خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے سنگما نے شیلانگ سے سی آر پی ایف خواتین کی بائک مہم ’یشسونی‘ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا


سی آر پی ایف خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت کے اشتراک سے ناری شکتی منانے کے لئے اس بائک ریلی کا اہتمام کررہی ہے

Posted On: 05 OCT 2023 5:42PM by PIB Delhi

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونراڈ کے سنگما نے آج شیلانگ سے سی آر پی ایف خواتین بائیکرس کے ایک گروپ ’یشسونی‘ کے ذریعے ملک بھر میں بائک مہم کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ سی آر پی ایف خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت کے اشتراک سے خواتین کی طاقت (ناری شکتی) کو منانے کے لئے اس بائک ریلی کا اہتمام کررہی ہے۔

مختلف مسلح افواج کی خواتین جانبازوں کی طرف سے پیش کی گئی بہادری، عزم اور مثالی ہمت کو سلام کرتے ہوئے جناب کونراڈ کے سنگما نے کہا کہ خواتین جانباز کسی سے پیچھے نہیں ہیں، وہ سب سے آگے ہیں اور یہ خاص تقریب اور مہم ناری شکتی کی ایک اور مثال ہے۔ اس اہم تقریب کا حصہ بننے کے لئے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے سی آر پی ایف کی خواتین بائیکرس اس سفر کا آغاز کریں گی اور بالآخر یہ مجسمہ اتحاد میں تبدیل ہوجائے گی اور اس طرح یہ میرے لئے ایک زبردست اعزاز ہے اور اس پروگرام کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہوگا۔ اور میں ایک بار پھر اس شاندار اور حیران کن پروگرام کے لئے سی آر پی ایف کو مبارک باد دیتا ہوں کہ انھوں نے اس کا اہتمام کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہوسکتی ہے جب ہم ہر ایک کی زندگی کو قریب سے محسوس کریں۔ جب ہم ترقی کرسکیں اور ہر فرد کو آگے لے جاسکیں، جب ہم طبقوں اور صنف کے درمیان مساوات لانے کے قابل ہوسکیں۔

ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہندوستان کے وزیر اعظم کے وژن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اور کس قسم کے اقدامات سے شہریوں میں مساوات کو نافذ کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول قائم کریں، جناب سنگما نے کہا کہ ایک حقیقی ترقی یافتہ ملک، جس کے بارے میں ہمارے معزز وزیر اعظم اظہار خیال کرتے رہے ہیں، اور انھوں نے یہ ہدف رکھا ہے کہ 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننا چاہیے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہر طبقہ اور ہر شہری اور ہمارے اس عظیم ملک کا ہر شخص آگے بڑھے۔ اور اس طرح جو ہم نے آج دیکھا ہے وہ اس کوشش کی ایک اور مثال ہے کہ ہمارے نظام میں مساوات کو یقینی بنایا جائے۔

جناب سنگما نے کہا کہ یہ ریلی ہماری ناری شکتی کے تئیں ایک خراج ہے، جو ہماری ثقافت کی صدیوں پرانی روایت ہے اور خواتین کی طاقت اور لچک کا سراسر مظاہرہ ہے۔ میگھالیہ اور ہماری ریاست کی ثقافتی تاریخ، لوگ اور ہمارے قبائل کئی صدیوں سے اس پر پہلے ہی عمل پیرا ہیں۔ میگھالیہ ایک مادرانہ معاشرہ ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے بائک چلانے والوں اور اہلکاروں کی معلومات کے لیے یہ جان کر خوشی ہوگی کہ میگھالیہ کے قبائل اور برادری صدیوں سے ناری شکتی اور مساوات کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جناب سنگما نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مختلف کوششیں کی گئی ہیں کہ خواتین ریاست کی مجموعی اقتصادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ میگھالیہ ان چند ریاستوں میں سے ایک ہے جس نے خواتین کے لیے ولیج ایمپلائمنٹ کونسل کے سکریٹری اور صدور کے 50 فیصد عہدوں کو محفوظ رکھنے کی قرارداد منظور کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں اپنی مدد آپ گروپوں میں خواتین کی شرکت میں 30,000 سے بڑھ کر 4.5 لاکھ تک کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ ریاست میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے جاری عزم کی نشان دہی کرتا ہے، جو مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے تاریخی خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کے لئے وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ انھیں مبارکباد بھی دی۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں میں ان کی شرکت ضروری ہے۔

اس پہل کے حصے کے طور پر، سی آر پی ایف کی آل ویمن بائک مہم کی تین ٹیموں کو شیلانگ، سری نگر اور کنیا کماری سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جا رہا ہے اور تمام ٹیمیں  31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سال گرہ پر ایکتا نگر، گجرات میں جمع ہوں گی۔ یہ مہم کل  3291 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس سفر میں بائیکرس سات ریاستوں سے گزرتے ہوئے ایکتا نگر میں اپنے اختتامی مقام پر پہنچیں گے۔

سی آر پی ایف اور خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت کے اس مشترکہ کوشش کے تمام سفر کے دوران، سری نگر، شیلانگ اور کنیا کماری سے سبھی تینوں ٹیمیں مختلف اضلاع میں اسکولی بچوں اور کالج کی لڑکیوں، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں، این سی سی کی کیڈٹوں، سی سی آئی کے بچوں، این وائی کے ایس کے ممبروں، نوعمر لڑکے اور لڑکیوں، آنگن واڑی ورکروں جیسے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ (بی بی بی پی) کے ہدف گروپوں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ اس کا مقصد خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ پروگرام کو مزید تقویت دینا ہے۔

’’دیش کے ہم ہیں رکشک‘‘ کے فورس کے پیغام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خواتین بائیکرز نے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے سماجی پیغام کو بھی اپنی مہم میں شامل کیا ہے۔ وہ اپنے یونیفارم اور بینرز پر فخر کے ساتھ بی بی بی پی کا لوگو آویزاں کریں گی۔ اس طرح پورے ملک میں اس مقصد کی توثیق ہو رہی ہے۔

سی آر پی ایف ویمن جیز بینڈ، اسٹونی ہیون نے فلیگ آف پروگرام کے دوران اپنی کارکردگی کے ذریعے سامعین کو مسحور کیا۔ جبکہ سی آر پی ایف نے بجاطور پر کہا، اسٹونی ہیون صرف موسیقی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ خواتین کی طاقت اور لچک کا ایک جشن بھی ہے۔

میگھالیہ کے سماجی بہبود کے وزیر جناب پال لنگدوہ، سی آر پی ایف، نارتھ ایسٹ سیکٹر کے آئی جی جناب انوراگ اگروال، پولیس کی سینئر شخصیتیں، دفاع اور ریاستی انتظامیہ نیوی اس تقریب میں شرکت کی۔

 

#NariShakti #BetiBachaoBetiPadhao

CM Shri @SangmaConrad flagged off the Yashaswini - women bikers of @crpfindia with 25 bikes from Shillong.

This cross-country bike expedition is being organised is association with @MinistryWCD @SmritiIraniOffc @smritiirani @PIBWCD pic.twitter.com/S73WiaDtkk

— PIB In Meghalaya (@PIBShillong) October 5, 2023

-----------------------

ش ح۔ ح ا  ۔ م ر

U NO: 10455


(Release ID: 1965005) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi