صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مغربی ریاستوں کے لئے دوسری  کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز (سی ایچ او) کانفرنس7-6 اکتوبر 2023 کو ناسک میں ہوگی


صحت اور خاندانی بہبودکے مرکزی وزیر مملکت  جناب ایس پی سنگھ بگھیل اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوار دوسری سی ایچ او کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 05 OCT 2023 4:04PM by PIB Delhi

مغربی علاقوں کی ریاستوں کے لئے دوسری علاقائی کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز (سی ایچ او)        کانفرنس 6 اور 7 اکتوبر 2023 کو مہاراشٹر کے ناسک میں منعقد کی جائے گی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کے ساتھ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ حصہ لینے والی ریاستیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے مہاراشٹر، گجرات،کرناٹک، گوا، دادرا اور نگر حویلی  اور دمن اور دیو ہیں۔ کانفرنس میں آیوش ایچ ڈبلیو سی کے       40 سی ایچ او سمیت 200 سی ایچ او شرکت کریں گے۔ دسمبر 2022 میں پہلی علاقائی سی ایچ او کانفرنس کی کامیابی کے بعد یہ کانفرنس دوسری بار منعقد کی جا رہی ہے۔

جامع ہیلتھ کوریج حاصل کرنے کے ہندوستان کے عزم  کو  ملک بھر میں لوگوں کے گھروں کے قریب بڑے پیمانے پر ابتدائی طبی نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر طبی اور فلاحی مراکز کے قیام   کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت –طبی اور فلاحی مراکز کے قیام کا تصور ہندوستان کے بنیادی طبی نگہداشت کے نظام  کی بنیاد کے طور پر کیا گیا ہے۔ آج تک 1.61لاکھ سے زیادہ ایچ ڈبلیو سی شروع ہو چکے ہیں۔

کمیونٹی ہیلتھ آفیسرز (سی ایچ او) ذیلی طبی مراکز اور فلاحی مراکز کی ریڑھ ہیں۔ کثیر جہتی کارکنوں  اور آشا کارکنوں کی ٹیم کے ساتھ مل کر اہم معالجاتی، انتظامی اور عوامی صحت کے کام کرتے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں   1.30 لاکھ سے زیادہ سی ایچ او کو   ایس ایچ سی –ایچ ڈبلیو سی میں رکھا گیا ہے۔

کانفرنس درج ذیل 4 موضوعات پر مرکوز ہوگی:

1. معالجاتی اور عوامی صحت کے کام-بڑے پیمانے پر ابتدائی طبی خدمات شروع کرنا، فلاحی سرگرمیوں اور سالانہ ہیلتھ کیلینڈر کے دنوں کا اہتمام کرنا وغیرہ۔

2. انتظامی کام – ایچ ڈبلیو سی ٹیم کے ممبران کا   بندوبست ، بین مدتی جائزہ، امدادی نگرانی اور انتظامی کام۔

3. کمیونٹی سے رابطہ اور       آیوش کے ساتھ تال میل   - جن آروگیہ سمیتی ، وی ایچ ایس این سی کے ساتھ مل کر کام کرنا، دیگر محکموں کے ساتھ تال میل اور آیوش کا اتحاد۔

4. آئی ٹی پہل – ای-سنجیونی کے توسط سے  ٹیلی میڈیسن اور مسلسل نگہداشت    ، ٹیلی –مانس آبھا-آئی ڈی۔

مہاراشٹر حکومت کے  پرنسپل سکریٹری (صحت) جناب این نوین سونا،  کمشنر طبی خدمات اور ایم ڈی این ایچ ایم جناب دھیرج کمار اور وزارت صحت و خاندانی بہبود، وزارت آیوش،  نیشنل ہیلتھ سسٹم رسورس سنٹر کے دیگر سینئر عہدیدار بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ورکشاپ ڈیڑھ دن (1.5 دن) تک منعقد کی جائے گی۔ اس میں وسیع پیمانے پر مسلسل ابتدائی طبی نگہداشت فراہم کرنے کے نظام کو سمجھنے کے لیے ذیلی طبی مراکز کا علاقائی دورہ شامل ہوگا۔ ورکشاپ کے دوسرے دن، مغربی علاقوں  کی ریاستوں کے سی ایچ او 4 پریزنٹیشن  پیش کریں گے اور  مشہور و معروف ماہرین ابتدائی طبی نگہداشت پر  بولیں گے۔

*********

ش ح ۔  ق ت  ۔ ک ا

U.NO.10446



(Release ID: 1964945) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Marathi , Hindi