وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ساگر پریکرما: زمینی سطح پر ماہی گیروں کے مسائل کوحل کرنے کی طرف ایک کامیاب سفر
مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کولاچل فشنگ ہاربر سے چل رہی ماہی گیرکشتی میں سوار لاپتہ ماہی گیروں کو بچانے کے لیے فوری طورپرمتعلقہ ایجنسیوں کو ہدایات جاری کیں
بھارتی بحریہ اور بھارتی ساحلی محافظ دستہ کے ذریعہ آج سخت تلاش اور بچاؤ کارروائی کے ذریعے ایک لاش برآمد کی گئی
دوسرے ماہی گیروں کی لاشوں کی تلاش کرنے کے لیے تلاشی کی کارروائی جاری ہے
Posted On:
08 OCT 2023 6:57PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کی قیادت میں ماہی گیروں اورمچھلی کے کاشتکاروں تک رسائی کا ایک وسیع پروگرام ساگر پریکرما یاترا مارچ 2022 سے گجرات سے مغربی بنگال تک ایک پہلے سے طے شدہ سمندری راستے سے شروع کی گئی ہے،جس میں ہندوستان کے تقریباً 8000 کلومیٹر ساحلی پٹی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ساگر پریکرما کا مقصد ماہی گیروں سے ان کے دروازے پر ملنا اور ان کے مسائل اور شکایات کوسمجھنا، پائیدار ماہی گیری کو فروغ دینا اور حکومت کی اسکیموں اور پروگراموں کی تشہیر کرنا ہے اوریہ اب تک کافی اہم رہا ہے۔ ساگر پریکرما کے دوران ماہی گیروں کو مرکزی وزیر جناب روپالا اورحکومت ہند کے ماہی گیری کے محکمے کے اہم عہدیداروں،ریاستی حکومت اوردیگراسٹیک ہولڈرزکے ساتھ ان کے دروازے پربات چیت کرنے کاموقع ملتا ہے۔
جناب پرشوتم روپالا کوایک مقامی ماہی گیر کی طرف سے ڈوبنے والی کشتی کے بارے میں ایک متن پیغام موصول ہوا جو ساگر پریکرما کے پچھلے مرحلے کے دوران کولاچل میں ان سے ملا تھا۔ مرکزی وزیر نے کولاچل فشنگ ہاربر سے چل رہی ماہی گیری کشتی میں سوار لاپتہ ماہی گیروں کو بچانے کے لیے فوری طور پر متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایات جاری کیں۔
دریں اثناء لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ نے کرائیکل میں جناب پرشوتم روپالا سے ملاقات کی تاکہ انہیں اس مسئلے سے آگاہ کیا جاسکے اور وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ انہوں نہ صرف اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا،بلکہ قریب سے اس کی نگرانی بھی کررہے ہیں۔
بھارتی بحریہ کے ساتھ ساتھ بھارتی ساحلی محافظ دستہ کے ذریعہ بھارتی بحریہ کے دو جہازوں اور بھارتی ساحلی محافظ دستہ کے ایک جہاز کے ذریعہ سخت تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کی کوششوں کے دوران غوطہ خوروں نے آج ایک ماہی گیر کی لاش برآمد کرلی ہے۔
دوسرے ماہی گیروں کی لاشوں کوتلاش کرنے کے لیے تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ ماہی گیروں کے اہل خانہ نے لاپتہ ماہی گیروں کی لاشوں کی بازیابی پر مرکزی وزیر اور پوری بچاؤ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کوششوں اور کاوشوں کے ساتھ ساگر پریکرما سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کھلے رابطے اور آراء کو حاصل کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرے گا،جبکہ ماہی گیر برادریوں کے درمیان اعتماد پیدا کرے گا اور ماہی گیروں کے مسائل کو حل کرنے میں ایک آلہ کار ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ع ۔ع ن(
U.No 10533
(Release ID: 1965808)
Visitor Counter : 104