صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت و کنبہ بہبود کے محکمے میں زیر التواء معاملات  کے نپٹارے کے لیے خصوصی مہم 3.0 (ایس سی ڈی پی ایم) اور سووَچھتا مہم زوروں پر  ہے


محکمے نے اپنے  متعلقہ اور ماتحت دفاتر، خودمختار انجمنوں اور سی پی ایس  ای کے ساتھ مل کر ملک بھر میں 900 سے زائد سووَچھتا مہم کے مقامات کی شناخت کی

Posted On: 09 OCT 2023 6:35PM by PIB Delhi

صحت و کنبہ بہبود کے محکمے میں زیر التواء معاملات کے نپٹارے کے لیے خصوصی مہم 3.0 (ایس سی ڈی پی ایم) اور سووَچھتا مہم زوروں پر ہے۔ اس مہم کا مقصد زیر التواء معاملات کو کم کرنا، صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا، داخلی نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنا، ریکارڈ انتظام کاری میں افسران کو تربیت فراہم کرنا، بہتر ریکارڈ انتظام کاری کے لیے فزیکل ریکارڈ کو ڈجیٹل شکل دینا اور تمام وزارتوں/ محکموں کو ایک ہی ڈجیٹل پلیٹ فارم www.pgportal.gov.in/scdpm22 پر لانا ہے۔

صحت و کنبہ بہبود کا محکمہ(ڈی او ایچ ایف ڈبلیو) اپنے  محکمے (صدر دفتر) اور ملک کے مختلف حصوں میں واقع اس کے تمام متعلقہ اور ماتحت دفاتر، خود مختار انجمنوں اور سی پی ایس ای میں زیر التواء معاملات کے نپٹارے اور صفائی ستھرائی کو لے کر خصوصی مہم 3.0 چلا رہا ہے۔ مہم کے دوران صفائی/ نپٹارے کے سلسلے میں حاصل کیے جانے والے اہداف کی شناخت کرنے کے لیے 15 ستمبر 2023 سے تیاری کے مرحلے کے ساتھ اس کا آغاز ہوا۔ اصل مہم 02 اکتوبر 2023 سے شروع ہوئی اور یہ 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ دفاتر میں جگہوں کی انتظام کاری اور کام کاج کے مقامات پر تجربے میں اضافے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

                                        بعد کی تصویر                        پہلے کی تصویر

ایمس، پٹنہ، بہار

ایمس، کلیانی، مغربی بنگال

                          پہلے کی تصویر                                          بعد کی تصویر

ایمس، رشی کیش، اتراکھنڈ

خصوصی مہم کے تیاری کے مرحلے کے آغاز کے بعد سے صحت و کنبہ بہبود کے محکمے نے اپنے متعلقہ اور ماتحت دفاتر ، خود مختار انجمنوں اور سی پی ایس ای کے ساتھ مل کر ملک بھر میں 900 سے زائد صفائی ستھرائی کے مقامات کی  شناخت کی ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کی تیاری کے مرحلے کے دوران صحت و کنبہ بہبود کے محکمے کے نوڈل افسر اور سکریٹری (ایچ ایف ڈبلیو) نے تیاری کے مرحلے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

مہم کے نفاذ کے مرحلے کی پیش رفت صحت و کنبہ بہبود کے محکمے کے ذریعہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر باقاعدہ طور پر رپورٹ کی جاتی ہے۔ ڈی اے آر پی جی کے پورٹل پر رپورٹ کیے گئے دستیابی کے اعدادوشمار کے مطابق 09.10.2023  تک ڈی او ایچ ایف ڈبلیو نے اراکین پارلیمنٹ کے 47 حوالہ جات اور 1319 عوامی شکایات کا ازالہ کیا ہے۔ 853 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 320 فائلوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کباڑ کی فروخت سے بھی 55317 روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس مدت کے لیے ڈی او ایچ ایف ڈبلیو کے ذریعہ متعین کردہ اہداف کی حصولیابی کے لیے مہم زوروں پر ہے۔

اس مہم کی نگرانی اور رہنمائی صحت و کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر اور ڈی اے آر پی جی کے پورٹل (https://pgportal.gov.in/SCDPM ) کے ذریعہ تصاویر اور اعداد و شمار اپ لوڈ کرکے انجام دی جا رہی ہے۔ متعلقہ دفاتر کے ذریعہ روزانہ تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔ آئی ڈبلیو ایس یونٹ، ڈی او ایچ ایف ڈبلیو، نرمان بھون کے ذریعہ روزانہ اعداد وشمار اپ لوڈ کیے جا رہے ہیں۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10577



(Release ID: 1966168) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi