مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ڈاک نے گاندھی جینتی کے موقع پر ملک کے تمام حصوں میں 1.6 لاکھ سے زیادہ ڈاکخانوں میں ملک گیر سطح پر شجرکاری اور صفائی مہم کے ساتھ اپنی خصوصی سوچھتا مہم 3.0 کا آغاز کیا
Posted On:
03 OCT 2023 4:39PM by PIB Delhi
مہاتما گاندھی کو ان کی 154 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے اور خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے، انڈیا پوسٹ کے پورے نیٹ ورک ملک بھر میں ایک وسیع اور منفرد شجرکاری مہم اور صفائی مہم کے لیےشامل ہوئے ہیں۔ یہ پہل ہماچل پردیش کے ہِکِم میں سب سے اونچے پوسٹ آفس سے لے کر جموں و کشمیر کے خوبصورت مناظر میں برانچ آفس تک پھیلی ہوئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک برانچ پوسٹ ماسٹر نے، جس نے ڈیوٹی کے دوران سرحد پار گولہ باری کے ایک واقعے کے دوران اپنی ٹانگ کھو دی تھی، ہر سطح اور صورتحال پر پوسٹ آفس کے عملے کے درمیان خدمات انجام دینے کے عزم اور تبدیلی کو اجاگر کرتے ہوئے اس گرین مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ چونکہ انڈیا پوسٹ مرکزی حکومت کا ادارہ ہے جس کی موجودگی اور رسائی ملک کے تمام حصوں میں کسی دوسرے سرکاری ادارے کی طرح نہیں ہے، اس گرین پہل نے پوسٹ آفس کے عملے اور ہر پوسٹ آفس کے اردگرد سماجی جغرافیائی کمیونٹیز لوگوں کے درمیان ماحول دوست طرز عمل اور طرز زندگی کے بارے میں بیداری اور شعور بیدار کرنے میں ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔
یہ بات بتانا مناسب ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں 'ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ' کے بینر تلے منعقد ہونے والے بڑے جن بھاگیداری پروگرام کے لیے شجرکاری مہم اختتام کو پہنچی۔ انڈیا پوسٹ نے تقریباً 50,000 شہریوں کی شرکت کے لیے 1200 سے زیادہ مقامات کی قیادت کی۔ ان تقریبات کے دوران، شہریوں نے صاف ستھرے اور سرسبز ہندوستان کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، اجتماعی طور پر سوچھتا کا عہد کیا۔ شرمدان کی سرگرمیوں نے کمیونٹی کے جذبے میں اضافہ کیا، اس پہل کو اتحاد اور ماحولیاتی شعور کا حقیقی جشن بنایا۔
محکمہ ڈاک میں ان دو بڑے واقعات سے پیدا ہونے والی رفتار کے ساتھ، اکتوبر کے مہینے کے باقی دنوں میں محکمہ کے لیے اپنی سوچھتا اور سبز اقدام کو اگلی سطح پر لے جانے کا مرحلہ طے ہو گیا ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کو پوری حکومت میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے تحت لاگو کیا جا رہا ہے۔ محکمہ ڈاک پچھلی دو خصوصی مہم میں ایک پرجوش پرچم بردار رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ دل کی گہرائیوں سے پرعزم ہیں۔
جموں و کشمیر کے راجوری ڈویژن کے نوشیرہ سب ڈویژن کے سہار برانچ پوسٹ آفس کے برانچ پوسٹ ماسٹر
جموں کشمیر کا کیرن برانچ پوسٹ آفس بارہمولہ
ہماچل پردیش میں ہکم کا ڈاکخانہ
****
ش ح۔ح ا ۔ ج
UNO-10312
(Release ID: 1963768)
Visitor Counter : 81