کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے متحدہ عرب امارات کی سرکردہ کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات کی، ہندوستان میں ان کے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا


جناب گوئل نے جی سی سی خطے اور مصر میں فوڈ سیکٹر کی سرکردہ کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 06 OCT 2023 8:30PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت ، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج دبئی میں متحدہ عرب امارات کی سرکردہ کمپنیوں ایمار، شرف اور ڈی پی ورلڈ کے سی ای او سے ملاقات کی اور ہندوستان میں ان کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے انہیں ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے حکومت ہند کے عزم کا یقین دلایا۔

جناب گوئل  گزشتہ دو سالوں میں  صنعت و تجارت کے وزیر کے طور پرمتحدہ عرب امارات کے اپنے تیسرے دورے پر ہیں۔ یہ اس اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جو ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو دیتا ہے۔

آج، جناب گوئل نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) خطے اور مصر میں فوڈ سیکٹر کی سرکردہ کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ خطے میں فوڈ سیکورٹی پارٹنر کے طور پر ہندوستان کے نمایاں کردار کو دیکھتے ہوئے، میٹنگ نے ہندوستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان خوراک کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کی۔ جناب گوئل کی بات چیت نے صنعت کے نمائندوں کو ہندوستان اور خطے کے درمیان فوڈ سیکٹر میں مضبوط تعاون کی تعمیر پر اپنی بصیرت اور نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

وزیر موصوف نے متحدہ عرب امارات میں مقیم معروف ہندوستانی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے)سے بھی ملاقات کی۔ بات چیت میں ہندوستان-یو اے ای تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر موصوف نے سی اے کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان کے ’امرت کال‘ میں اپنی خدمات پیش کریں ۔

وزیرموصوف نے ایکس پر پوسٹ کیا:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10485


(Release ID: 1965247) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi