محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی اے پی ایم کے ہریانہ چیپٹر کی پہلی سالانہ پیتھالوجی کانفرنس کا انعقاد

Posted On: 07 OCT 2023 8:22PM by PIB Delhi

انڈین ایسوسی ایشن آف پیتھالوجسٹ اینڈ مائکرو بایولوجسٹ (آئی اے پی ایم) کے نو تشکیل شدہ ہریانہ چیپٹر کی پہلی سالانہ پیتھالوجی کانفرنس آج ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال فرید آباد، ہریانہ میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر راجندر کمار، ڈائرکٹر جنرل، ای ایس آئی سی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس کانفرنس میں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل فرید آباد کے ڈین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹروں کے ساتھ پیتھالوجی کے شعبے کے ممتاز مقررین موجودگی تھے۔

ڈاکٹر راجندر کمار نے کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ای ایس آئی سی دنیا کی سب سے بڑی سماجی تحفظ کی اسکیموں میں سے ایک چلا رہا ہے جس کے کلائنٹ تقریباً 13.5 کروڑ ہیں۔ انہوں نے مستفیدین کو خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ای ایس آئی سی کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کے بارے میں مزید بات کی۔ اپائنٹمنٹس کے لیے نئی AAA+ ایپ، ٹیلی میڈیسن کے لیے ای سنجیونی 2.0 ایپ، ڈرگ ڈیلیوری اور مستفیدین کے گھروں پر سیمپل اکٹھا کرنا ای ایس آئی سی کی جانب سے آسانی کے ساتھ طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے کیے گئے حالیہ ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات ہیں۔

سائٹوپیتھولوجی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، مائع بایپسی، پھیپھڑوں کے کینسر کی اپڈیٹس، کولونوسکوپی بایپسی، سافٹ ٹشو سرکوما، رینل بایپسی میں آئی ایف وہ چند موضوعات تھے جن پر کانفرنس کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مقررین نے شرکا کو اپنے خیالات اور میڈیکل سائنس بالخصوص پیتھالوجی اور مائیکرو بایولوجی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت سے روشناس کیا۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

07-10-2023

U: 10519


(Release ID: 1965639) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi