سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
INSPIRE کی 10 ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ(این ایل ای پی سی) میں ہندوستان بھر کے اسکولوں کے منتخب طلباء نےاختراعی ایس اینڈ ٹی حل دکھایا
Posted On:
09 OCT 2023 5:21PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹری ، پروفیسر ابھے کرندیکر نے 9 اکتوبر 2023 کو اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم، دہلی میں انسپائر-مانک(ملینس مائنڈس اگومینٹنگ نیشنل ایسپریشنز اینڈ نالج) کی 10ویں قومی سطح کی نمائش اور پروجیکٹ مقابلہ(این ایل ای پی سی) کا افتتاح کیا، جہاں ملک بھر کے اسکولوں کے 441 منتخب طلباء کے اختراعی آئیڈیاز دکھائے گئے۔
پروفیسر کرندیکر نے کہا کہ ‘‘یہ دیکھنا متاثر کن ہے کہ نوجوان ذہن ایسے اختراعات کے ساتھ آگے آئے ہیں جو معیار زندگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت کے ساتھ روز مرہ کے مسائل کا حل ہو سکتے ہیں۔ وہ مقامی مسائل کو حل کرنے کے لیے سائنس اور ٹکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں اور میں یہاں پر دکھائے جانے والے ہنر کو دیکھ کر واقعی پرجوش اور خوشگوار حیرت زدہ ہوں،’’ ۔
سکریٹری ڈی ایس ٹی نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے طلباء سے بات چیت کی جو اپنی اختراعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ طلباء نے تمام زائرین اور جیوری ممبران کو اپنی موروثی قابلیت کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنی اختراعات کی وضاحت کی۔
پروفیسر کرندیکر نے کہا کہ لاکھوں اختراعات میں سے فلٹر کی گئی 400 سے زیادہ اختراعات نمائش میں ہیں، اور یہ ہمارے ملک میں بے پناہ صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے تمام اختراع کرنے والوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے معاشرے کے مسائل کے حل کے لیے اختراعات اور تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ ڈی ایس ٹی سکریٹری نے مقامی اسکولوں اور کالجوں سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی مستقبل کے لیڈر بننے کی صلاحیت کو حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں۔
دو دنوں - 09-10 اکتوبر، 2023 کے لیے منعقد کی گئی نمائش میں اختراعات قومی ترجیحات جیسے کسانوں کے لیے ٹیکنالوجی، صفائی ستھرائی، خواتین کے لیے حفاظت اور تحفظ، صاف توانائی وغیرہ پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ یہ اب عوام کے لیے کھلا ہے۔
این ایل ای پی سی میں اپنی اختراعات کو ظاہر کرنے والے نمائش کنندگان میں سے منتخب ٹاپ 60 طلباء کو 11 اکتوبر 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں عزت افزائی کی جائے گی ۔
ڈاکٹر اروند سی راناڈے، ڈائرکٹر، این آئی ایف نے انسپائر مانک کے عمل کے بارے میں بتایا اور کہا کہ نوجوان ہنرمندوں کا مجموعہ چیلنجوں کی ایک وسیع رینج کا اختراعی حل پیش کرتا ہے۔ یہ امنگ سے بھرے ذہن ہماری قوم کو ماحولیاتی تحفظ سے لے کر نچلی سطح پر بااختیار بنانے تک مختلف شعبوں میں سب سے آگے بڑھنے کا مشترکہ خواب کا اشتراک کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر نمیتا گپتا، سربراہ - انسپائر اور سائنسداں جی، ڈی ایس ٹی؛ ڈاکٹر وپن کمار، چیف سائنٹسٹ، این آئی ایف؛جناب مہیش پٹیل، سائنسداں جی، این آئی ایف؛ ڈاکٹر سندیپ بنسل، سائنسداں ڈی ایس ٹی؛ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ضلع کے افسران، اساتذہ/ نگراں اس موقع پر طلبہ کے ساتھ موجود تھے۔
این ایل ای پی سی سالانہ آئی این ایس پی آئی آر ای- ایم اے این اے کے، کے تحت ایک اہم سنگ میل ہے، ایک فلیگ شپ اسکیم جو مشترکہ طور پر محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ، حکومت ہند، اور نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) - انڈیا، جو کہ ڈی ایس ٹی کا ایک خود مختار ادارہ ہے، کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے۔
سال22-2021 کے دوران ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل 7.05 لاک آئیڈیاز اور اختراعات موصول ہوئیں۔ اس اسکیم نے ملک کے 715 اضلاع (98فیصد) بشمول 124 خواہش مند اضلاع کے خیالات اور اختراعات کی نمائندگی کرتے ہوئے شمولیت کی ایک بے مثال سطح کو چھوا۔ شرکاء میں لڑکیوں کی 53فیصد نمائندگی شامل تھی۔ تقریباً 83فیصد حصہ لینے والے اسکول دیہی ماحول سے تھے اور 72فیصد حصہ لینے والے اسکول ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے سرکاری اسکولوں سے تھے۔
*************
ش ح ۔ا ک ۔ ج ا
U. No. 10572
(Release ID: 1966061)
Visitor Counter : 72