ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
نوجوان بھارتی ، سوچھ بھارت تحریک کے سب سے بڑے فریق ہیں: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
جناب راجیو چندر شیکھر نے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن پر ایم ایس ڈی ای کے عہدہ داروں اور عملے کے ساتھ ’ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ ،ایک ساتھ شرمدان‘ سرگرمی کی قیادت کی
پورے بھارت میں تمام آئی ٹی آئیز ، این ایس ٹی آئیز ، آرڈ ی ایس ایز ، پی ایم کے کے ایس ، جن شکسن سنتھانوں (جے ایس ایس)، این آئی ای ایس بی یو ڈی اور آئی آئی ای گواہاٹی مراکز میں 1345 سے زیادہ صفائی ستھرائی کی ایک گھنٹے کی مخصوص مہم چلائی گئی
Posted On:
01 OCT 2023 11:31PM by PIB Delhi
ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ’ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ ، ایک ساتھ شرمدان‘ تقریب کے لئے یکم اکتوبر 2023 بروز اتوار نئی دہلی کے صدر جنگ ریلوے اسٹیشن پر ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم میں شرکت کی۔ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے وزارت کے سینئر عہدہ داروں اور عام لوگوں کے ساتھ بھارت کو کچرے سے پاک بنانے کے لئے مہم میں شرکت کی ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کے 154 ویں یوم پیدائش پرپورے ملک میں عوام پر مرکوز ’ایک تاریخ ، ایک گھنٹہ ، ایک ساتھ‘ تحریک کے لئے اپیل کی تھی جو سرکاری عہدہ داروں اور شہریوں کے لئے یکم اکتوبر کو ’سوچھتا کے لئے شرمدان‘ کی ایک گھنٹے کی صفائی ستھرائی کی مہم ثابت ہوئی ہے۔
ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے صنعتی تربیتی اداروں(آئی ٹی آئیز) ، پردھان منتری کوشل کیندروں (پی ایم کے کے ایس)، نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوں(این ایس ٹی آئیز)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹر پرینیور شپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمینٹ(این آئی ای ایس بی یو ڈی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ انٹر پرینیور شپ(آئی آئی ای) گوا ہاٹی سمیت اپنے تمام ماحولیاتی نظام اور شمال مشرقی خطے میں دیگر مراکز میں صفائی ستھرائی کی مہم کی قیادت کی۔
صفائی ستھرائی کی مہم نئی دہلی میں صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن (پٹریاں اور آس پاس کے علاقے) کے علاوہ سروجنی نگر مارکیٹ ، کومن ویلتھ گیمس پارک اور دیگر مقامات پر انجام دی گئیں۔’سوچھتا کے لئے شرمدان ‘ کے مخصوص پورٹل پر کل 1345 تقریبات کو اپلوڈ کیا گیا جو پورے ملک کے مختلف اداروں میں منعقد کئے گئے ۔
وزیر موصوف نے وزارت کے عہدہ داروں ، عملے اور ایم ایس ڈی ای کے ملحقہ ڈیوزنوں کے ساتھ کچرے سے پاک بھارت وژن کے حصول کے خاطر سوچھتا کے لئے شرمدان میں شہریوں کی قیادت میں اپنے ایک گھنٹے کے وقت کا تعاون کیا۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ’’ گذشتہ نو برسوں میں وزیر اعظم مودی نے چیلنجوں سے بھری کئی دہائیوں کے بعد شہریوں کو اپنے اجتماعی رویے میں تبدیلی لانے کی خاطر مخصوص اقدامات کے لئے کام کیا ہے۔ اتنے زیادہ بھارتی شہریوں کو گرمجوشی کے ساتھ سوچھ بھارت مشن میں شرکت کرنے اور اس وژن پر یقین کرنے کا مشاہدہ بہت ہمت افزا ہے۔رویے میں یہ تبدیلی خاص طور پر کوویڈ -19 وبا کے چیلنج بھرے وقت کے دوران بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔ ‘‘
انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ کس طرح نوجوان بھارتی شہری سوچھ بھارت مشن کے سب سے اہم فریق ہیں اور یہ کہ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری لی ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ’’نوجوان بھارتی شہری سوچھ بھارت مشن کے سب سے بڑے فریق ہیں ،انہوں نے وزیر اعظم مودی کے وژن کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری لی ہے۔ لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کو سوچھ بھارت میں تبدیل کرنے کے لئے اس مشن کا آغاز کیا تھا ،اس کا مقصد ہماری طرز زندگی کو تبدیل کرنا اور تمام شہریوں میں رویہ میں ایک بڑی تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس ، سب کا پریاس کی بات کی ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بھارتی شہری سوچھ بھارت کے ان کے وژن کے پیچھے کھڑے ہیں۔‘‘
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اتل کمار تیواری نے کہا کہ اگر ہنر مندی کے نظریہ سے دیکھا جائے تو سوچھتا کے لئے بھی خصوصی ہنر کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس ضمن میں اگر ہم ٹھوس کچرے کے بندوبست کی مثال دیں تو اس میں ٹھکانے لگانے کے لئے کچرے کو الگ الگ بانٹنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت صفائی ستھرائی کے شعبے میں مقامی بلدیاتی اداروں اور ریاستی حکومتوں کی مدد سے تربیت فراہم کررہی ہے۔ اس میں اپنے ورکروں کو جدید اور نئی مشینری کی معلومات سے لیس کرنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے تاکہ ورکروں میں اپنے کام کے تئیں وقار کا جلوہ پیدا ہوجس سے بہتر سماجی نتائج حاصل کئے جاسکیں۔
***********
ش ح ۔ و ا - م ش
U. No.10288
(Release ID: 1963570)
Visitor Counter : 73