وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارامن کل مراکش، مراکش کے سرکاری دورے پر آئی ایم ایف-ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ 2023 میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گی


مرکزی وزیر خزانہ جی 20 انڈین پریزیڈنسی کے تحت چوتھی جی20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گی، اس کے علاوہ سرمایہ کاروں اور کئی ممالک اور تنظیموں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گی

Posted On: 09 OCT 2023 5:21PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن 10 اکتوبر 2023 سے مراکش، مراکش کا سرکاری دورہ کریں گی۔

دورے کے دوران، محترمہ سیتا رمن ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سالانہ میٹنگوں میں شرکت کریں گی، ساتھ ہی جی20 میٹنگوں، انڈونیشیا، مراکش، برازیل، سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ سرمایہ کار/دو طرفہ میٹنگوں کے علاوہ دیگر متعلقہ میٹنگوں میں بھی شرکت کریں گی جو مراکش کے شہر مراکش میں 11-15 اکتوبر 2023 کو منعقد کی جانے والی ہیں۔

سالانہ اجلاسوں میں دنیا بھر سے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے حکام شرکت کریں گے۔سالانہ اجلاس،جو عام طور پر اکتوبر میں ہوتے ہیں، روایتی طور پر واشنگٹن ڈی سی میں لگاتار دو سال اور دوسرے رکن ملک میں تیسرے سال منعقد ہوتے ہیں۔

سالانہ اجلاسوں کے لیے ہندوستانی وفد کی قیادت مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور کریں گی اور اس میں وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کے حکام شامل ہوں گے۔

وزیر خزانہ محترمہ سیتارامن اور جناب شکتی کانت داس، گورنر، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، چوتھی جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز (ایف ایم سی بی جی) میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔جی 20  ایف ایم سی بی جی اجلاس میں جی20 ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 65 وفود کی شرکت کا مشاہدہ کیا جائے گا جس میں اہم عالمی مسائل کے وسیع دائرہ کار پر مرکوز کثیرجہتی بات چیت ہوگی۔

چوتھی جی 20 ایف ایم سی بی جی میٹنگ دو سیشنز پر مشتمل ہوگی:-

  1. اکیسویں صدی کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کو مضبوط کرنا
  2. عالمی معیشت اور کرپٹو اثاثوں کا ایجنڈا

میٹنگ کے دوران، آزاد ماہرین گروپ (آئی ای جی) کی جانب سے ایم ڈی بیز کو مضبوط بنانے سے متعلق رپورٹ کا والیم 2 بھی جاری کیا جائے گا۔ والیم 1 گاندھی نگر، گجرات میں منعقدہ  تیسری ایف ایم سی بی جی کے دوران جاری کیا گیاتھا۔

چوتھی جی 20 ایف ایم سی بی جی میٹنگ کے پہلو بہ پہلو، ہندوستانی جی 20 پریذیڈنسی، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، اور عالمی بینک کے پرنسپل 12 اکتوبر 2023 کو عالمی خودمختار قرضے کی گول میزکانفرنس (جی ایس ڈی آر) کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اورجی20 ممالک کے کام کی حمایت کرنے کے طریقے اور ذرائع دریافت کریں گے۔

یو ایس اے ٹریژری کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں، مرکزی وزیر خزانہ‘‘آئی ایم ایف کی پالیسی کی ترجیحات اور ادارے کو اپنی رکنیت کی حمایت کیسے کرنی چاہیے’’ کے موضوع پر ایک گول میز بحث میں حصہ لیں گی۔

مرکزی وزیر خزانہ جی 7 جاپان پریزیڈنسی کے زیر اہتمام ورلڈ بینک گروپ کے ساتھ ‘‘لچکدار اور جامع سپلائی چین  کی افزائش’’ (آر آئی ایس ای) کے لیے شراکت داری پر ایک بحث میں بھی حصہ لیں گی۔

مراکش میں آئی ایم ایف- ڈبلیو بی کی سالانہ میٹنگ کے پہلو بہ پہلومحترمہ سیتا رمن جی 7 افریقہ وزارتی گول میز کے دوران  بڑی معیشت کے منظرنامے پر بحث میں حصہ لیں گی۔

محترمہ سیتا رمن‘‘ایم ڈی بیز ارتقاء’’ پر ایک سیشن میں کلیدی خطاب بھی کریں گی، جس کی میزبانی جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی اور مرکز برائے عالمی ترقی (سی جی ڈی)کے ذریعہ مشترکہ طور پر کی جائے گی۔

 

اپنے دورے کے دوران، مرکزی وزیر خزانہ ‘‘ہمہ گیری کے ساتھ ترقی کی بحالی: حکومتوں اور کثیر جہتی اداروں کی مدد کے لیے نجی سرمائے کوتحریک دینے’’ کے موضوع پر ایک گول میزمباحثے میں بھی شرکت کریں گی۔

اسی کے پہلو بہ پہلو ایک اور اعلیٰ سطحی تقریب میں، مرکزی وزیر خزانہ اٹلانٹک کونسل کے ساتھ 2024 اور اس کے بعد کے ہندوستان کے اقتصادی امکانات پر بات چیت میں  شرکت کریں گی۔

‘ایک زمین’، ‘ایک خاندان’ اور‘ایک مستقبل’ کے جی20 انڈیا پریذیڈنسی تھیم کے تحت، ستمبر 2023 میں جی20 لیڈروں کی نئی دہلی میں سربراہی کانفرنس کے دوران ہندوستان کی  جی20 صدارت کے فائنانس ٹریک کے تحت حاصل کیے گئے کلیدی نتائج پر بات چیت جاری رہے گی۔

 

*************

ش ح۔  س ب ۔م ش

(U-10570)


(Release ID: 1966057) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil