سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں سی آر سی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب
Posted On:
05 OCT 2023 5:47PM by PIB Delhi
6 اکتوبر 2023 کو، ایک اہم موقع پر، چھتر پور، مدھیہ پردیش میں سی آر سی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سماجی انصاف اور عطائے اختیار کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار انجام دیں گے۔ سی آر سی-چھترپور کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب صبح 9.30 بجے وارڈ نمبر 17 ماڈل بیسک اسکول درگا کالونی، چھتر پور کے قریب منعقد ہوگی۔ سی آر سی-چھتر پور کی تعمیر این بی سی سی 41,275 مربع فٹ کے رقبے میں کی جائے گی۔ معذوروں کے لیے یہ سہولت مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں ماڈل بیسک اسکول درگا کالونی کے قریب وارڈ نمبر 17 میں 2 ہیکٹر اراضی پر تیار کی جا رہی ہے۔ تعمیر کی تخمینہ لاگت 25 کروڑ روپے ہے اور تعمیراتی کام شروع کرنے اور ایک سال کی مدت میں کام مکمل کرنے کے لیے این بی سی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سی آر سی-چھترپور معذور افراد کو با اختیار بنانے، شمولیت اور ترقی کے ایک آئیکن کے طور پر کھڑا ہو گا جس سے کہ معذور افراد اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے سکیں اور انہیں ہمارے معاشرے میں نتیجہ خیز بننے اور پھلنے پھولنے کا موقع ملے۔ اس کے علاوہ سی آر سی-چھترپور معذور افراد کے لیے ہنر مندی کی ترقی کی تربیت کے علاوہ معذور افراد کے مختلف زمروں کے لیے بحالی کی خدمات کا انعقاد کرے گا اور انھیں معاشرے میں آزاد زندگی گزارنے کے قابل بنائے گا۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10431
(Release ID: 1964870)
Visitor Counter : 82