عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈی اے آر پی جی، ای سروسز کی فراہمی میں اضافہ کے لیے رائٹ ٹو سروس کمشنرز کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا
9 اکتوبر 2023 کو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آر ٹی ایس کے چیف کمشنرز/ کمشنرز کے ساتھ دوسری میٹنگ کا انعقاد
ریاستوں کی طرف سے فراہم کردہ 14,736 ای سروسز، 2016 لازمی ای سروسز میں سے 1505 ای سروسز 74.6 فیصد کی سیچوریشن کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں
جموں و کشمیر، کیرالہ اور اڈیشہ اپنی خدمات کا 100 فیصد شناخت شدہ واحد یونیفائیڈ سروس ڈیلیوری پورٹل ای انت (1028)، ای سیوانم (911) اور اڈیشہ ون (404) کے ذریعے بالترتیب فراہم کرتے ہیں
Posted On:
09 OCT 2023 7:29PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے 9 اکتوبر 2023 کو ای گورننس کو فروغ دینے کے مقصد سے‘‘نیشنل ای گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ (این ای ایس ڈی اے) وے فارورڈز’’ کے ساتھ مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے رائٹ ٹو سروس کمشنروں کے ساتھ دوسری میٹنگ بلائی تاکہ ملک میں ای-سروس کی فراہمی کو بہتر بنایا جاسکے۔
آر ٹی ایس کے چیف کمشنرز کو بھی محکمے کی جانب سے شروع کیے گئے‘‘نیشنل ای گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ کے آگے بڑھنے کا راستہ’’ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے محکمہ کی طرف سے چھ نیشنل ای گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ آگے کی راہ ماہانہ رپورٹیں جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹوں نے نیشنل ای گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ - وے فارورڈ ڈیش بورڈ پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ فراہم کردہ ای-سروسز اور لازمی ای-سروسز کی تعداد کے لیے بیس لائن مقرر کی ہے۔ یہ فیس لیس، از خود ڈیلیوری اور یونیفائیڈ سروس ڈیلیوری پورٹلز کی حیثیت کو بھی واضح کرتا ہے۔ مزید برآں، رپورٹ سیکٹر وار ای سروسز کا جائزہ اور موازنہ کرتی ہے اور آف لائن خدمات کو آن لائن پلیٹ فارمز میں منتقل کرنے کے لیے ریاست کے مخصوص مواقع پر روشنی ڈالتی ہے۔ اگست کی رپورٹ کے اہم اہم نکات یہ تھے کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمے 14,736 ای خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ریاستوں کی طرف سے فراہم کردہ 14,736 ای سروسز، 2016 لازمی ای سروسز میں سے 1505 ای سروسز 74.6 فیصد کی سیچوریشن کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں۔
جموں و کشمیر، کیرالہ اور اڈیشہ اپنی خدمات کا 100 فیصد شناخت شدہ واحد یونیفائیڈ سروس ڈیلیوری پورٹل ای انت (1028)، ای سیوانم (911) اور اڈیشہ ون (404) کے ذریعے بالترتیب فراہم کرتے ہیں۔
مندرجہ ذیل امور پر اتفاق رائے ہوا:
- ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نشاندہی کی گئی 154 مشترکہ خدمات کا جائزہ لیں اور انہیں ایک مخصوص مدت میں ای خدمات کے طور پر فراہم کریں۔
- ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ای-یو این این اے ٹی، ای سیونم اور اوڈیشہ ون کی بنیاد پر متعلقہ آر ٹی ایس کمیشنوں/کمیٹیوں کے تعاون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک متحد پورٹل کے ذریعے ای-سروسز کی فراہمی کے حصول کے لیے ایک روڈ میپ کی وضاحت کریں گے۔
- ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ اور نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کریں کہ ای خدمات کو فعال طریقے سے فراہم کیا جائے۔
- ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے آر ٹی ایس کے ذریعے فیس لیس خدمات کی فراہمی کا تعین کریں۔
ہریانہ، اتراکھنڈ، میگھالیہ، مہاراشٹر، پنجاب، اتر پردیش، راجستھان، چندی گڑھ اور کرناٹک کے چیف کمشنرز اور نوڈل افسران سمیت کل 27 عہدیداروں نے حصہ لیا اور اپنی قیمتی آراء اور تجاویز کا اشتراک کیا اور فعال طور پر بات چیت میں مصروف رہے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نومبر، 2023 میں دہرادون میں آر ٹی ایس کمشنروں اور دیگر نوڈل افسروں کی ایک ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ع ۔ع ن(
U.No 10586
(Release ID: 1966169)
Visitor Counter : 97