ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کی وزارت نے جیو ٹیکسٹائل (معیار کے کنٹرول)  کےآرڈر 2022 کے نفاذ میں یکم جنوری 2024 سے توسیع کی

Posted On: 07 OCT 2023 1:16PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت نے، جیو ٹیکسٹائل (معیار کے کنٹرول)کے آرڈر 2022 کے نفاذ کی تاریخ میں توسیع کرنےکا اعلان کیا ہے۔ معیار کا کنٹرول آرڈر (کیو سی او)، جو اصل میں 7 اکتوبر 2023 کو نافذ ہونا تھا، اب یکم جنوری 2024 سے نافذ کیا جائے گا۔

نفاذ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرز (بی ا ٓئی ایس) کی تصریحات کی تعمیل کرنے کے لیے فرموں کی طرف سے کی گئی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے کیا گیا۔ اس میں مورخہ 10 اپریل 2023  اور اس کے بعد جیو ٹیکسٹائل (معیار کے کنٹرول) کے ترمیمی آرڈر 2022- بتاریخ 24 مئی 2023- ایس او 1706 (ای) کے تحت آنے والی 19 اشیاء کے لیے بی آئی ایس میں جاری سرٹیفیکیشن کے عوامل شامل ہیں۔

اس توسیع سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہے، اور ٹیکسٹائل کی وزارت نے ان مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

آئی بی آئی ڈی کیو سی او کے تحت آنے والے معیارات درج ذیل ہیں:

 

نمبرشمار

انڈین اسٹینڈرڈ

انڈین اسٹینڈرڈ کا عنوان

1

آئی15351 : 2015

جیوٹیکسٹائل - واٹر پروف لائنگ کے لیے لیمینیٹڈ ہائی ڈینسٹی پولیتھیلین (ایچ ڈی پی ای) اوون جیومیمبرین -  خصوصی تفصیلات

2

آئی15909 : 2020

لائنگ کے لیے پولی ونائل کلورائد (پی وی سی) جیو میمبرینز-  خصوصی تفصیلات

3

آئی ایس16653 : 2017

جیو سنتھیٹکس- ساحلی اور آبی شاہراہوں  کے تحفظ کے لیے نیڈل پنچڈ نان- اوون جیوبیگز-  خصوصی تفصیلات

4

آئی ایس16654: 2017

جیو سنتھیٹکس-  ساحلی اور آبی  شاہراہوں کے تحفظ کے لیے پولی پروپیلین ملٹی فیلامینٹ بنے ہوئے جیو بیگز -  خصوصی تفصیلات

5

آئی ایس14715 (حصہ1) 2016

سڑکوں میں ذیلی- گریڈ کے استحکام کے لیے جوٹ جیو ٹیکسٹائل حصہ 1 کو مستحکم کرنا-  خصوصی تفصیلات

6

آئی ایس14715 (حصہ2): 2016

دریاؤں اور آبی شاہراہوں میں کناروں کے کٹاؤ کو کنٹرول جوٹ جیو ٹیکسٹائل حصہ 2  -  خصوصی تفصیلات

7

آئی ایس15869 : 2020

 کھلے طور پر بنے ہوئے کوائرکے بھوواسٹر -  خصوصی تفصیلات

8

آئی ایس16391 : 2015

جیو سنتھیٹکس – کناروں  کی تعمیر کے ڈھانچوں میں ذیلی- گریڈ سیپریشن میں استعمال ہونے والے جیو ٹیکسٹائل -خصوصی تفصیلات

9

آئی ایس16393 : 2015

جیو سنتھیٹکس –زیر زمین نکاسی آب کی درخواست میں استعمال ہونے والے جیو ٹیکسٹائل – خصوصی تفصیلات

10

آئی ایس16362 : 2020

جیو سنتھیٹکس - فرش کے ڈھانچے میں سب گریڈ اسٹیبلائزیشن میں استعمال ہونے والے جیو ٹیکسٹائل -  خصوصی تفصیلات

11

آئی ایس 16352 : 2020

جیو سنتھیٹکس –ہائی ڈینسٹی پولیتھیلین(ایچ ڈی پی ای) جیو میمبرینز - خصوصی تفصیلات

12

آئی ایس16090:2013

جیو سنتھیٹکس –جیو ٹیکسٹائل جو تحفظ (یا کشننگ) مواد کے طور پر استعمال ہوتے ہیں – خصوصی تفصیلات

13

آئی ایس 16392:2015

جیو سنتھیٹکس –ہارڈ آرمر سسٹم میں مستقل کٹاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے جیو ٹیکسٹائل -  خصوصی تفصیلات

14

آئی ایس 17371:2020

جیو سنتھیٹکس – لچکدارکناروں کے لیےجیوگرڈس -  خصوصی تفصیلات

15

آئی ایس 17372:2020

جیو سنتھیٹکس –پولیمرک پٹی یاجیواسٹرپ کو برقرار رکھنے والے ڈھانچے میں مٹی کی مضبوطی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے – خصوصی تفصیلات

16

آئی ایس 17373:2020

جیو سنتھیٹکس –جیوگرڈس مضبوط مٹی کو برقرار رکھنے والے ڈھانچے میں استعمال ہوتے ہیں۔

17

آئی ایس 17374:2020

جیو سنتھیٹکس - بہاؤ اور کیمیائی مزاحمت کے سلسلے کے لئے مضبوط ایچ ڈی پی ای ممبرینز – خصوصی تفصیلات

18

آئی ایس 17483 (حصہ1:) 2020

جیو سنتھیٹکس –جیو سیلز-تفصیلات حصہ 1 لوڈ بیئرنگ ایپلی کیشن

19

آئی ایس 17483 (حصہ2): 2020

جیو سنتھیٹکس –جیو سیلز-تفصیلات حصہ 2 ڈھلان  کے تحفظ کا ایپلی کیشن

*****

U.No.10498

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1965394) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil