وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے وزیر مملکت نے آج کولکاتہ میں ہومیوپیتھی پر کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 05 OCT 2023 5:41PM by PIB Delhi

 

 

آیوش نیز خواتین اوربچوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر بھائی منج پارا نے آج کولکاتہ میں ‘‘سروجن سوستھ’’ کو حاصل کرنے کےمقصد کے ساتھ ہومیوپیتھی پر کانفرنس کا افتتاح کیا۔

یہ کانفرنس سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی کی طرف سے ڈاکٹر انجلی چٹرجی ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ہومیوپیتھی کے ذریعے مشرقی زون کی تقریب کے طور پر منعقد کی گئی تھی، تاکہ ہومیوپیتھی کو اس مرحلے تک لے جایا جا سکے جہاں یہ مریضوں کے علاج، تندرستی، صحت کو فروغ دینے اور بیماریوں کی روک تھام ۔‘‘سروجن سوستھ’’ کے ذریعہ مقرر کردہ ہدف کے لیے بنیادی انتخاب بن جائے۔

ہومیوپیتھی کا عالمی دن 10 اپریل کو ڈاکٹر سیموئل ہانیمن کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ اس سال  ہومیو پیتھی کے عالمی دن کے موقع پر ایک دن یا ایک مقام پر نہیں بلکہ ملک بھر کے چاروں زون میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر منج پارا نے ہومیوپیتھی کے طبی اثرات اور تحقیق میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آیوش کے تمام نظام میں زبردست ترقی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آیوش کی وزارت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، انسانی وسائل کی ترقی، ادویات کی ترقی کو فروغ دے رہی ہے اور تحقیق اور بہترین طورطریقوں پر مبنی آیوش کے وسائل پیدا کر رہی ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہومیوپیتھی کے حق میں کلینکل اور تحقیقی شواہد کو اکٹھا کرکے دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔

مغربی بنگال ہندوستان میں ہومیوپیتھی کی راجدھانی ہے، جہاں سے یہ نظام پروان چڑھا اور ملک کے تمام حصوں میں پھیل گیا۔

اس بات کو یقینی بنانے کے پختہ عزم کے ساتھ کہ تمام علاج اور طریقہ کار اعلیٰ معیار، ثبوت پر مبنی پیرامیٹرز پر مبنی ہوں، یہ کوشش ہندوستان کے لیے ہومیو پیتھک تعلیم، پریکٹس اور تحقیق میں عالمی قیادت حاصل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔

************

 

ش ح۔م ع۔ف ر

 (U: 10422)


(Release ID: 1964743) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Telugu