سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دماغی فالج کے عالمی دن کے موقع پر 6 اکتوبر 2023 کو ورک شاپ منعقد کی جائے گی
Posted On:
05 OCT 2023 6:14PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور عطائے اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے معذور افراد (دویانگ جن) کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے تحت آٹزم، دماغی فالج، ذہنی معذوری اور ایک سے زیادہ معذوری والے افراد کی فلاح و بہبود کے لیے نیشنل ٹرسٹ 6 اکتوبر 2023 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (NISD) آڈیٹوریم، دوارکا، نئی دہلی میں دماغی فالج کے عالمی دن پر ایک ورک شاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ دماغی فالج کے شکار افراد کے لیے چیلنجز، ضروریات اور سہولیات پر پینل مباحثہ، تجربے کا اشتراک اور بات چیت ہوگی۔ دماغی فالج کے شکار افراد کے لیے مختلف معاون آلات اور ٹیکنالوجیز کے ڈسپلے اور مظاہرے کے لیے ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔
ورکشاپ معذور افراد (دویانگ جن) کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے سکریٹری اور چیئرپرسن، نیشنل ٹرسٹ جناب راجیش اگروال کی صدارت میں منعقد کی جائے گی۔ دماغی فالج کا شکار اور برانچ منیجر، پنجاب اینڈ سندھ بینک، جناب موہت اروڑہ دماغی فالج کے شکار افراد کی شمولیت کے سفر پر بات کریں گے۔ دماغی فالج کے شکار افراد جیسے طالب علم، کاروباری افراد، کام کرنے والی ماؤں اور ملازمین کے ساتھ ایک پینل بحث بھی منعقد کی جائے گی۔
ورکشاپ جس میں جسمانی اور ورچوئل دونوں طریقوں سے 500 سے زیادہ شرکا کی شرکت متوقع ہے اس میں این جی او، پروفیشنل افراد، والدین اور دماغی فالج کے شکار افراد شامل ہوں گے اور انڈین اکیڈمی آف سیریبرل پالسی، نوئیڈا اور سیریبرل پالسی ایسوسی ایشن آف انڈیا، ممبئی کے صدر اور نمائندے بھی خطاب کریں گے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10424
(Release ID: 1964792)
Visitor Counter : 98