کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا محکمہ خصوصی مہم 3.0 کے لیے تیار

Posted On: 09 OCT 2023 4:01PM by PIB Delhi

دو سابقہ خصوصی مہموں کی کامیابی کے بعد  کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا محکمہ خصوصی مہم 3.0 شروع کرنے کے لیے اپنے وسائل کو متحرک کر رہا ہے۔ ایک بہتر ماحول  تیار کرنے اور کام کی جگہوں کو زیادہ کشادہ  بنانے کے مقصد کے ساتھ یہ محکمہ 100فیصد اسکیننگ کرنے اور اس کے نتیجے میں تمام موجودہ فزیکل فائلوں کو الیکٹرانک فائلوں میں تبدیل کرنے کے لیے کمر بستہ ہے۔ اس کے نتیجے میں فزیکل فائلوں کے ذریعہ گھری ہوئی کافی  جگہ خالی ہونے کا امکان ہے۔

ای اسپیس پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے، محکمہ  ایسے تمام فائلوں پر نظر ثانی کا کام بھی کررہا ہے جو  2022 سے پہلے کھولی گئی  تھیں۔الگ الگ افسران کو  9800 ای فائلوں پر نظر ثانی کی خصوصی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اپنے دفتر میں صفائی کو برقرار رکھنے کے علاوہ، محکمہ سوچھتا کے پیغامات کو عام لوگوں تک پہنچانے اور روزمرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف عوامی مقامات پر 255 صفائی  ستھرائی مہمات چلائی جا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U- 10560

                          


(Release ID: 1966033)
Read this release in: English , Hindi