وزارت خزانہ

گورنمنٹ اسٹاک 2023 کے 4.48فیصد کی ادائیگی

Posted On: 04 OCT 2023 8:40PM by PIB Delhi

گورنمنٹ اسٹاک 2023 کے 4.48فیصد  کے بقایاکی ادائیگی 2نومبر2023 کو کی جائے گی۔مذکورہ تاریخ کے بعد اس پر کوئی سود نہیں دیا جائے گا۔ اگر کسی ریاستی حکومت کے ذریعہ ادائیگی کے دن نیگوشیبل  انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے تو  قرض /قرضوں کی ادائیگی ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر  کے ذریعہ مذکورہ تاریخ سے پہلے کام کے دن کو کی جائے گی۔

سرکاری تمسکات کے ضابطے 2007 کے ذیلی ضابطے 24(2) اور 24(3) کے مطابق ذیلی جنرل لیجر یا کونسٹی ٹوینٹ  ذیلی جنرل لیجر  یا اسٹاک سرٹی فیکٹ کی شکل میں سرکاری تمسکات  کے حامل رجسٹرڈشخص کو تمسکات کی مدت پوری ہونے پر ادائیگی ایک پے آرڈر کے ذریعہ کی جائے گی جس میں اس شخص کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ  تفصیلات درج ہوں گی یا الیکٹرانک ذرائع سے وصولی کی سہولت رکھنے والے کسی بھی بینک میں اس کے اکاؤنٹ میں بھیج دی جائیں گی۔ تمسکات کی ادائیگی کے مقصد سے اصل سبسکرائر یا اس کے بعد تمسکات رکھنے والے کو وقت سے پہلے اپنے بینک کھاتوں کی تفصیلات جمع کرنی ہوں گی۔

البتہ الیکٹرانک ذرائع سے فنڈ وصول کرنے کےلئے بینک کھاتوں کی متعلقہ تفصیلات  کی غیر موجودگی میں ، مقررہ وقت پر قرض کی ادائیگی میں سہولت کے لئے ،تمسکات کے حامل افراد ادائیگی  کی تاریخ سے 20 دن پہلے  اپنے تمسکات پبلک ڈبتھ آفسیز /ٹریزری/ذیلی ٹریزری یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں میں (جو سود کی ادائیگی کے لئے رجسٹرڈ تھیں) جمع کرادیں۔

رقم حاصل کرنے کی خاطر ضابطوں کی مکمل تفصیلات مذکورہ بالا کسی بھی دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

*****

ش ج۔  و۔ ج

UN0-10390



(Release ID: 1964514) Visitor Counter : 68


Read this release in: Hindi , English