امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم نے پورے ہندوستان میں ’ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ ، ایک ساتھ ‘کے 1434 تقریبات میں شرکت کی
13,500 لوگ اجتماعی طور پر شرمدان کرنے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوئے
Posted On:
02 OCT 2023 5:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ ، ایک ساتھ ‘کی کال کے مطابق محکمہ خوراک اورعوامی نظام تقسیم اور اس کے منسلک دفاتر یعنی فوڈکارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)، سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی)، گودام اور ترقی ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف شوگر، کانپور اور آئی جی ایم آر آئی ہاپوڑ کےافسران اورعملہ یکم اکتوبر کو پورے ملک میں 1434 مقامات پر ایک گھنٹے کے شرمدان کرنے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوئے۔
ڈی ایف پی ڈی کے سکریٹری جناب سنجیوچوپڑامیہرچندمارکیٹ اوراننون سولجرپارک میں قیادت کرتے ہوئے
تمام سرگرمیاں صبح 10 بجے شروع ہوئیں۔ اجتماعی طور پر ملک بھر میں بہت سے رہائشی علاقوں، بازاروں، پارکوں، اسکولوں، بس اسٹینڈوں، کالجوں، گھاٹوں، ساحلوں وغیرہ کی صفائی کی گئی۔ نعروں، بینرز اور اے ویز کے استعمال کے ذریعے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی گئی، مقامی باشندوں کو حساس بنایا گیا اور پوری جگہ پر بڑی تعداد میں عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ صفائی کو یقینی بنانے کی کوششوں کے لیے صفائی متروں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کی تعریف کی گئی۔ اہل خانہ، این ڈی ایم سی /ایم سی ڈی ، عملہ، بازاروں کے دکانداروں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی اس مہم میں افسران کے ساتھ خوشی سے حصہ لیا۔
یہ مہم ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی کیونکہ اجتماعی طور پر 13,500 سے زیادہ افرادی قوت نے اپناتعاون پیش کیا۔
ڈی ایف پی ڈی نے آج مہر چند مارکیٹ اوراننون سولجر پارک کے 9000 مربع میٹر کے مشترکہ علاقے کو صاف کیا۔ ڈبلیو ڈی آر اے نے حوز خاص مارکیٹ،بنگالی مارکیٹ میں ایف سی آئی ہیڈکوارٹر ، میوروہار، فیز-1پاکٹس II- پارک میں سی ڈبلیو سی ، مقدس ندی گنگا کے کنارے پرمات گھاٹ این ایس آئی ، پر کانپور اور ہاپوڑ بس اسٹینڈ پر آئی جی ایم آر آئی ہاپوڑ میں میں شرم دان سرگرمی کا اہتمام کیا۔ این ایس آئی کانپور نے اپنے علاقے کے ایک اسکول کو ’حیاتیاتی بیت الخلاء ‘بھی عطیہ کیا۔ سی ڈبلیو سی کی جانب سے ایک جگہ پر ’سوچھ بھارت-کچرے سے پاک بھارت‘ پر ایک ڈرائنگ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 70 بچوں نے حصہ لیا جبکہ ان کے والدین نے شرمدان میں حصہ لیا۔
کئی مقامات پر شجرکاری مہم بھی چلائی گئی ،جہاں علاقہ مکینوں اور ملازمین نے پودے لگائے۔ اس مہم میں افسران کے ساتھ اہل خانہ، بازاروں کے دکانداروں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی خوشی سے حصہ لیا۔
ٹیموں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ صفائی کے لیے صرف بائیو ڈی گریڈ ایبل میٹریل استعمال کیا جائے اور سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے مکمل گریز کیا جائے۔ ٹیموں نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ ان کے زیر استعمال کپ اور پلیٹیں جگہوں پر بکھرے نہ ہوں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے جمع کرکے ٹھکانے لگایا جائے۔
شہریوں کو فعال طور پر شامل کرکے اور بیداری پیدا کرکے، محکمہ کا مقصد ایک صاف ستھرا، سرسبز اور صحت مند ہندوستان بنانا ہے۔ ڈی ایف پی ڈی 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023تک زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لئے (ایس سی ڈی پی ایم ) 3.0اور سوچھتا ہی سیوا مہم کے لئے ایک خصوصی مہم پر بھی سرگرم عمل ہے۔
**********
(ش ح۔ اک۔ع آ)
U-10309
(Release ID: 1963703)
Visitor Counter : 58