کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ای اے نے   نئی دہلی میں سی پی ایس ای کے آزاد ڈائریکٹروں کے لیے اورسمت بندی اور آموزشی سمٹ کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2023 5:36PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی ای اے) نے 5 اور 6 اکتوبر کو نئی دہلی میں ڈپارٹمنٹ آف پبلک انٹرپرائزز (ڈی پی ای) کے زیراہتمام اور کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن  (سی بی سی) کی علمی شراکت داری کے ساتھ سی پی ایس ای کے آزاد ڈائریکٹروں  کے لیے سمت بندی اور آموزشی سمٹ کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D1DD.jpg

 

یہ سمٹ  آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او جناب پروین کمار،ڈی پی ای کے اقتصادی مشیر جناب  انیمیش بھارتی،حکومت ہند کے سابق سکریٹری ڈاکٹر انوپ کے پجاری اور ، آئی آئی سی اے کے اسکول آف کارپوریٹ گورننس اینڈ پبلک پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر نیرج گپتا کے خطابات کے ساتھ ہوئی۔ افتتاحی خطابات میں  اچھی حکمرانی کے طریقہ کار، بہتر کارکردگی اور قومی ترقیاتی مقاصد کے زیادہ تعاون کرنےکے واسطے سی پی ایس ای بورڈز  کے آزاد ڈائریکٹرز کے زیادہ فعال رول کی ضرورت پر زور دیا۔

سمٹ  میں بورڈ گورننس کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ حاضرین نے بورڈ گورننس کی باریکیوں، سی پی ایس ای میں آزاد ڈائریکٹرز کی تاثیر، سی ایس آر  اور آڈٹ کمیٹیوں میں ان کے  رول  اور اپنی ذمہ داریوں کے ارد گرد ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لیا۔ ایجنڈے کے مطابق انٹرایکٹو پینلز، اوپن ہاؤسز، بورڈ میٹنگ کی تیاریوں کے بارے میں بصیرت، اور بورڈ ڈائنامکس بمقابلہ انتظامی تعلقات کی تلاش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دیگر ممتاز مقررین میں حکومت ہند کے سابق سکریٹری ڈاکٹر بھاسکر چٹرجی؛ پروفیشنل  آزاد ڈائریکٹر نوشیر مرزا؛ہندوستانکے سابق ڈپٹی سی اے جی انوپم کلشریستھ؛ لائف انشورنس کارپوریشن کے  آزاد ڈائریکٹر ڈاکٹر انیل کمار اور بینک آف بڑودہ کے ، سابق چیئرپرسن ڈاکٹر انیل کھنڈیلوال شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 10471

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1965121) وزیٹر کاؤنٹر : 116
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu