ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل زولوجیکل پارک میں ’’ جنگلاتی زندگی کے تحفظ کے لیے شراکت‘‘ کے موضوع کے ساتھ، 69ویں وائلڈ لائف ویک کا آغاز
Posted On:
02 OCT 2023 9:10PM by PIB Delhi
نیشنل زولوجیکل پارک نے 69 ویں وائلڈ لائف ویک کے جشن کا آغاز کیا جس کا عنوان تھا ’’جنگلاتی زندگی کے تحفظ کے لیے شراکت‘‘۔یہ ان لوگوں کی تکریم کرنے کا پروگرام ہے جو اقوام متحدہ کے عالمی یوم وائلڈ لائف ڈے 2023 کے موضوع اور جنگلاتی زندگی سے متعلق سرگرمیوں کے تناظر میں تبدیلی لا رہے ہیں ۔
وائلڈ لائف ہفتہ، ہر سال مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے اور اس کامقصد ان کے عدم تشدد اور تمام جانداروں کے لیے ہمدردی کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ نیشنل زولوجیکل پارک میں ہفتے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی سرگرمیوں کا مقصد، تحفظ کے مقصد کے لیے جامع اور اجتماعی شرکت کو استعمال کرنا ہے۔ نیشنل زولوجیکل پارک 02اکتوبر2023 سے 08اکتوبر2023 تک ’’وائلڈ لائف ہفتہ – 2023‘‘ منائے گا۔
آج پروگرام کا آغاز نیشنل زولوجیکل پارک میں مرنے والے جانوروں کو گل دائرے نذر کرکے کیا گیا۔ اس کے بعد سرگرمیوں کا افتتاح معززین ایم او ای ایف اینڈ سی سی میں اے ڈی جی (ڈبلیو ایل) جناب بیوش رنجن، ممبر سکریٹری سنٹرل زو جناب سنجے شکلا اور ڈاکٹر فیاض اے خودسر، ماہر حیاتیاتی تنوع، دہلی یونیورسٹی نے کیا۔ بیداری کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں نکڑ ناٹک، حیاتیاتی تنوع پر ماہرانہ گفتگو، لائف مشن پر ویڈیو اور عہدشامل ہیں۔
شریک طلباء اور چڑیا گھر کے عملے نے پروگرام کے اختتام تک جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ نیشنل زولوجیکل پارک میں اس سرگرمی کے انعقاد کا مقصد جنگلاتی زندگی، حیاتیاتی تنوع کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور فطرت کے قریب رہ کر ماحولیات کے لیے طرز زندگی کے تصور کو فروغ دینا تھا۔ تمام شرکت کرنے والے طلباء میں سووینئر اور شرکت کرنے کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
************
ش ح۔ ع ا ۔ر ا
(U.No. 10282)
(Release ID: 1963538)
Visitor Counter : 118