مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ٹیلی مواصلات نے سوچھتا مشن کی خصوصی مہم 3.0 کو بڑے پیمانے پر شروع کیا

Posted On: 06 OCT 2023 8:06PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کا محکمہ زیر  التواء معاملوں  کو کم کرنے، پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور دفاتر میں صفائی اور ریکارڈ کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں اپنی تنظیموں/فیلڈ دفاتر میں خصوصی مہم 3.0 نافذ العمل  کر رہا ہے۔ اس مہم کی تیاری کا مرحلہ 14 ستمبر 2023 سے 30 ستمبر 2023 تک تھا۔ اس مرحلے کے دوران، اہداف کی نشاندہی کی گئی اور ایکشن پلان بنائے گئے۔ نفاذ کے مرحلے میں، یہ اہداف 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک2023 تک کے عرصے میں حاصل کیے جانے ہیں۔

دفتر کی صفائی اور پرانے ریکارڈوں کو نمٹانے کی مہم کو سکریٹری (ٹیلی کام) نے ایک تحریک دی جنہوں نے 3 اکتوبر 2023 اور 5 اکتوبر 2023 کو سنچار بھون کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ ملازمین کو ہدایات دیے۔ قبل ازیں، محکمہ کی جانب سے گاندھی جینتی پر منعقدہ ’روز مرہ کی زندگی میں  صفائی ‘ کے موضوع پر ملازمین کے بچوں کے لیے ایک ڈرائنگ اور پینٹنگ  کے مقابلے کے ذریعہ سوچھتا پر خصوصی مہم کا رنگا رنگ افتتاح کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TFL8.jpg

محکمہ نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران ملک بھر میں 350 سے زیادہ صفائی کی جگہوں اور 735 زیر التوا عوامی شکایات کی نشاندہی کی ہے۔ مہم کے دوران 16000 سے زیادہ فزیکل فائلوں اور تقریباً 3500 ای فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایک مثبت نوٹ پر عمل درآمد کے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے، محکمے نے یکم اکتوبر 2023 کو  4,58,650روپے کی آمدنی کے ساتھ دفتری اسکریپ کو نمٹا دیا ہے-

 

روزانہ کی پیش رفت کی سینئر سطح پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ مختلف مقامات پر صفائی مہم کے کچھ حصوں کو ذیل میں  پیش کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/24GLIM.jpg

محکمہ اس مہم 3.0 میں اپنی کارکردگی کو گزشتہ سال کی مہم 2.0 کے مقابلے میں بہتر بنانا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10484


(Release ID: 1965246) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Telugu