وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے ’خصوصی مہم 3.0 صفائی کا ہدف‘ حاصل کرنے کو کافی تیز رفتار فراہم کی


عوام کی شرکت کے ساتھ 2 اکتوبر 2023 کو ہندوستان بھر میں 175 سے زیادہ مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی

प्रविष्टि तिथि: 05 OCT 2023 7:41PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) ملک کے مختلف حصوں میں واقع انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے دفاتر میں ’صفائی پر خصوصی مہم 3.0‘ چلا رہا ہے۔ اس کا آغاز 15 ستمبر 2023 سے تیاری کے مرحلے سے ہوا، تاکہ مہم کی مدت کے دوران حاصل کیے جانے والے اہداف کی نشاندہی کی جا سکے۔ مرکزی مہم 2 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2023 تک چلے گی۔ اس مہم کے دوران ’سرکاری دفاتر میں عام لوگوں کے تجربے‘ کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

2 اکتوبر 2023 کو، سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین نے محکمہ انکم ٹیکس کے افسران/ ملازمین کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک ہندوستان بنانے اور عوامی برادری کی شراکت سے صفائی کا حلف دلایا۔ ہندوستان بھر میں 175 سے زیادہ مقامات پر مہم چلائی گئی۔ سی بی ڈی ٹی کے افسران اور ملازمین نے اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اسے سوچھتا اتسو کے طور پر منایا۔ سی بی ڈی ٹی کے مختلف دفاتر میں صفائی ریلی، صفائی رنگولی، صفائی ستھرائی کے درخت لگانے اور صفائی سائیکلوتھون کا انعقاد کیا گیا۔ اس ماہ خصوصی مہم کے دوران، سوچھتا ہی سیوا مہم کو تیز رفتاری دی جائے گی۔

 

Screenshot 2023-10-05 170859.png

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے تصور کے مطابق، سی بی ڈی ٹی کا مقصد تمام دفاتر میں صفائی کا کمال حاصل کرنا ہے۔ خصوصی مہم کے ابتدائی یا تیاری کے مرحلے کے آغاز سے لے کر، سی بی ڈی ٹی نے صفائی مہم چلانے کے لیے ملک بھر میں تقریباً 505 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ فائلوں کو حذف کرنے، ردی کو ٹھکانے لگانے، شکایات کے حل اور زیر التوا حوالہ جات کو نمٹانے کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ اس مہم کی پیشرفت پر ہر روز گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ڈیٹا ڈی اے آر پی جی کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

سی بی ڈی ٹی عام لوگوں تک پہنچنے اور صفائی مہم کے تحت اپنی کوششوں کو ظاہر کرنے کے لیے روایتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کا بھی استعمال کر رہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز، پرنسپل چیف کمشنر ایریا کے علاقائی ہینڈلز اور نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز (NADT) کے ذریعے ’X‘ پر 700 سے زیادہ پوسٹ/ ری پوسٹ کی گئی ہیں تاکہ صفائی مہم کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ محکمہ کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی اس مہم کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے۔

سی بی ڈی ٹی میں ’خصوصی مہیم  3.0‘ زور شور کے ساتھ چلایا جا رہا ہے اور محکمہ کا مقصد اس سال اپنی کارکردگی کو پچھلی دو خصوصی مہم کے مقابلے میں بہتر بنانا ہے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10433


(रिलीज़ आईडी: 1964872) आगंतुक पटल : 118
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी