محنت اور روزگار کی وزارت
محنت و روزگارکی وزارت نے شہریوں کی سہولت کو بڑھانے کے لیے زیر التواء معاملات کے موثر حل اور دفتر کی صفائی کے لیے 'خصوصی مہم 3.0' پر مستعدی سے عمل کیا
Posted On:
06 OCT 2023 6:13PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت،ممبر پارلیمنٹ کے حوالہ جات ،ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات ،بین وزارت حوالہ جات ،پارلیمانی یقین دہانیاں ،پی ایم او حوالہ جات ،عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں میں زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کے اہداف مقرر کئے ہیں۔وزارت موجودہ اصولوں اور عوامل کا جائزہ بھی لینے جارہی ہے جس سے عمل آوری کے بوجھ میں کمی لائی جاسکے اور شہریوں کےلئے ‘ایز آف لیونگ‘ کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ،وزارت نےجگہ کے بندوبست پر خصوسی توجہ دینے اور ماتحت دفاتر/ متعلقہ دفاتر/رضاکار اداروں میں کام کے کرنے کے تجربے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے دفاتر کی مکمل صاف ستھرا بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
مہم کے ابتدائی مرحلے (15ستمبر،2023 سے 30 ستمبر ،2023 تک) وزارت کے ذریعہ زیر التوا معاملوں کی جائیداد ،موجودہ اصولوں کے جائزے،زیرالتوا معاملوں کو نمٹانے اور صفائی کےلئے ہدف مقرر کرنے کے ساتھ ختم ہوئی،جن میں سے مندرجہ ذیل اہم اہداف اس طرح ہیں:
- پانچ لاکھ سے زیادہ فیزیکل فائلوں کا جائزہ لیا جانا۔
- ملک بھر میں 1500 سے زیادہ مقامات کو صاف کیا جائےگا،جس سے 1.75 لاکھ مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی ہوگی۔
- کباڑ اور غیرضروری سازوسامان کو نمٹانے سے 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی جائےگی۔
اس کثیر جہتی پروگرام کے ذریعہ سے مناسب نتائج اخذ ہونے کی امید ہے۔ابتدائی مرحلے میں سینئر افسروں کو مہم کی مدت کے دوران پہلے سے طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کےلئے اپنی بہترین کوششیں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سوچھتا ہی سیوا ابھیان کے تحت محنت اور روزگار کی وزارت میں سکریٹری نے وزارت کے سبھی افسروں کو سوچھتا کا حلف دلایا اور صاف ستھرا اور کوڑے کچرے سے پاک بھارت کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کی۔
عمل درآمدگی کے مرحلے میں جو 2اکتوبر سے 31اکتوبر 2023 تک چلے گا،وزارت طے شدہ اہداف کی حصولیابی کےلئے کاموں کی پیش رفت پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کی رپورٹوں کو اپ ڈیٹ کررہی ہے۔
************
ش ح۔ ا م۔
(U: 10612)
(Release ID: 1966286)
Visitor Counter : 63