خصوصی سروس اور فیچرس
azadi ka amrit mahotsav

سی آر پی ایف کی تمام خواتین پرمشتمل   موٹر سائیکل ریلی -2023 کو ریاست میں استقبالیہ دیا گیا

Posted On: 05 OCT 2023 6:45PM by PIB Delhi

سی آرپی ایف کے زیر اہتمام خواتین افسران کی ایک موٹر سائیکل ریلی کو ترواننت پورم کے پلی پورم میں سی آرپی ایف  گروپ سینٹر میں استقبالیہ دیا گیا۔ سابق ڈی جی پی، بی سندھیا، ترواننت پورم رینج کے ڈی آئی جی، آر نشانتھینی، سی آر پی ایف پلی پورم گروپ سینٹر، ڈی آئی جی ونود کارتک، گروپ سینٹر کمانڈنٹ راجیش یادو نےخواتین بائک  سواروں کا استقبال کیا۔ سی آر پی ایف کی ڈپٹی کمانڈنٹ سندھو کی قیادت میں 50 رکنی ٹیم 25 بائک پرسوارہوکر کنیا کماری سے پلی پورم پہنچی۔ اس ریلی کا مقصد ملک کے عوام میں قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے 97 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے میں طے کیا۔ گروپ کے آٹھ ارکان کا تعلق  ریاست کیرالہ سے ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب اے نارائن  سوامی نے صبح کنیا کماری سے اس  ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ،سابق ڈی جی پی بی سندھیا نے کہا کہ سی آر پی ایف خواتین افسران کی بائک ریلی، جو ناری شکتی کو اجاگر کر رہی ہیں، نوجوان نسل کے لیے ایک تحریک ہے۔ بائک ریلی میں شرکت کرنے والی ملک بھر کی خاتون  افسران منی انڈیا ہیں۔ اولمپیئن محترمہ اُمانہ کماری 07 اکتوبر (سنیچر) 2023 کو صبح 06:30 بجے سی آر پی ایف گروپ سینٹر، پلی پورم سے مدورئی کے لیے روانہ ہونے والی بائک  ریلی کو جھنڈی دکھائیں گی۔سی آر پی ایف کی خواتین افسروں کی موٹرسائیکل   ریلی کا اہتمام اس طرح کیا جا رہا ہے کہ وہ راشٹریہ ایکتا دیوس کے حصے کے طورپر 05 سے 31 اکتوبر تک ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کریں گی۔

**********

 

(ش ح۔   م ع۔ع آ)

U-10442


(Release ID: 1964912) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Malayalam