اسٹیل کی وزارت
صفائی ستھرائی کی مہم ‘‘سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت جسے نئی دلی کے مثالی لوٹس ٹیمپل کے باہر منعقد کیا گیا تھا ‘‘شرمدان’’ میں اسٹیل کی وزارت نے قیادت کی
صفائی کارکنوں (‘سوچھتا متر ’) کی بھی، ارد گرد کے علاقوں کی صفائی ستھرائی برقرار رکھنے میں غیرمعمولی تعاون پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی
Posted On:
01 OCT 2023 7:55PM by PIB Delhi
صفائی اور ماحولیات کے تئیں ذمہ داری سے وابستگی کے ایک شاندار مظاہرہ میں، اسٹیل کی وزارت نے آج (یکم اکتوبر 2023) کو سوچھتا ہی سیوا -2023 (ایس ایچ ایس) کے تحت شرمدان تقریب کے ایک حصے کے طور پر نئی دلی کے مشہور لوٹس مندر کے باہر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ سوچھتا ہی سیوا مہم 2 اکتوبر 2023 کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے اور اس صفائی مہم سے صاف ستھرے اور ہرے بھرے بھارت کو ترقی دینے کے لیے وزارت کی لگن اجاگر ہوتی ہے۔
اسٹیل کی وزارت نے سکریٹری اسٹیل، جناب ناگیندر ناتھ سنہا کی قیادت میں، صفائی اور پائیداری کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے لوٹس ٹیمپل میں صفائی کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر آج مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری اور مالیاتی مشیر، محترمہ سُکرتی لِکھی، جوائنٹ سکریٹری جناب سنجے رائے، چیئرمین، سیل، جناب امریندو پرکاش اور وزارت کے دیگر عہدیداروں نے بھی لوٹس مندر میں سوچھتا ہی سیوا مہم کے دوران تہہ دل سے شرمدان میں حصہ لیا۔
لوٹس ٹیمپل میں انسانی زنجیر
اسٹیل کی وزارت اور سیل کے عہدیداروں نے ، خود کو وقف کر دینے والے اپنے ملازمین کے ساتھ، لوٹس ٹیمپل کے چاروں طرف ایک انسانی زنجیر تشکیل دی، جو صاف ستھرے بھارت کے لیے ان کی اجتماعی وابستگی کی علامت ہے۔ یہ قابل دید واقعہ انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت کی ایک واضح یاد دہانی ہے ، اس واقعہ سے صفائی کے حصول میں اتحاد کا ایک طاقتور پیغام ملتا ہے۔
‘سوچھتا متر ’ (صفائی/صفائی کارکن) کا اعزاز
‘#سوچھتا ہی سیوا’ مہم کے آخری دن، سکریٹری اسٹیل، جناب ناگیندر ناتھ سنہا، جوائنٹ سکریٹری، جناب سنجے رائے، اور دیگر عہدیداروں نے صفائی کی کوششوں میں ان کی انمول شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے، ضروری کٹس کے ساتھ سرشار صفائی عملے کو بھی نوازا۔ صاف اور حفظان صحت کے ماحول کو برقرار رکھنے، وزارت اسٹیل کے صفائی ستھرائی کے کارکنوں کو ادیوگ بھون میں اور اس کے ارد گرد صفائی کو یقینی بنانے میں ان کی انتھک کوششوں کے لئے تسلیم کیا گیا اور ان کی تعریف کی گئی۔
یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے شرمدان (سوچھ بھارت کے حصے کے طور پر صفائی کی پہل) میں شامل ہونے کے لیے وزیر اعظم ‘‘ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ’’ کی تاکید کے مطابق ، پورے ملک میں بڑے پیمانے پر ایک صفائی مہم چلائی گئی۔ اس ویژن کے مطابق، اسٹیل کی وزارت نے آج اس صفائی مہم کا انعقاد کیا جو ماحولیاتی پائیداری اور صاف ستھرے اور ہرے بھرے بھارت کے تئیں اپنے عزم کی علامت ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ لوٹس ٹیمپل میں یہ تقریب اسٹیل کی وزارت کے ایک بڑے قدم کا بھی حصہ تھی، جس نے اپنے پی ایس یوز کے ذریعے بھارت بھر میں 55 مختلف مقامات پر اسی طرح کی ‘شرمدان’ مہم کا اہتمام کیا۔ یہ کوششیں سوچھ بھارت کے تصور کو حقیقی شکل دینے میں وزارت کی سرگرمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
*************
( ش ح ۔ ا س ۔ ت ح (
04.10.2023
U. No 10347
(Release ID: 1964088)
Visitor Counter : 92