کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ  اور خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر نے انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) کے 55ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی


وسائل کے انتظام میں کارپوریٹ دنیا کا رول ٹرسٹی شپ کا ہونا چاہئے: صدرجمہوریہ مرمو

حکومتی اقدام نے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے 39,000 غیر ضروری قانونی امور سے متعلق تعمیل  کے نمٹارے کے ساتھ ساتھ کے ساتھ ساتھ 1,500 قدیم قوانین کو ختم  کرنے میں مدد کی: خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکز ی  وزیر

Posted On: 04 OCT 2023 8:40PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ  دروپدی مرمو نے کل نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکرٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی ) کے 55ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔

ٖ https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z0EC.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ  نے کہا کہ کمپنی کے سکریٹریز  کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی وفاداری نہ صرف کسی کمپنی کے افسر یا پیشہ ور کے طور پر قانونی کام انجام دینا ہے بلکہ ان کی ذمہ داری ملک کے ہر اس شہری کے ساتھ بھی ہے جو اس وقت ترقی کے  سفر  میں پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وسائل کے انتظام میں کارپوریٹ دنیا کا کردار ٹرسٹی شپ کا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا جذبہ ان کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔ انہوں نے گاندھی جی کے طلسم ‘‘غریب ترین اور بے بس آدمی کا چہرہ یاد رکھنے’’ کو یاد کرتے ہوئے اچھی کارپوریٹ گورننس کی راہ پر آگے بڑھنے  پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد انسانی وقار کے ساتھ خوشحالی ہونا چاہئے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گاندھی جی کے بتائے ہوئے سات گناہوں میں سے تین گناہ ہیں - بغیر کام کے دولت۔ کردار کے بغیر علم؛ اور اخلاقیات کے بغیر تجارت۔ انہوں نے کہا کہ ان تین گناہوں سے متعلق اسباق ہمیشہ کمپنی سیکرٹریوں کے لیے رہنمائی کرنے والے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘کاروبار میں اخلاقیات’’ ‘‘کاروباری اخلاقیات’’ سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ گورننس کے ایک چوکس نگران کے طور پر، کمپنی سیکرٹریوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ کاروبار کرنے میں آسانی بڑھانے کے لیے قانونی دفعات کا غلط استعمال نہ ہو۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ معاشی ہو یا سماجی ترقی، ہم ایک سرکردہ ملک بننے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایسے حالات میں یہ بات زیادہ اہم ہو جاتی ہے کہ ہمارے پیشہ ور افراد نہ صرف اہل اور قابل ہوں بلکہ بہادر اور تخلیقی بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کارپوریٹ گورننس کا مستقبل کمپنی سکریٹریوں کی قوت ارادی اور اقدامات پر منحصر ہے۔ وہ ہندوستان کو گڈ کارپوریٹ گورننس کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس کا رول ماڈل بنا سکتے ہیں۔ (مکمل ریلیز پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1964301)

مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں خزانہ اور کارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ تقریباً 39,000 غیر ضروری تعمیلی عمل کو ہٹا دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ 1,500 قدیم قوانین کو ختم کرنے کا مقصد حکومت کی طرف سے کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی وی ) کو فروغ دینے ، معمولی جرائم کو مجرمانہ قرار دینا، دیوالیہ اور دیوالیہ پن ضابطہ کا تعارف ، ریگولیٹری فریم ورک کو آسان بنانا، ٹیکس اصلاحات، اور غیر ضروری اور قدیم تعمیل/قوانین کو ہٹاکر  مختلف اقدامات  کی مدد سے تعمیلی کام کو آسان بنانا  ہے ۔

2014 سے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئےمحترمہ سیتا رمن نے کہاکہ کمپنی سیکرٹریوں کی مہارت اور پیشہ ورانہ مہارت ایک ایسے ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں مدد کر رہی ہے جس نے گزشتہ تین سالوں میں ملک میں 230  ارب امریکی ڈالر  کی سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے کمپنی سکریٹریوں کے کورس میں داخلہ لینے کے لیے اگنی ویر، دفاعی اہلکاروں اور شہیدوں کے اہل خانہ کے لیے رجسٹریشن فیس معاف کرنے کے آئی سی ایس آئی  کے فیصلے کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ آئی سی ایس آئی  نےآئی سی ایس آئی کے شہید کی بیٹی پہل کے تحت شہیدوں کی بیٹیوں کی تعلیم کے لئے تعاون کے طور پر خزانہ اورکارپوریٹ امورکی مرکزی وزیر کو گیارہ لاکھ روپے   کا ایک چیک بھی  دیا۔

اپنے خطاب میں  کاروپرویٹ امور کی وزارت  ( ایم سی اے ) میں سکریٹری جناب منوج گوول نے کہا کہ کمپنی سیکریٹری سب سے زیادہ تعمیلی امور کو انجام دینے والے افسران ہیں اور ملک کے گورننس فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انڈیا انک کمپنی سکریٹریز کو ان کے قیمتی مشورے کے لیے منتظر  ہے۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں، آئی سی ایس آئی کے صدر سی ایس منیش گپتا نے ملک  کی تعمیر کے لیے آئی سی ایس آئی کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور شاندار55  سالوں کی کامیابیوں کی وضاحت کی اور ملک میں ایک مضبوط گورننس کلچر کی تعمیر میں آئی سی ایس آئی کی مسلسل مشترکہ کوششوں کا یقین دلایا۔

آئی سی ایس آئی کے نائب صدر سی ایس بی نرسمہن، کونسل ممبر سی ایس سریش پانڈے، آئی سی ایس آئی اور پروگرام ڈائریکٹر، اور آئی سی ایس آئی  کے سکریٹری سی ایس آشیش موہن نے بھی اس موقع پر مجمع سے خطاب کیا۔

*************

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10401      


(Release ID: 1964587) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi