یو پی ایس سی

مشترکہ دفاعی خدمات امتحان (II)-2023کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

Posted On: 03 OCT 2023 7:32PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بتاریخ 3ستمبر 2023 کو منعقد مشترکہ دفاعی خدمات امتحان2023 (II)- کے نتائج کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبر والے 6908 امیدواروں نے(i)ہندوستانی ملٹری اکیڈمی، دہرادون میں جولائی 2024 میں شروع ہونے والے 157ویں (ڈی ای)کورس (i i)ہندوستانی ملٹری اکیڈمی ایزھی مالا کیرالہ جولائی 2024 میں شروع ہونے والے کورس(i i i)ایئرفورس اکیڈمی حیدرآباد میں جولائی 2024 میں شروع ہونے والے (اُڑان –ما قبل)تربیتی کورس(216 ایف(پی))( i) آفیسر تربیتی اکیڈمی چنئی میں اکتوبر 2024 میں شروع ہونے والے 120ویں ایس ایس سی (مردوں کے لئے) (این ٹی) (یو پی ایس سی)کورس اور (5)آفیسر تربیتی اکیڈمی چنئی میں اکتوبر 2024 میں خواتین کے لئے شروع ہونے والے 34ویں ایس ایس سی (غیر تکنیکی)(یوپی ایس سی)کورس میں داخلے کے لئے وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے لیے جانے والے انٹرویو کے لئے اہلیت حاصل کرلی ہے۔

جن امیدواروں کے رول نمبر درج ذیل فہرست میں دکھائے گئے ہیں ، ان سب کی امیدواری عبوری ہے۔ مذکورہ امتحان کے لئے داخلے کی شرطوں کے مطابق انہیں عمر (پیدائش کی تاریخ، تعلیمی اہلیت، ان سی سی (سی)(فوجی اکائی ؍سینئر ڈویژن ایئر فورس اکائی؍بحریہ اِکائی) وغیرہ کے دعوے کی حمایت میں اپنے اصل سرٹیفکیٹ ، آئی ایم اے ؍ایس ایس سی کو پہلے متبادل کی شکل میں چننے والے امیدواروں کو کمبائنڈ ہیڈکوارٹر، وزارت دفاع(فوج؍آرٹی جی ڈائریکٹوریٹ)(آر ٹی جی’اے‘)ایس ایس سی مرد امیدواروں کے لئے سی ڈی ایس ای انٹری اور خاتون امیدواروں کے لئے ایس ایس سی انٹری ، ویسٹ بلاک IIIآر کے پورم نئی دہلی-110066 کو ، بحریہ کو اپنا پہلا متبادل چننے والے امیدواروں کو بحریہ ہیڈکوارٹر ’’ڈی ایم پی آر‘‘(او آئی اینڈ آر اِکائی)کمرہ نمبر 204، ’سی‘ونگ  سینا بھون نئی دہلی-110011کو، اور ایئر فورس کو پہلے متبادل کی شکل میں چننے والے امیدواروں کو پی او3(اے)؍ایئرفورس ہیڈکوارٹر، جے بلاک ، کمرہ نمبر 17، وایوبھون کے سامنے موتی لال نہرو مارگ نئی دہلی -110004کو درج ذیل تاریخوں تک پیش کرنے ہوں گے۔ ایسا کرنے میں ناکام رہنے پر اُن کی امیدواری رد ہوجائے گی۔ اصل سرٹیفکیٹ انڈین آرمی اکیڈمی اور بحریہ اکیڈمی میں داخلے کے معاملے میں یکم جولائی 2024 تک ، ایئرفورس اکیڈمی میں داخلے کے  معاملے میں 13مئی 2024 تک اور صرف ایس ایس سی کورس کے معاملے میں یکم اکتوبر 2024 تک بھیجنے ہو ں گے۔

امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ ان کے پتے میں کسی طرح کی تبدیلی ہوئی ہوتو اس کی اطلاع براہ راست آرمی ہیڈکوارٹر؍نیول ہیڈکوارٹر؍ایئر ہیڈکوارٹر، جیسا بھی معاملہ ہو، کو فوراً دیں۔

کسی بھی اضافی معلومات کے لئے امیدوار کمیشن کے گیٹ سی کے پاس بنے سویدھا کیندر سے اس امتحان سے متعلق کوئی بھی معلومات؍وضاحت کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5بجے تک خود آکر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271, 011-23381125اور 011-23098543سے حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایس ایس بی ؍انٹرویو سے متعلق معاملو ں کے لئے فوج پہلا متبادل ہونے پر امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-26175473پر یا Joinindianarmy.nic.inپر رابطہ کریں۔بحریہ ؍بحریہ اکیڈمی پہلا متبادل ہونے پر ٹیلی فون نمبر 011-23010097؍ا ی میل: officer-navy[at]nic[dot]in یا Joinindiannavy.gov.in پر رابطہ کریں اور ایئرفورس پہلا متبادل ہونے پر امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-23010231ایکسٹینشن 7645؍7646؍7610 یا www.careerindianairforce.cdac.inپر رابطہ کریں۔امیدوار اپنے امتحان کے نتائج وغیرہ سے متعلق معلومات یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.inسے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

جن امیدواروں نے اہلیت حاصل نہیں کی ہے، ان کی مارک شیٹ اوٹی اے کے آخری نتائج شائع ہونے کے 15دن کے اندر (ایس ایس بی انٹرویو کے انعقاد کے بعد)کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور 30 دن کی مدت کے لئے ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔

نتائج دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Please click here to see result-

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 10317)



(Release ID: 1963909) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Tamil