امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) کے تحت 15ویں ای نیلامی کے دوران 1.89ایل ایم ٹی گندم اور 0.05ایل ایم ٹی چاول 2255 بولی دہندگان کو فروخت کیے گئے

Posted On: 05 OCT 2023 11:14AM by PIB Delhi

04 اکتوبر 2023 بدھ کو ہونے والی اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) (او ایم ایس ایس ]ڈی [) کے تحت 15ویں ای نیلامی کے دوران کل 1.89ایل ایم ٹی گندم اور 0.05ایل ایم ٹی چاول 2255 بولی دہندگان کو فروخت کیے گئے۔ ملک بھر سے 481 ڈپووں سے اور 264 ڈپووں سے 4.87 ایل ایم ٹی چاول پیش کیے گئے۔

چاول، گیہوں اور آٹے کی خوردہ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے بازار کی پہل قدمی  کے لیے حکومت ہند کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر، گندم اور چاول دونوں کی ہفتہ وار ای نیلامی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ای نیلامی میں، پینل میں شامل کیے گئے 2447 خریداروں نے گندم اور چاول دونوں کے لیے حصہ لیا۔

زیر جائزہ لائی گئی اوسط فروخت کی قیمت ،ہندوستان بھر میں 2150روپئے فی کوئنٹل   کی ریزرو قیمت کے خلاف 2185.05روپئے فی کوئنٹل  ایف اے کیو گندم کے لیے تھی جبکہ یو آر ایس گندم کی زیر جائزہ لائی گئی اوسط فروخت کی قیمت 2125روپئے فی کوئنٹل  کی ریزرو قیمت کے مقابلے میں  2193.12 روپئے فی کوئنٹل تھی۔

چاول کے لیے زیر جائزہ لائی گئی  اوسط فروخت کی قیمت، ہندوستان بھر میں  2932.83روپے فی کوئنٹل  کے مقابلے میں ، 2932.91روپئے فی کوئنٹل درج کی گئی۔

ای نیلامی کی موجودہ قسط میں، خوردہ قیمت میں کمی کا ہدف ایک خریدار کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 سے 100 ٹن گندم اور 10 سے 1000 ٹن چاول کے لیے پیشکش کرکے حاصل کیا جارہا ہے۔ یہ فیصلہ چھوٹے اور معمولی صارفین کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ مزید شرکاء آگے آئیں اور اپنی پسند کے ڈپو سے مقدار کے لیے بولی لگائیں۔

ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے تاجروں کو او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت گندم کی فروخت کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے اور جن پروسیسرز نے او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت گندم خریدی ہے ان کی فلور ملوں پر باقاعدہ چیک/معائنہ کیا جا رہا ہے۔24 اکتوبر23 تک ملک بھر میں 1229 چیک کیے جا چکے ہیں۔

-----------------------

ش ح۔ س ب  ۔ ع ن

U NO: 10394


(Release ID: 1964522) Visitor Counter : 111