عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی اینڈ ٹی) میں خصوصی مہم 3.0 زوروں پر ہے تاکہ فیصلہ سازی اوربے کار پڑی اشیاء کو ٹھکانے لگانے میں کارکردگی  کا مظاہرہ کیا جا سکے


ڈی او پی ٹی اور اس کی تنظیموں کے ذریعے صفائی مہم اور فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے لیے 290 آفس سائٹس کی نشاندہی کی گئی

عوامی شکایات، اپیلوں، یقین دہانیوں اور انٹر ڈویژنل معاملات کا مستقل جائزہ

جسمانی ریکارڈ کا جائزہ لے کر ریکارڈ کا موثر انتظام، ریکارڈ روم کو برقرار رکھنے اور اس کی تزئین و آرائش کے مطابق پرانی فائلوں کو ٹھکانے لگانا

Posted On: 09 OCT 2023 4:23PM by PIB Delhi

عملہ اور تربیت کا محکمہ (ڈی او پی ٹی) اپنی منسلک/ ذیلی تنظیموں کے ساتھ، صفائی کو فروغ دینے،زیر التوا میں پڑے عوامی شکایات کے معاملات میں کمی، ڈیجیٹلائزیشن اور اچھی حکمرانی کے اقدامات کے ذریعے فیصلہ سازی کو فروغ دیتے ہوئے  کارکردگی کو بڑھانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر مختلف سرگرمیاں  انجام دینے  کی غرض سے اہم اقدامات کر رہا ہے۔  

خصوصی مہم کی پیشگی تیاری 15 ستمبر 2023 سے شروع ہوئی اور ایک مقررہ وقت میں،ڈی او پی ٹی میں تمام تنظیمیں جوش و خروش سے اپنی مہم سے متعلق سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں جس کے نتیجے میں کام کاج  کی جگہ پر کے تجربے میں اضافہ کام کاج کی جگہ پر خوشگوار ماحول اور وسائل کے بہتر انتظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

محکمہ نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران جائزہ لینے کے لیے ہزاروں فزیکل فائلوں کی نشاندہی کی ہے۔ اب تک، ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد، بیس ہزار سے زیادہ پرانے فزیکل ریکارڈز/فائلوں کو ریکارڈ برقرار رکھنے کے شیڈول کے لحاظ سے ختم کرنے کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔ ڈی او پی ٹی نے خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر ای کچرا، پرانی گاڑیوں اور دیگر بے کار اشیاء کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بھی اپنا ہدف مقرر کیا ہے۔

ای ایچ آر ایم ایس 2.0 کو مربوط خدمات کی فراہمی اور ملازمین کے اطمینان کو بڑھانے کے لیے کلیدی ڈیجیٹل خدمات کی  باہم رسانی میں معاون  کے طور پر شناخت کی ہے۔ کئی دیگر اقدامات جیسے کہ اضافی افرادی قوت کی تعیناتی، عوامی زندگی میں قابلیت میں اضافہ اور انسانی وسائل سے متعلق پالیسی کی ہدایات کو آسان بنانے کے لیے حکومت بھر میں انسانی وسائل کے بہتر انتظام اور صلاحیت کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تقویت دی جا رہی ہے۔

خصوصی مہم 3.0 کا آغاز 2 اکتوبر 2023 سے ہوا اور مختلف تنظیموں کے سربراہان کی مسلسل نگرانی کے تحت 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا جنہوں نے مہم کی سرگرمیوں میں گہری ذاتی دلچسپی لی ہے جس سے افرادی قوت کی حوصلہ افزائی اور خصوصی مہم 3.0  کامیابی کوسچے اور اصل جذبے کے ساتھ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 

*************

ش ح۔  س ب ۔م ش

(U-10564)


(Release ID: 1966040)
Read this release in: English , Hindi