پارلیمانی امور کی وزارت
سوچھتا کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے پارلیمانی امور کی وزارت کی تیسری خصوصی مہم زور شور سےجاری ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 OCT 2023 5:03PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت میں صفائی ستھرائی کی تیسری خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کا ابتدائی طور پر ایک تیاری کا مرحلہ تھا جو 15 ستمبر 2023 کو اِس مقصد سے شروع کیا گیا تھا کہ اس مہم کی مدت کے دروان اُن مقاصد کی نشاندہی کی جائے جنہیں حاصل کیا جانا ہے۔ اصل مہم 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوئی تھی جو 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ مہم کے اہم مقاصد میں عوامی شکایات کا مؤثر طریقے سے نمٹایا جانا ، ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں، صفائی مہم، کچرے کو ٹھکانے لگایا جانا اور فائلوں کو نمٹانا نیز فاضل فائلوں کا خاتمہ کرنا اور اس کے علاوہ صفائی ستھرائی سے متعلق دیگر سرگرمیاں بھی اس مہم کے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔
وزارت اس مہم کو ریکارڈ کے بہتر بندوبست کے لیے استعمال کر رہی ہے اور فوری اور بروقت کارروائی کی وجہ سے، ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور عام طور پر ایم او پی اے سے متعلق پی جی اپیلیں تقریباً نہیں تھیں ۔ تیسری خصوصی مہم کے دوران، وزارت نے تیاری کے مرحلے کے دوران 263 فزیکل فائلوں اور 145 ای-فائلوں کی نشاندہی کی اور مہم کے اختتام سے پہلے جائزہ کے ان کاموں کو پورا کیا جائے گا۔

[جائزہ لینے کے لیے فائلوں کی شناخت]
وزارت صفائی مہم باقاعدگی سے چلا رہی ہے اور وزارت کے دفاتر میں اسکریپ کی نشاندہی کر رہی ہے۔ خصوصی مہم کے تمام تقاضوں کو وقت کے اندر، پہلے سے ہی پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کو یقینی بنانے کے لیے، سیکرٹری/ایڈیشنل سکریٹری، ایم پی اے کی طرف سے لگاتار معائنہ کیا جاتا ہے/میٹنگیں کی جاتی ہیں ۔


[تیاری کے مرحلے کے دوران اسکریپ کی نشاندہی]
*******
ش ح۔ا س ۔ ت ح
(U: 10420)
(ریلیز آئی ڈی: 1964706)
وزیٹر کاؤنٹر : 119