وزارت دفاع

محکمہ دفاع نے سوچھتا پر خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے کا آغاز کیا

Posted On: 05 OCT 2023 6:22PM by PIB Delhi

محکمہ دفاع سوچھتا پر خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے (02 سے 31 اکتوبر، 2023) میں داخل ہو گیا ہے۔ عوامی شکایات، بین وزارتی مشاورت، پارلیمانی یقین دہانیوں اور ریاستی حکومت کے حوالہ جات جیسے مختلف پیرامیٹر پر زیر التوا معاملوں کی تفصیلات کو زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے وقف خصوصی مہم (SCDPM) پورٹل پر درج کیا گیا ہے۔

04.10.2023 تک، جائزہ لینے کے لیے کل 14,465 طبعی فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 5,018 ایسی فائلوں کا پہلے ہی جائزہ لیا جا چکا ہے اور 2,656 ایسی فائلوں کو کام کی تکمیل کے بعد بند کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، کل 21,996 مربع فٹ جگہ حاصل کی گئی ہے اور ردی اور دیگر متروک اشیا کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 4,28,500 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، محکمہ دفاع نے ہندوستان بھر میں کل 3066 مقامات/ جگہوں کی نشاندہی کی تھی جہاں لوگوں پر مرکوز فکر کے ساتھ سوچھتا ابھیان شروع کیا جانا ہے۔ یہ مقامات مختلف تنظیموں سے متعلق ہیں جیسے کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس، بارڈر روڈز آرگنائزیشن، ملٹری ہسپتال، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نیشنل کیڈٹ کور، انڈین کوسٹ گارڈ، سینک اسکول، کینٹین اسٹورز ڈیپارٹمنٹ اور کنٹونمنٹس۔ اس کے علاوہ محکمہ 3100 گاڑیوں کو نیلام کرنے اور 40 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔

جیسا کہ وزیر دفاع نے پچھلے سال تسلیم کیا تھا، مہاتما گاندھی کی طرف سے شروع کی گئی صفائی مہم وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے، جو جغرافیائی حدود کو عبور کر کے ہمارے ملک کے ہر کونے میں پھیل گئی ہے۔

**********

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10426



(Release ID: 1964806) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi