وزارت دفاع
ہندوستانی فضائیہ کا نیا پرچم
Posted On:
07 OCT 2023 5:03PM by PIB Delhi
8 اکتوبر 2023 ہندوستانی فضائیہ کی تاریخ میں ایک اہم دن کے طور پر درج کیا جائے گا۔ اس تاریخی دن پر ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نئے فضائیہ پرچم کی نقاب کشائی کریں گے۔
تاریخ میں پیچھے جائیں، تو آر آئی اے ایف پرچم میں اوپری بائیں طرف یونین جیک اور فلائی سائیڈ پر آر آئی اے ایف دائرہ (سرخ، سفید اور نیلا) شامل تھا۔ آزادی کے بعد، ہندوستانی فضائیہ کا پرچم نچلے دائیں کینٹن میں یونین جیک کو ہندوستانی ترنگا اور آر اے ایف دائرہ کو آئی اے ایف ترنگا دائرہ سے بدل کر بنایا گیا۔
ہندوستانی فضائیہ کی اقدار کو بہتر انداز میں ظاہر کرنے کے لیے اب ایک نیا آئی اے ایف پرچم بنایا گیا ہے۔ پرچم کے اوپری دائیں کونے کو اب فلائی سائیڈ پر ایئر فورس کے تاج کی شمولیت سے منعکس کیا جائے گا۔
آئی اے ایف کلغی کے اوپر قومی نشان اشوک سنگھ اور اس کے نیچے دیوناگری میں الفاظ ”ستیہ میو جیتے“ ہیں۔ اشوک سنگھ کے نیچے ایک ہمالیائی عقاب ہے جس کے پنکھ پھیلے ہوئے ہیں، جو ہندوستانی فضائیہ کی جنگی خصوصیات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ہمالیائی عقاب کے گرد ہلکے نیلے رنگ کا حلقہ ہے جس پر ”انڈین ایئر فورس“ کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کا نعرہ ”نبھہ سپرشم دیپتم“ ہمالیائی عقاب کے نیچے سنہری دیوناگری حروف میں لکھا ہوا ہے۔ آئی اے ایف کا نعرہ بھگود گیتا کے باب 11 آیت 24 سے لیا گیا ہے اور اس کا مطلب ہے ”شان کے ساتھ آسمان کو چھونا“۔
****
ش ح۔ ف ش ع- م ف
07-10-2023
U: 10510
(Release ID: 1965550)
Visitor Counter : 181