کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن کے فنڈز نےکان کنی سے متاثرہ علاقوں/لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کا کام  کیا


اس سال اگست تک ڈی ایم ایف کے تحت 82370.79 کروڑ  روپے جمع ہوئے

مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 23ریاستوں  کے 644 اضلاع میں ڈی ایم ایف موجود ہیں؛ 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے تمام اضلاع میں ڈی ایم ایف تشکیل دئے ہیں

Posted On: 09 OCT 2023 4:43PM by PIB Delhi

ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشنز(ڈی ایم ایف)23 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  کے 644 اضلاع میں قائم کی گئی ہیں جن میں ڈی ایم ایف  کے قوانین موجود ہیں۔ اس سال اگست تک ملک کی سترہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پہلے ہی تمام اضلاع میں ڈی ایم ایف تشکیل دے دیا ہے۔ ایسی ریاستیں ہیں: آندھرا پردیش، بہار، ہماچل پردیش، کیرالہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، راجستھان، گوا، آسام، اور جموں و کشمیر۔

کانوں کی وزارت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، ڈی ایم ایف کے تحت جمع کیے گئے فنڈز کی کل رقم 82370.79 کروڑ روپے ہے اور استعمال شدہ رقم 45150.21 کروڑ (اگست، 2023) ہے۔ ڈی ایم ایف  کے تحت اعلیٰ ترجیحی کام (60%) تعلیم، پینے کے پانی کی فراہمی، صحت، خواتین اور بچوں کی بہبود، ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات، مہارت کی ترقی، صفائی وغیرہ جیسے شعبوں کے گرد مرکوز ہے۔ اسی وقت، دیگر ترجیحی کام کے تحت (40%)، پروجیکٹس بنیادی طور پر فزیکل انفراسٹرکچر، آبپاشی، توانائی، واٹر شیڈ ڈویلپمنٹ وغیرہ جیسے شعبوں سے متعلق  ہیں۔

گزشتہ سال جون میں کانوں کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے ذریعے، ریاستی حکومت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں   کو ہدایت کی تھی کہ وہ پانچ سال کی مدت کے دوران دستیاب موجودہ بیلنس اور ممکنہ طور پر ڈی ایم ایف  کو جمع ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچ سالہ تناظر کا منصوبہ تیار کریں۔ یہ منصوبہ یونیورسٹیوں/معروف تنظیموں/ایجنسیوں یا کسی بھی محکمے کے ذریعے کیے گئے بنیادی سروے یا تشخیص کے ذریعے شناخت کیے گئے نتائج اور خلا پر مبنی ہوگا۔ اپریل 2021 میں مرکز نے ریاستوں کو بڑے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم پیز، ایم ایل اے اور ایم ایل سی کو ڈی ایم ایف کی گورننگ کونسل میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس کے علاوہ ، اسی سال جولائی میں ایک اور حکم جاری کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈی ایم ایف کے تحت دستیاب فنڈز کو مائنز اینڈ منرلز (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ کے تحت تجویز کردہ کے علاوہ کسی دوسرے فنڈ یا مقاصد میں منتقل/خرچ نہیں کیا جائے گا۔

ایک غیر منافع بخش ادارے کے طور پر کام کرنے والے ڈی ایم ایف کا مقصد کان کنی سے متعلق سرگرمیوں سے متاثرہ افراد اور علاقوں کے مفاد اور فائدے کے لیے اس طریقے سے کام کرنا ہے جیسا کہ ریاستی حکومت نے تجویز کیا ہو۔ حکومت نے پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا (پی ایم کے کے کے وائی) شروع کی جس کو متعلقہ شعبوں کے ڈی ایم ایف  کے ذریعے لاگو کیا جائے گا تاکہ کان کنی سے متاثرہ افراد کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے ہر طرح سے فائدے  کی صورتحال پیدا کی جا سکے۔

*************

  ش ح۔ا م ۔

U-10567


(Release ID: 1966049)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi