کارپوریٹ امور کی وزارتت

سی سی آئی نے پی ایف سی پروجیکٹس لمیٹڈ،آر ای سی لمیٹڈ،ایس جے وی این لمیٹڈاور دامودر ویلی کارپوریشن کے ذریعہ لینکو امرکنٹک پاور لمیٹڈ کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کی منظوری دی

Posted On: 03 OCT 2023 8:28PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے پی ایف سی پروجیکٹس لمیٹڈ،آر ای سی لمیٹڈ،ایس جے وی این لمیٹڈ اور دامودر ویلی کارپوریشن کے ذریعہ لینکو امرکنٹک پاور لمیٹڈ کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ انضمام پی ایف سی پروجیکٹس لمیٹڈ (پی پی ایل)،آر ای سی لمیٹڈ (آر ای سی)،ایس جے وی این لمیٹڈ (ایس جے وی این)اور دامودر ویلی کارپوریشن (ڈی وی سی) کے ذریعہ لینکو امرکنٹک پاور لمیٹڈ (ایل اے پی ایل)کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول سے متعلق ہے۔

تحویل کار

پی پی ایل حکومت ہند کے ادارے پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ(پی ایف سی) کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے۔پی پی ایل کو بجلی کی پیداوار اور تقسیم کا کاروبار کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

آر ای سی ، پی ایف سی کی معاون کمپنی ہے۔ یہ فی الحال ایک غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی ہے، جسے ریزرو بینک آف انڈیا نے  بنیادی ڈھانچہ مالیاتی کمپنی کی شکل میں زمرہ بند کیا ہے۔

ایس جے وی این ہماچل ریاستی سرکار اور پبلک شیئر ہولڈرز کی ملکیت والی ایک فہرست بند کمپنی ہے۔موجودہ وقت میں ایس جے وی این دیگر باتوں کے علاوہ ہندوستان میں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، بہار، مہاراشٹر اور اترپردیش ریاستوں میں پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کے ساتھ انہیں چلا رہی ہے۔

ڈی وی سی دامودر ویلی کارپوریشن ایکٹ 1948 کے تحت قائم ایک قانونی کارپوریشن ہے۔یہ دیگر باتوں کے علاوہ  ہندوستان میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور آبی نظم کے کاروبار میں لگی ہوئی ہے۔

ہدف

ایل اے پی ایل ہندوستان میں بجلی کی پیداوار میں مصروف ایک غیر-فہرست بند پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 10318)



(Release ID: 1963915) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Telugu