وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں دو روزہ ٹیکنالوجی اور بھارتیہ بھاشا سربراہ کانفرنس اختتام پذیر


قومی تعلیمی پالیسی2020، انگریزی میں تدریس اور آموزش کی ’وراثت‘ سے منسلک مسئلے کو حل کرنے جا رہی ہے - ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 01 OCT 2023 11:16PM by PIB Delhi

 نئی دہلی میں 30 ستمبر اور 1 اکتوبر 2023 کو بھارتیہ بھاشا اتسو کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والی دو روزہ ٹیکنالوجی اور بھارتیہ بھاشا سربراہ کانفرنس، آج اختتام پذیر ہوئی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی  کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ پی ایم او، پی پی/ ڈی او پی ٹی ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اختتامی اجلاس  میں سربراہ کانفرنس  کی صدارت کی۔ تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی  اور انٹرپرینیورشپ کےمرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے 30 ستمبر 2023 کو سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کا آغاز کیا۔

سربراہ کانفرنس کا مقصد، قومی تعلیمی پالیسی2020 ،کے وژن کے مطابق، موجودہ تعلیمی ماحولیاتی نظام سے ہندوستانی زبانوں سے کسی ایک کے ساتھ منسلک زبان میں بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کی سہولت فراہم کرنا اور تعلیم میں ہندوستانی زبانوں کے لیے تکنیکی طور پر افزودہ مستقبل کا راستہ طے کرنا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو متعارف کرانے کا تاریخی فیصلہ، انگریزی  زبان میں تدریس اور آموزش  کی ’وراثت‘ سے منسلک مسئلے کو حل کرنے جا رہا ہے ۔ انھوں نے اس کے تعارف کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے نتیجے میں آنے والے وقتوں میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2047 تک، امرت کال کے دوران، اس کے فوائد پوری طرح سے حاصل ہو جائیں گے۔

انہوں نے تمام ہندوستانی زبانوں کو قومی اور بین الاقوامی فورمز پر یکساں طور پر اجاگر کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب اصل زبانیں جاننے والے مصنفین، مخصوص مضامین اور موضوعات پر کتابیں لکھنا شروع کریں گے تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ قارئین کو ہوگا۔

وزارت تعلیم  کی اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب کے سنجے مورتی؛ وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کےسکریٹری  جناب سنجے کمار؛ ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری؛ چیئرپرسن این ای ٹی ایف، جناب انل سہسرابدھے؛ ڈائرکٹر، آئی آئی ٹی مدراس، پروفیسر وی کامکوٹی، وزارت تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری، اے آئی سی ٹی ای، یو جی سی کے دیگر عہدیدار، ماہرین تعلیم، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور طلباء و طالبات اختتامی تقریب میں موجود تھے۔ پروفیسر سہسرابدھے نے اجلاسوں کے نتائج پر ایک جامع رپورٹ پیش کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت کی تمام وزارتوں کے درمیان ان کا اشتراک کیسے کیا جائے گا۔ انہوں نے وکشت بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے مادری زبان میں سیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اختتامی مکالمات پروفیسر وی کامکوٹی نے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ زبانوں کی وجہ سے کوئی شہری پیچھے نہیں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی مادری زبان میں تعلیم اور اس کے بعد انگریزی پڑھانے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔ انہوں نے سربراہ اجلاس کے دوران سامنے آنے والے آٹھ اہداف کی بھی وضاحت کی جن پر مزید تحقیق کی جائے گی۔  میسورکے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز کے ڈائرکٹر پروفیسر شیلیندر موہن نے تقریب کے لیے شکریہ کا کلمہ پیش کیا۔

سربراہی اجلاس میں تین اہم موضوعاتی اجلاس شامل تھے: (i) ہندوستانی  زبانوں کے لیے ٹیکنالوجی؛ (ii) ہندوستانی  زبانوں میں ٹیکنالوجی؛ اور (iii)  ہندوستانی  زبانوں کے ذریعے ٹیکنالوجی۔ ان تینوں موضوعات کے تحت متعدد تکنیکی اجلاس منعقد ہوئے۔ صنعت کے ماہرین، ماہرین تعلیم، اور تکنیکی ماہرین نے اپنی بصیرت کا اشتراک کیا اور سامعین کے ساتھ دل چسپ بات چیت میں حصہ لیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ان موضوعات نے بھارتیہ بھاشا کو فروغ دینے میں ٹیکنالوجی کے انضمام پر زور دیا، جس میں تدریس، تربیت، امتحان، اور تعلیمی مواد کا ترجمہ کرنے میں اس کا کردار شامل ہے۔

مورخہ30 ستمبر 2023 کو منعقد ہونے والے بھارتی زبانوں کے لیے ٹیکنالوجی پر تکنیکی اجلاس میں مقررین نے ہندوستانی زبانوں کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی زبانوں کے لیے لیوریج ٹیکنالوجی، آپریٹنگ سسٹمز اور سافٹ ویئر لوکلائزیشن، سرچ انجن لوکلائزیشن  جیسےاور دیگر ایجنڈوں پر کلیدی بات چیت ہوئی۔ ان اجلاسوں کے دوران  ہندوستانی  زبانوں کی تدریس، سیکھنے کے عمل میں ٹیکنالوجی کے کردار، مشین لرننگ کا استعمال، زبان کی شناخت کے لیے زبان کی ماڈلنگ، ہندوستانی زبان کے رسم الخط کے لیے یونی کوڈ کی معیار کاری، اور دیگر اہم پہلوؤں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستانی زبانوں کے ذریعے ٹیکنالوجی پر تکنیکی اجلاسوں میں ہندوستانی زبانوں کے ذریعے مہارت حاصل کرنے اور ہندوستانی زبانوں کے ذریعے عمیق آموزش کے لیے، آگمینٹیڈ ریئلٹی، ورچوئلریئلٹی/ ایم ویر جیسی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر اہم بات چیت کی گئی۔

اے آئی سی ٹی  ای- انوودانی ، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز، این سی ای آر ٹی، کرسٹل لیب، ریاستوں کے کثیر لسانی مراکز اور مزید کی طرف سے ایک نمائش بھی لگائی گئی، جس میں بھارتیہ بھاشا ٹیکنالوجی کی مصنوعات اور صنعتوں، سرکاری تنظیموں اور اسٹارٹ اپس کی طرف سے ان کی ایپلی کیشنز کی نمائش کی گئی۔

حکومت ہند، معروف تمل شاعر اور آزادی پسند جنگجو مہاکوی چناسوامی سبرامنیا بھارتی کے یوم پیدائش کو بھارتی بھاشا دیوس (11 دسمبر) کے طور پر منا رہی ہے۔ 28 ستمبر 2023 کو شروع ہونے والا بھارتیہ بھاشا اتسو 75 دن تک چلے گا اور 11 دسمبر 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہندوستانی زبانوں سے متعلق مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سربراہ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم (ایم او ای)،  ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ  کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) اور ان کے جزوی اداروں جیسے کہ سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز (سی آئی ا ٓئی ایل)، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)، قومی تعلیمی اداروں ٹیکنالوجی فورم (این ای ٹی ایف)، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)، نیشنل سینٹر فار ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن (این سی وی ٹی ای)، نیشنل کونسل فار ٹیچرز ایجوکیشن (این سی ٹی ای)، بھارتیہ بھاشا سمیتی (بی بی ایس)، اور دیگر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

************

ش ح۔ ع ا    ۔ر ا

 (U.No. 10277) 


(Release ID: 1963579) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi