی  طریقہ کار سے کووڈ سے نمٹا گیا۔ ایک ملک میں، جتنے بڑے ہمارے، اتنے ہی متنوع، تمام سیاسی جگہوں پر مختلف طریقے سے قبضہ ہونے کے ساتھ، وزیر اعظم کو لوگوں کے کرفیو کے آغاز کا خیال آیا۔ عوام کے کرفیو نے کمال کر دیا، اور عوام کے کرفیو نے اسے جذباتی کیا کہ یہ غیر امتیازی سلوک، یہ امیر، غریب، ترقی یافتہ قوموں، ترقی پذیر قوموں کو نہیں بخشا۔ اور وہاں ہم نے نایاب طریقہ نکالا۔ اور کہنے کے لئے ہماری ثقافتی وراثت پر یقین نہیں کرتے۔ یہ زمینی حقیقت ہے۔  کووڈ کے دوران جہاں ایک طرف بھارت کے عوام کو ٹیکہ لگایا جارہا تھا ، ہمارے ملک نے اس روایت کو نبھاتے ہوئے پڑوسی ممالک کے ضرورت مند ملکوں کو  ویکسن متری کے ذریعہ کو ویکسن دی۔ اور جو کئی ممالک کے لیڈر مجھے ملتے ہیں، اپنا امتنان ظاہر کرتے ہیں  کہ آپ نے ایسے موقع پر مدد کی جسے ہم بھول نہیں سکتے۔

میں اپنے نوجوان دوستوں سے کہوں گا کہ کبھی خوف  کا خوف نہ کھائیں۔ کبھی بھی تناؤ اور دباؤ  کا شکار نہ ہوں۔ خوف کا خوف انسان کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔ پہلی کوشش میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا۔ زیادہ تر تاریخی کامیابیاں، سائنسی دریافتیں، ایجادات متعدد کوششوں کے بعد ہوئی ہیں۔ لہذا، اپنے ہنر کے لیے پوری طرح سے کام کریں۔ فیصلہ کرنے میں سست اور سمجھنے میں جلدی کریں۔ ان دنوں جس سطح پر عدم برداشت ہے، ہم سننے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم دوسرے کے نقطہ نظر پر غور کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہم دوسرے نقطہ نظر سے بہت عدم برداشت کا شکار ہیں۔ میں اپنے نوجوان دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسا ہر گز نہ کریں۔ ان لوگوں کے ساتھ کھلا ذہن رکھیں جو آپ سے متفق نہیں ہیں۔ جس لمحے آپ ان کے موقف کی تعریف کریں گے، آپ زیادہ سمجھدار ہوں گے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا موقف غلط ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو ان کے موقف سے اتفاق کرنا ہوگا۔ سچائی سب سے اہم ہے لیکن سچائی کی اصل جستجو ان لوگوں کے ساتھ جڑنا ہے جو آپ کی سوچ کے مطابق نہیں سوچتے اور توبھی جاکر یہ امرت نکلے گا، اگر ہم نے ہماری بات کو ضد بنالیا، عدم اتفاق کو مخالفت بنالیا ،  تو ہم نے جمہوریہ قدروں کو چھوڑ دیا۔  میں اپنے آپ سے ایک سوال کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کا کیا مطلب ہے، پارلیمنٹ کا مطلب ہے کہ ملک بھر کے نمائندے وہاں  آتے ہیں , ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں،  ان کا فریضہ ہے کہ وہ بحث، مکالمہ،مباحثہ میں شامل ہوں، لیکن یقینی طور پر ہنگامہ آرائی اور خلل ڈالنے کے لیے نہیں اور اس کا طریقہ  آپ لوگوں کے پاس ہیں، کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے جن کو عوام  کی حمایت حاصل  نہیں ہو۔، آپ کو پیغام دینا چاہوں گا کہ عوامی تحریک بنائیے،  مثال  ہمارے سامنے ہے ۔ سنویدھان سبھا جنہوں نے   ہمیں یہ دستور   دیا  تین سال تک وہ چلی۔  ایک بار بھی شوروغل نہیں ہوا۔ پلے کارڈ نہیں دکھائی۔ پرسکون ماحول میں کام ہوا۔

اور یہ کبھی نہ بھولیں کہ آئین ساز اسمبلی کو ناقابل یقین حد تک مشکل، تفرقہ انگیز اور متنازعہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن انہوں نے اسے ہم آہنگی، تعاون اور آپسی تال میل کے جذبے سے حل کیا۔ اب وہ غائب ہے۔ جمہوریت کے مندر عملی طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور مجھے اس سے بڑا خطرہ نظر آتا ہے اگر جمہوریت کے مندر- راجیہ سبھا، لوک سبھا اور ریاستی مقننہ، اگر وہ بحث، مباحثہ، مکالمے کا پلیٹ فارم نہیں بنیں گے، تو جگہ خالی نہیں ہو سکتی، اس پر دوسروں کا قبضہ ہو جائے گا۔ اور وہ قوتیں نمائندہ نہیں ہوں گی۔ ان قوتوں کا احتساب نہیں ہو گا۔ وہ قوتیں وہ نہیں ہوں گی جنہوں نے آئین کو برقرار رکھنے کا حلف اٹھایا ہو۔ اس لیے میں آپ میں سے ہر ایک سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو انفرادی طور پر فعال کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی ایسا بیانیہ موجود ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمیں اس کام کے لیے مشغول ہونے کی ضرورت ہے جس کے لیے عوام ادا کر رہے ہیں اور جس کے لیے آئین نے ہم پر فرض عائد کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس سمت میں تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

میں ایک کسان خاندان سے آتا ہوں۔ آپ کے عزت مآب وزیر اعظم نے مجھے کسان پتر کہہ کر کہا کہ میں فعال طور پر کسان نہیں ہوں بلکہ میرا خاندان ہے۔ میرے لیے کتنے فخر کا لمحہ ہے کہ 110 ملین کسانوں کو ان کے اکاؤنٹ میں براہ راست رقم ملتی ہے۔ اب تک یہ رقم2,25,000 کروڑ روپے ہو چکی ہے۔ میں رقم پر توجہ نہیں دے رہا ہوں۔ میں حکومت کا عہدےدار  نہیں ہوں۔ میں کسان کی حیثیت سے ہوں کہ کسان اس رقم کو حاصل کرنے کے لیے ایک جامع بینکنگ میکانزم کے نتیجے میں تیار، تکنیکی طور پر لیس ہے اور اسی وجہ سے یہ عظیم انقلاب برپا ہوا ہے۔ اب کیا ہو رہا ہے؟ ایک وقت تھا جب پاور کوریڈور طاقت کے دلالوں، بچولیوں کی زد میں تھے۔ ایسے لوگ ہوں گے جو قانونی طور پر فیصلہ سازی کا اضافی فائدہ اٹھائیں گے۔ وہ اس بات کا تعین کریں گے کہ کوئی خاص پالیسی کیسے بنائی جائے گی۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ان پاور کوریڈورز کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔ طاقت کے دلال کا ادارہ بدقسمتی سے اب ان کے لیے  موجودنہیں ہے اور خوش قسمتی سے اس قوم کے لیے جو ناپید ہے۔

بدعنوانی عام آدمی کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہے۔ ہمیں بدعنوانی کے لیے صفر برداشت کی ضرورت ہے، اور یہ دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن کرپٹ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ وہ فرار کے راستے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ایک ایجی ٹیشن نقطہ نظر بھی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عام آدمی کے لیے ہے، جو جمہوریت اور قوم کی ترقی میں سب سے بڑا حصہ دار ہے، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ نظام جو وضع کیا گیا ہے، نہ صرف مستحکم ہو، بلکہ ایک مختلف قسم کی راہ پر گامزن ہو، جو ہماری قوم کی بڑے پیمانے پر  مدد کرتا ہے۔

دوستو، میں آپ کے ساتھ ایک فکر چھوڑوں گا جو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے نکلی ہے اور یہ خاص طور پر میرے نوجوان دوستوں، لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہے:

‘‘جو آدمی کو لائق نہ بنائے، مساوات اور اخلاقیات کا درس نہ دے، وہ حقیقی تعلیم نہیں ہے۔ حقیقی تعلیم معاشرے میں انسانیت کی حفاظت کرتی ہے، معاش کا سہارا بنتی ہے، انسان کو علم اور مساوات کا سبق دیتی ہے۔ حقیقی تعلیم معاشرے میں زندگی پیدا کرتی ہے۔’’

میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ تنقیدی طور پر سوچیں، وسیع پیمانے پر پڑھیں، مستقل مزاجی سے اپنائیں اور اپنے متعلقہ سفر پر آگے بڑھتے ہوئے اپنے افق کو مسلسل وسیع کریں۔

اپنے اساتذہ کا احترام کریں، اپنے خاندان کے افراد کا احترام کریں۔ اچھے شہری بنیں۔ قوم کو ہمیشہ پہلے رکھیں۔ قوم کو پہلے رکھنا اختیاری نہیں ہے، یہ لازمی ہے، یہ واحد راستہ ہے۔

جئے بھارت!

شکریہ!

 

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno10608


(Release ID: 1966333) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi