سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-نیشنل فزیکل لیبارٹری، نئی دہلی نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ درجے کے مواد اور توانائی کی موثر ٹیکنالوجیز پر بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 09 OCT 2023 6:26PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-نیشنل فزیکل لیبارٹری (سی ایس آئی آر-این پی ایل)، نئی دہلی ہندوستان کا قومی پیمائشی ادارہ (این ایم آئی) ہے۔ سی ایس آئی آر-این پی ایل 9 سے 10 اکتوبر 2023 تک نیٹ زیرو ٹیکنالوجیز کے لیے ایڈوانسڈ میٹریلز چیلنجز اور اسٹینڈرڈائزیشن کی ضرورت پر ایک دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی عالمی سطح پر ایک اہم تشویش ہے اور کرہ ارض پر اس کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق بین حکومتی پینل (آئی پی سی سی) نے 2050 تک عالمی گرین ہاؤس کے اخراج کو خالص صفر تک کم کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد قومی اور بین الاقوامی ماہرین اور محققین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید مواد، ٹیکنالوجی اور معیارات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے خالص صفر ہدف اور اس میں درپیش چیلنجز کو حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر کے نامور سائنس دان اور محققین اس ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں اور توانائی کی پیداوار، توانائی کے ذخیرہ کرنے کے لیے مواد، توانائی کی موثر ٹیکنالوجیز کے لیے مواد اور پائیدار ترقی کے لیے سرکلر اکانومی کے لیے مواد کے شعبوں میں اپنی تحقیقی مہارت کا اشتراک کر رہے ہیں۔

پروگرام کا آغاز پروفیسر وینو گوپال اچنتا، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر-این پی ایل کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ پروفیسر اچنتا نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ورکشاپ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے خالص صفر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مختلف جدید مواد اور ٹیکنالوجیز کی ترقی میں سی ایس آئی آر لیبز کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورکشاپ کے بعد سی ایس آئی آر-این پی ایل میں 11 اکتوبر سے 12 اکتوبر 2023 تک ایڈوانسڈ میٹریلز اینڈ اسٹینڈرڈز اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ-48 ہوگی۔

پروفیسر اچنتا کے خطاب کے بعد، پروفیسر فرنینڈو کاسترو،وی اے ایم اے ایس چیئر،این پی ایل- یو کے نے شرکاء سے خطاب کیا اور ایڈوانسڈ میٹریلز اینڈ اسٹینڈرڈز (وی اے ایم اے ایس) پر ورسائی پروجیکٹ کے تصور اور جدید مواد کی معیاری کاری میں اس کے کردار اور اس کے لیے معاونت کا ذکر کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے خالص صفر ٹیکنالوجیز کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے میٹریل میٹرولوجی کی اہمیت، درست پیمائش اور معیاری تنظیموں کو نئے مواد کے لیے معیار قائم کرنے کی ضرورت کا ذکر کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آر نے اجتماع سے خطاب کیا اور نیٹ زیرو ٹیکنالوجیز کے لیے جدید مواد کی ضرورت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے کے لیے جدید مواد اور ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے نیٹ زیرو کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ زیرو کوئی خواب نہیں ہے بلکہ اسے دنیا کا مینڈیٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جدید مواد میں بہت سے چیلنجز ہیں اور ہمیں ان چیلنجوں کو ایک وقت کے پابند عمل کے ذریعے اپنے مستقبل کو تشکیل دینے کے مواقع کے طور پر لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت محتاط رہنا ہوگا اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے اپنی مادر فطرت کے تحفظ کے لیے اپنے اقدامات کو درست ثابت کرنا ہوگا۔ انہوں نے خالص صفر کے اخراج کے لیے جدید مواد اور ٹیکنالوجیز کی معیاری کاری اور ترقی میں سی ایس آئی آر-این پی ایل کے کردار کا بھی ذکر کیا۔

افتتاحی پروگرام کا اختتام سی ایس آئی آر-این پی ایل کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر ایس آر دکاٹے کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

پروگرام کے بعد مختلف ممالک کے نامور مقررین کے ذریعہ توانائی کی پیداوار، توانائی کے ذخیرہ کرنے اور کاربن کیپچر کے لیے مواد پر تکنیکی سیشن ہوئے۔ مقررین نے خالص صفر اخراج کو حاصل کرنے کے لیے جدید مواد اور ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے اپنی تحقیقی شراکت اور کوششوں کا ذکر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ م ع ۔ع ن(

U.No 10582


(Release ID: 1966144) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi