زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے 300 سے زائد عملے کے ارکان ‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’ پہل قدمی کے ایک حصے کے طور پر صفائی مہم کے لیے ایس ایف اے سی عمارت میں اکٹھا ہوئے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے شہریوں سے ‘سووچھتا ہی سیوا مہم’ کے ایک حصے کے طور پر ‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’ پہل قدمی کے لیے یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے ایک گھنٹہ رضاکارانہ طور پر صفائی کے کام کے سلسلے میں دینے کی اپیل کی
ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے سکریٹری جناب منوج آہوجا نے ایس ایف اے سی کی عمارت میں صفائی مہم کو جھنڈی دکھائی
ملک بھر میں ماتحت دفاتر نے عملے اور عام لوگوں کو سووچھتا ہی سیوا مہم میں کامیابی کے ساتھ شامل کیا
موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کے جشن کے سلسلے میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت بھی ایک صاف اور پائیدار ماحول کو فروغ دینے اور مٹی کی آلودگی کو روکنے میں شری انّ کے اہم کردار پر زور دیتی ہے
Posted On:
01 OCT 2023 3:20PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے ماتحت دفاتر کے ساتھ آج ‘سووچھتا ہی سیوا’مہم کے تحت ‘‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’’ پروگرام میں حصہ لیا۔
گاندھی جینتی سے اہم قبل ایک پروگرام کے طور پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘من کی بات’’ کے 105ویں ایپی سوڈ میں سرگرم ہونے کے لئے ایک منفرد اپیل جاری کی ۔ انہوں نے ہندوستان کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 1 اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے ایک گھنٹہ کے لیے ‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’ پروگرام کے فروغ کے لیے صفائی ستھرائی کی ایک بڑی مہم میں حصہ لیں۔ شرکاء سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ سووچھتا ہی سیوا پورٹل پر اپنی تصویریں شیئر کریں، جس سے اس عظیم مقصد کے حصول کی سمت میں ان کے تعاون کو نشان زد کیا جاسکے۔ اس پہل کو، ایک مثالی ‘‘سوچھنجلی’’ یا باپو کو خراج عقیدت قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اظہار خیال کیا، کہ ‘ لوگوں کوصفائی سے متعلق اس مہم میں وقت نکال کر مدد کرنی چاہیے’ اور اپنی اپنی گلی، محلے یا پارک ،دریا، جھیل، یا کسی دوسری عوامی جگہ پر رضاکارانہ طور پر کام کرنا چاہیے۔
صفائی مہم، ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر، جس کا اہتمام ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے آج سمال فارمرز ایگری بزنس کنسورشیم(ایس ایف اے سی) کی عمارت میں کیا، اس میں محکمہ کے عملے کی فعال شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔
ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے سکریٹری جناب منوج آہوجا نے سری انسٹیٹیوشنل ایریا، حوض خاص میں ایس ایف اے سی کی عمارت میں صفائی مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے محکمہ کے افسران کے ساتھ مل کر ٹرکوں میں کاغذ اور الیکٹرانک ویسٹ بیگز بھرے اور سووچھتا ہی سیوا مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے میں کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے 300 سے زیادہ پرجوش عملے کے ارکان کوریڈورز، یارڈز، کھڑکیوں، ایلیویٹرز اور دیگر علاقوں کی صفائی کے لیے ایس ایف اے سی کی عمارت میں جمع ہوئے۔
باغیچے کے علاقے کی مکمل صفائی کی گئی جس سے ملبہ، جھاڑیاں اور کسی بھی جمع فضلے کو ہٹایا جا سکے۔ اس کے بعد، محکمے کے اہلکاروں نے ایک صاف، سرسبز اور پائیدار کمیونٹی اور کام کی جگہ کے لیے علامتی اشارے اور عزم کے اظہار کے طور پر نئے پودے بھی لگائے۔
ملک بھرمیں ماتحت دفاتر نے اس اقدام میں حصہ لینے کے لیے عملے اور عام لوگوں کو کامیابی کے ساتھ شامل کیا۔ مارکیٹ یارڈز، پارکوں، اسکولوں اور سڑکوں پر متعدد تقریبات حکمت عملی کے ساتھ طے کی گئی تھیں، جن سے شہریوں کی فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی ہوتی تھی۔ ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے، مختلف ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر، آج مجموعی طور پر 7,262 افراد کی شرکت کے ساتھ 384 سے زیادہ ملک گیر تقریبات کا فعال طور پر انعقاد کیا۔
ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے سوشل میڈیا ہینڈل پر ‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’ اقدام کے لیے ایک فعال سوشل میڈیا مہم بھی چلائی گئی، جس میں فوٹو کولیجز، ویڈیوز اور ریلز کے ساتھ عین موقع پر اپ ڈیٹس پیش کیے گئے ہیں جن میں ایس ایف اے سی عمارت میں محکمہ کے افسران کو صفائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اے اینڈ ایف ڈبلیو نے سووچھتا ہی سیوا مہم (15ستمبر تا 2اکتوبر) کی کامیابی کے لیے متعدد سرگرمیاں شروع کی ہیں، جس کا مقصد رضاکارانہ شرکت یا ‘‘شرمدان’’ کو فروغ دینا ہے۔ اس میں محکمانہ سہولیات، گاڑیوں، داخلی راستوں، کوریڈورز، لابیز، اور کینٹین وغیرہ کی وسیع صفائی شامل ہے، جو ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا کے ہینڈل پر فعال طور پر دکھائے گئے تھے۔
جناب منوج آہوجا کی قیادت میں کرشی بھون کے احاطے کے وقتاً فوقتاً صفائی ستھرائی کے جائزے اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ محکمے کے اہلکاروں نے رضاکارانہ طور پر اپنے ورک ا سٹیشنوں کو صاف کیا، مزید برآں، جنرل ایڈمنسٹریشن سیکشن نے کچرے میں کمی کے اقدامات کی سہولت فراہم کی، جیسے کہ کاغذ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فزیکل فائلوں کو اسکین کرنا۔
موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کے جشن کے سلسلے میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے بھی ایس ایچ ایس(سووچھتا ہی سیوا) کے لیے اپنی مسلسل سوشل میڈیا مہم کے ذریعے صاف اور پائیدار ماحول کو فروغ دینے اور مٹی کی آلودگی کو روکنے میں موٹے اناج یا شری انّ کے اہم کردار پر زور دیا۔
ایس ایچ ایس مہم کا جشن ملازمین کے بچوں کےلیے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد اور 2 اکتوبر کو عملے کے ارکان کی قیادت میں ایک ریلی کے ساتھ جاری رہے گا۔ اس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ سووچھتا کا پیغام مختلف نسلوں تک پھیلایا جا رہا ہے ۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10283
(Release ID: 1963552)
Visitor Counter : 78