سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے خصوصی مہم 3.0  پورے زور شور سے جاری


ڈی ایس ٹی اور اس کے اداروں نے صفائی مہم چلانے کے لیے ملک بھر میں 150 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی

اسکریپ اور دیگر فالتو چیزوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد  تقریباً 20,000 مربع فٹ جگہ کو خالی کیا جائے گا

Posted On: 05 OCT 2023 3:17PM by PIB Delhi

 سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے ڈی ایس ٹی کے تمام خود مختار اداروں اور ماتحت دفاتر  کی کی مختلف عمارتوں میں سوچھتا پر خصوصی مہم 3.0 چلا رہا ہے۔

مہم کے دوران صفائی ستھرائی کے لیے علاقوں کی نشاندہی کی گئی۔ توجہ ڈی ایس ٹی اور اس کی خود مختار تنظیموں کے دفاتر میں دستیاب  جگہ کا بہترین بندوبست کرنےاور  کام کے مقام کے  تجربے میں اضافہ کرنے پر  مرکوز تھی۔

محکمہ نے اپنے سیکشنز/ ڈویژنز/ خود مختار اداروں/ ماتحت دفاتر  میں ملک بھر میں صفائی ستھرائی مہم چلانے کے لیے 150 سے زائد مقامات کی نشاندہی کی۔ ڈی ایس ٹی کے جوائنٹ سکریٹری (ایڈمنسٹریشن) نے دفتر کے احاطے میں صفائی ستھرائی  کے لئے  شناخت کی گئی جگہوں کا معائنہ کیا اور سینئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ مہم کی مدت کے دوران ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت، ڈی ایس ٹی جوائنٹ سکریٹری (ایڈمنسٹرینشن)،نے ڈی ایس ٹی کے تمام عہدیداروں کو صاف  ستھرے اور کوڑے سے پاک ہندوستان کے لیے بیداری اور عزم پیدا کرنے کے لیے سوچھتا کا عہد کرایا۔ روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی ایک وقف شدہ  ٹیم کے ذریعے کی جا رہی ہے اور اسے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ تمام 26 خود مختار ادارے اور ماتحت دفاتر بھی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور اسے صفائی ستھرائی  کے تہوار کے طور پر منا رہے ہیں۔

اس سال، 20,000 مربع فٹ سے زیادہ کی جگہ کو اسکریپ اور دیگر فالتو اور قابل استعمال چیزوں کو ٹھکانے لگانے کے بعد خالی کرنے کی توقع ہے۔ مہم کے دوران مجموعی طور پر 8214 فزیکل فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی چھٹائی کی جائے گی۔مجموعی طور پر 140 الیکٹرانک فائلوں کو بھی  بند کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مہم کے بارے میں بیداری مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس،  انسٹاگرام، فیس بک اور لنکڈ ان کے ذریعے پھیلائی گئی ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی  کے محکمے کی جانب سے مقررہ مدت کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مہم پورے زور شور  سے جاری ہے۔

 Description: Image

ٹکنالوجی بھون کے کاریڈور : صفائی  ستھرائی مہم سے پہلے ،  صفائی ستھرائی مہم کے بعد

Description: Image Description: Image

ٹکنالوجی بھون میں کامن مقام صفائی  ستھرائی مہم سے پہلے ،  صفائی ستھرائی مہم کے بعد

Description: C:\Users\hp\Downloads\Pic 1.jpg Description: C:\Users\hp\Downloads\Pic 1.jpg

ٹیکنالوجی بھون میں رسیپشن کے پیچھے کی جگہ صفائی  ستھرائی مہم سے پہلے ،  صفائی ستھرائی مہم کے بعد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10411

                          


(Release ID: 1964680) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi