مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

’’کفایتی ڈیٹاخدمات اور بین الاقوامی کنیکٹی ویٹی کے لیے لاگت ماڈلز‘‘پر تین روزہ آئی ٹی یو ورکشاپ اور فوکس گروپ کی میٹنگ نئی دہلی میں شروع ہوئی

Posted On: 04 OCT 2023 7:29PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) اور ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) مشترکہ طور پر4 اکتوبر کو ’’ڈیٹا خدمات اور بین الاقوامی کنیکٹی ویٹی کے لیے لاگت ماڈلز‘‘پر ورکشاپ کا انعقادکر رہے ہیں،جس کے بعد آئی ٹی یو-ٹی فوکس گروپ کی پہلی میٹنگ’’ لاگت ماڈلز کے لیے ڈیٹا خدمات اور بین الاقوامی کنکٹی ویٹی‘‘ پر 5 اور 6 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ ورکشاپ کا افتتاح آج ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کی قائم مقام سربراہ محترمہ میناکشی گپتا نے کیا۔ ورکشاپ کا مقصد بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا ہے اور لاگت ماڈلز اور دیگرآلات کا مطالعہ کرنا ہے،جنہیں ممالک غور کرنے اور لاگو کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ ڈیٹا خدمات اور انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔

اس ورکشاپ کے چار سیشن تھے،جن میں ڈیٹاخدمات کے لیے لاگت کے اجزاء اور ڈیٹا خدمات کی صلاحیت کو متاثر کرنے والے اہم عوامل،ڈیٹا خدمات کے لیے لاگت ماڈلز کے لیے بہترین طریقہ کار،انٹرنیٹ ویلیو چین کا ارتقاء اور بین الاقوامی انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی (آئی آئی سی)کے لیے لاگت کے مضمرات جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔آئی آئی سی اور سیکھے گئے اسباق کے لاگت کے ماڈلز کو متاثر کرنے والے ریگولیٹری،اقتصادی اور پالیسی پہلوؤں پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس ورکشاپ کے مقررین میں کئی سرکردہ ریگولیٹری اداروں،حکومتی وزارتوں،آئی ٹی یو (انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین)کے عالمی بینک کے ماہرین، صنعتی دنیا کے رہنما، ہندوستان اور بیرونی ممالک، دونوں کے سرفہرست خدمات فراہم کنندگا ن کی نمائندگی کرنے والے ممتاز ماہرین شامل ہیں۔

ڈیٹا ہر فرد کی نئی ضرورت بن گیا ہے۔ ہرایک کو ڈیجیٹل کنکٹی ویٹی فراہم کرنے میں مختلف چیلنجز ہیں، خاص طور پر دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں۔

داخلی سطح کی برانڈ بینڈ خدمات کے لئے آئی ٹی یو؍یونیسکوبرانڈ بینڈ کمیشن کا قابل برداشت ہدف 2025 تک درمیانی اورکم آمدنی والے ممالک کے لیے فی شخص ماہانہ جی این آئی کے 2فیصد سے کم مقرر کیا گیا تھا۔ ایک ایسا  ہدف جس تک کئی لوگ  ابھی تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ پہلے سیشن میں ڈیٹا کی لاگت کو متاثر کرنے والے عوامل کے حوالے سے اہم چیلنجز پر غور کیا گیا۔

اگلا سیشن مختلف شعبوں میں ڈیٹا خدمات کے لیے استعمال ہونے والی مختلف  لاگت ماڈلنگ تکنیکوں، لاگت ماڈلز میں استعمال ہونے والے لاگت کےاجزاء،حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مختلف اقتصادی مراعات کے اثرات اور سیکھے گئے اسباق پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وقف تھا۔

ایک اور سیشن میں ترقی پذیر  معیشت کے لیے آئی سی سی کے لاگت ماڈلز کے لیے لاگت کے کچھ اجزاءاور چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیرف کے ماہرین اور ماہرین اقتصادیات نے بین الاقوامی انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی کے لاگت ماڈل اور اپنائی جارہی اعلیٰ روایتوں کومتاثر کرنے والے ضابطے،اقتصادی اور پالیسی جاتی  ایشوز سے متعلق وسیع معاملوں کو ساجھا کرکے  اس بات چیت کو قابل قدر بنادیا۔

یہ ورکشاپ ہائی برڈ موڈ میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے 42 ممالک کے 200 سے زائد شرکاء نےحصہ لیا۔ اس ورکشاپ اور فوکس گروپ کی میٹنگ میں  تقریباً 21 بین الاقوامی مندوبین ذاتی طور پرحصہ لے رہے ہیں۔ اس ورکشاپ میں آئی ٹی یو کے تمام چھ خطوں کی، ان کی سرگرم شراکت داری کے ساتھ نمائندگی کی گئی ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 10379)



(Release ID: 1964449) Visitor Counter : 89


Read this release in: Hindi , English , Telugu