وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے نئی دہلی میں پی اے ٹی اے ٹریول مارٹ 2023 کا افتتاح کیا

Posted On: 04 OCT 2023 8:48PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت نے آج نئی دہلی میں پی اے ٹی اے ٹریول مارٹ 2023 کے لئے افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ پیسفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن  (پی اے ٹی اے) ٹریول مارٹ 2023نئی دہلی  کے پرگتی میدان  میں شاندار بین الاقوامی نمائش و کنونشن سینٹر(آئی ای سی سی) میں منعقد کیاجارہا ہے۔اس   مارٹ میں ،جو4سے6اکتوبر2023 میں کے دوران منعقد کیا جارہا ہے، پوری دنیا کے سیاحت کے پیشہ ور اور کاروباری فریقین یکجا ہورہے ہیں۔ٹریول مارٹ  کا فزیکل طو رپر یہ انعقاد عالمی وبا کی وجہ سے تین سال کے وقفے  کے بعد ہورہا ہے۔

اس موقع پر پی اے ٹی اے کے چیئرمین پیٹر سیمون نے اس تقریب کے انعقاد کے لئے وزارت سیاحت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی اے ٹریول مارٹ منفرد مقامات  کو اجاگر کرنے اور ارکان کو نیٹ ورک تیار کرنے  ، پوری دنیا سے مندوبین  کے لئے آموزش اور میل جول قائم کرنے اور کاروبار کو وسعت دینے کے لئے ایک بہترین موقع  ہے۔ انہوں نے کہا کہ  زندگی کے لئے سفر ایک شاندار پہل  ہے اور اس کا پوری دنیا میں  انعقاد کیا جانا چاہئے۔

اس موقع پر سیاحت کی سکریٹری محترمہ وی ودیا وتی نے کہا کہ پی اے ٹی اے ٹریول مارٹ ایشیا بحرالکاہل خطے میں سیاحت کے لئے ایک اہم پہل ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت اتحاد کرنے والا ایک بڑا عنصر ہے اور پی اے ٹی اے ا س بات کو تسلیم کرتا ہے کہ یہ ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  زندگی کے لئے سفر کی تحریک لائف مشن سے حاصل ہوئی ہے اور تمام سیاحتی مقامات کے لئے زیادہ سرسبز ، صاف ستھری اور ہم آہنگ والی ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

اس سال کی تقریب میں گرانقدر پی اے ٹی اے گولڈ ایوارڈ، پی اے ٹی اے یوتھ سمپوزیم، بی 2بی مارٹ کے علاوہ پائیداری سے متعلق  پی اے ٹی اے فورم سمیت مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔

بھارت بھی  پی  اے ٹی اے ٹریول مارٹ میں  مقتدر طریقے سے شرکت کررہا ہے۔ مارٹ میں بھارت کے لئے ایک مخصوص پویلین بھارت میں  زیادہ معروف اور کم معروف سیاحت  کے مقامات  کے تجربات  پیش کرے گا۔ دیگر ریاستی حکومتیں جیسے راجستھان، گجرات، دہلی، کرناٹک، تلنگانہ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش  ،مختلف وزارتیں جیسے ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کمشنر بھی  اپنی مصنوعات کی نمائش کے لئے مختلف اسٹینڈ اور اسٹال لگا رہے ہیں۔اگرچہ یہ مارٹ خاص طور پر بی 2بی مارٹ ہے  لیکن یہ  موضوعاتی مصنوعات جیسے تندرستی ، ایڈوینچر ، وراثت ، کھانے، اور مختلف ریاستوں کے آرٹ اور کرافٹ  عالمی  مندوبین کے لئے  پیش کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

پیسفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن  (پی اے ٹی اے)1951 میں قائم کی گئی تھی اور اس کا  صدر دفتر بینکاک میں  ہے۔ یہ ایک معروف، غیر منافع والی انجمن ہے جس کا   ایشیا بحرالکاہل خطے میں سفر اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے  اہم رول کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔  پی اے ٹی اے ٹریول مارٹ  ایک اہم بین الاقوامی تجارتی  نمائش ہے جو سیاحت کے لئے مخصوص ہے ۔ یہ عالمی سطح کے خریداروں اور فروخت کاروں کے درمیان ، خاص طور پرایشیا بحرالکاہل خطے کے تاجروں کے لئے ایک پلیٹ فارم  کے طور پر سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ مارٹ مختلف شعبوں کے نمائش کاروں اور مندوبین کو یکجا کرے گا،نیٹ ورکنگ  ، لرننگ اور اشتراک  کے لئے پوری دنیا  سے  اور خاص طور سے ایشیابحرالکاہل خطے سے شعبے کے فریقوں کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔  

********

ش ج۔و  ۔ ج

UN0-10396


(Release ID: 1964547) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Telugu