عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
کرم یوگی بھارت کے زیر اہتمام آرٹ آف لیڈرشپ کمیونیکیشن پر ورکشاپ
Posted On:
09 OCT 2023 4:13PM by PIB Delhi
کرم یوگی بھارت، ڈی او پی ٹی نے 9 اکتوبر 2023 کو مختلف وزارتوں/محکموں کے سینئر سرکاری اہلکاروں کے لیے ‘دی آرٹ آف لیڈرشپ کمیونیکیشن ’پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ سینئر سرکاری ملازمین کے لیے درکار کلیدی مہارتوں میں سے ایک کو پورا کرنے کےلئے – ‘مؤثر مواصلات’ کی اس ورکشاپ کو آئی گوٹ کرم یوگی پلیٹ فارم پر کمیونیکیشن کورسز کی تکمیل کے مقصد کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
انٹرایکٹو ورکشاپ کا انعقاد معروف ماہر تعلیم ، اور ٹفٹس یونیورسٹی میں لیڈرشپ کمیونیکیشن میں پریکٹس کے پروفیسر جناب مہر مانکڈ نے کیا۔ سیشن میں طرز عمل کی قابلیت پیدا کرنے کے لیے قائدانہ صلاحیتیں، زبانی بات چیت کا فن، کاروبار اور زندگی میں کہانی سنانےکی اہمیت، اور مؤثر طریقے سے مواد کے مواصلات جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔
شرکاء میں وزیر اعظم کے دفتر، پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ، وزارت پارلیمانی امور، محکمہ ڈاک، وزارت دفاع، سرحدی سیکورٹی فورس، وزارت سیاحت، وزارت اقلیتی امور، ڈی آئی پی اے ایم ، الیکٹرانکس، اور آئی ٹی کی وزارت، سائنس اور ٹیکنالوجی کا شعبہ، سائنسی اور صنعتی تحقیق کا شعبہ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، اور یوآئی ڈی اے آئی جیسی مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کے سینئر افسران شامل تھے۔
آئی گوٹ کرم یوگی (https://آئی گوٹ کرم یوگی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان/)، کرم یوگی بھارت-ڈی او پی ٹی کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے، ایک جامع آن لائن پورٹل ہے جو سرکاری اہلکاروں کی صلاحیت سازی کے سفر میں رہنمائی کرتا ہے۔ پورٹل آن لائن سیکھنے، قابلیت کے انتظام، کیریئر کے انتظام، مباحثوں، واقعات اور نیٹ ورکنگ کے لیے 6 فنکشنل ہبس کو یکجا کرتا ہے۔ سرکاری ا سپیکٹرم کے 24 لاکھ سے زیادہ سیکھنے والے فی الحال آئی گوٹ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہیں جن کی رسائی 740 سے زیادہ کورسز تک ہے۔
*************
ش ح۔ا م ۔
U-10566
(Release ID: 1966034)
Visitor Counter : 87