جل شکتی وزارت
ملک بھر میں ’سوچھتا ہی سیوا‘ جن آندولن میں 109 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا
53 کروڑ لوگوں نے ’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ شروع کیا، اوسطاً 3 کروڑ روزانہ شرکت درج کی گئی
وزیر اعظم نے مثالی معیار کی رہنمائی کی،’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ شروع کیا، 8.75 کروڑ سے زیادہ لوگ ’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘ میں فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں
Posted On:
04 OCT 2023 5:06PM by PIB Delhi
ملک گیر ’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) مہم، اس سال صحیح معنوں میں ایک ’جن آندولن‘ میں تبدیل ہو گئی ہے، جس میں 109 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ’سوچھ بھارت‘ تعمیر کرنے کے عمل میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘شہریوں کی زیرقیادت ’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ کے ایک گھنٹے کے لیے، 8.75 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ملک بھر میں تقریباً 9.2 لاکھ تقریبات میں حصہ لیا جس میں 6.8 کروڑ دیہی اور 1.95 کروڑ شہری شرکاء شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے ہمیشہ کی طرح مثالی قسم کی رہنمائی کی اور انکیت بیاانپوریا کے ساتھ صفائی مہم میں حصہ لیا، جو فٹنس کے ایک ماہر مانے جاتے ہیں اور صفائی اور تندرستی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ لیفٹیننٹ گورنروں، مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ، مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران اور مسلح افواج کے اہلکاروں نے اس تقریب کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کے لیے شہریوں کے ساتھ دل و جان سے حصہ لیا۔
مہم کے 18 دنوں کے دوران، 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک، تقریباً 6 کروڑ لوگوں نے یومیہ، اوسطاً، پورے ملک میں حصہ لیا، جس سے مجموعی شرکت 109 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔ 18 دن کی مدت میں ملک بھر سے کل 53 کروڑ لوگوں نے ’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ دیا، جس میں روزانہ تقریباً 3 کروڑ لوگوں کی شرکت درج کی گئی۔ ان کوششوں کے قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے جس میں تقریباً 7,611 ساحلوں کی صفائی، 6,371 دریا کے کناروں اور واٹر فرنٹز کا احیائے نو کرنا، 15,576 سے زیادہ پرانی ویسٹ سائٹس کو دوبارہ حاصل کرنا، 3,620 سیاحتی اور مشہور مقامات کو بہتر بنانا، اور 1,23,840 سے زیادہ عوامی مقامات کو بحال کرنا شامل ہیں۔ مزید برآں، 16,000 سے زیادہ آبی ذخائر صاف کیے جا چکے ہیں، 87,000 سے زیادہ ادارہ جاتی عمارتوں کو نئے سرے سے زندگی بخشی گئی ہے، اور تقریباً 66,779 کوڑا کرکٹ کے خطرے سے دوچار مقامات کو صاف کیا گیا ہے۔ یہ تعداد غیر متزلزل لگن اور جن آندولن کی طاقت کی عکاسی کرتی ہے جس کے ذریعے ملک میں تیزی سے تبدیلی لائی جا سکے۔
اس ’جن آندولن‘ کے ملک کے لیے فائدے مند متعدد نتائج حاصل کیے گئے جن میں ہندوستان کے 75فیصد سے زیادہ دیہاتوں کو او ڈی ایف پلس قرار دینا اور یوپی، آسام، تریپورہ اور پڈوچیری کی 4 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سوچھ بھارت مشن گرامین کے تحت 100فیصد او ڈی ایف پلس قرار دینا شامل ہے۔ او ڈی ایف پلس اسٹیٹس کا مطلب ہے کہ یہ گاؤں اپنی او ڈی ایف کی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور ان میں ٹھوس یا مائع کچرے کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات ہیں۔ ریاست اتر پردیش نے 100فیصداو ڈی ایف پلس کوریج حاصل کی جس میں تمام 95,767 گاؤں نے ان میں سے ہر ایک میں ٹھوس یا مائع فضلہ کے بندوبست کے نظام کے ساتھ خود کو او ڈی ایف پلس قرار دیا۔ یہ کامیابی غیر معمولی ہے کیونکہ صرف پچھلے 9 مہینوں میں 80,000 سے زیادہ دیہاتوں نے او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے نے 20 اضلاع کے 285 بلاکس کے تمام 6650 دیہاتوں کے لیے او ڈی ایف پلس ماڈل کا درجہ حاصل کیا جو کہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے کیونکہ یہ بیت الخلاء کی تعمیر اور استعمال کے مرحلے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’سمپورن سوچھتا‘ یا مکمل صفائی کی طرف رویے میں تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے صاف صفائی اور بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے ساتھ گدلے پانی اور ٹھوس کچرے کا بندوبست کرتے ہوئے پیش قدمی کرتا ہے۔
اس بار حکومت کی پوری روش واضح تھی۔ سوچھ بھارت مشن- دیہی اور شہری کے درمیان کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے علاوہ، 71 دیگر وزارتوں اور محکموں نے ایس ایچ ایس 2023 میں اپنے منفرد انداز میں تعاون کیا۔ وزارت سیاحت نے 108 منتخب مقامات پر ٹریول فار لائیف ای صفائی مہم کا آغاز کیا، وزارت اطلاعات و نشریات نے ملک بھر میں تمام سنیما اسکرینوں پر ایس ایچ ایس ویڈیو کو چلانے کو یقینی بنایا جبکہ ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ نے تمام موبائل نیٹ ورکس پر ایس ایچ ایس رنگ ٹون چلایا۔ محکمہ شہری ہوا بازی اور ریلوے بورڈ نے تمام ہوائی اڈوں اور ریلوے علاقوں میں صفائی مہم میں تعاون دیا۔ ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے وندے بھارت ٹرینوں کی موثر صفائی کے لیے ہندوستانی ریلوے کے 29 مقامات پر ’14 منٹ کا معجزہ‘ اسکیم بھی شروع کی جس سے ان کے مال اتارنے چڑھانے میں لگنے والے وقت میں کافی حد تک کمی آئی۔ اے ایس آئی نے ایس ایچ ایس برانڈنگ کے ساتھ تمام اہم یادگار عمارتوں کو روشنیوں سے جگمگایا۔ایم او ایچ یو اے نے انڈین سوچھتا لیگ (آئی ایس ایل) کے دوسرے سیزن اور صفائی متروں کے لیے فلاحی کیمپوں کا انعقاد کیا۔
ان کے علاوہ، سکریٹری، ڈی ای اے، نے محکمہ اقتصادی امور، وزارت خزانہ کی قیادت،چار گروپوں میں صفائی مہم کے لیے کی جس میں نارتھ بلاک اور اس کے ارد گرد 19,200 مربع میٹر کے رقبے پر محیط تھا۔ سکریٹری، دیہی ترقی کی قیادت میں ایک خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔ نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ (این سی پی او آر)، ارضیاتی سائنس کی وزارت نے واسکو، گوا میں بینا بیچ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں 50 سے زیادہ لوگوں نے جوش و خروش سے ساحل سمندر سے 200 کلو گرام کوڑا اکٹھا کیا۔ علاقائی مرکز ممبئی کے این ایس جی کے اہلکاروں (وزارت داخلہ) نے بی ایم سی اور دیگر تنظیموں کے ساتھ پاوائی جھیل ممبئی میں ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم میں حصہ لیا۔ محکمہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل اور اس کے تمام سی پی ایس ایز اور خود مختار اداروں نے ایس ایچ ایس2023 میں حصہ لیا۔ محکمہ کی جانب سے صفائی مہم چلائی گئی۔ سمال فارمرز ایگری بزنس کنسورشیم (ایس ایف اے سی) کی عمارت میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی عمارت جہاں محکمہ کے 300 سے زائد ارکان نے عمارت کی راہداریوں، صحن، کھڑکیوں، لفٹوں اور دیگر علاقوں کی صفائی کی مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا۔
یہ واضح ہے کہ سوچھتا ہی سیوا، 2023 مہم نے عوام میں رضاکارانہ اور کمیونٹی کی شرکت کے جذبے کو پھر سے تحریک دی ہے۔ اس مہم نے صفائی کو سب کا کاروبار بنانے کے سالانہ پروگرام کا مقصد حاصل کر لیا ہے۔ یہ مہم یہ ظاہر کرتی ہے کہ قابل ذکر کارنامے اس وقت انجام دیے جاسکتے ہیں جب افراد، کمیونٹیز اور سرکاری ایجنسیاں مشترکہ وژن کے ساتھ متحد ہوں اور ’سوچھ بھارت‘ مشن جیسے مشن کے لیے کام کریں۔
-----------------------
ش ح۔ س ب ۔ ع ن
U NO: 10386
(Release ID: 1964487)
Visitor Counter : 84