شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت(ایم ڈی او این ای آر) اور اس کی تمام تنظیموں  کے ذریعے  جن بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ ملک گیر سووچھتا مہم ‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ’ چلائی گئی


سووچھتا پکھواڑہ 2023 کے دوران 15.09.2023 سے 02.10.2023 تک بڑے پیمانے پر صفائی مہم اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں بشمول کچرے کے انتظام اور صفائی کے لیے بیداری  انجام دی  گئیں

یکم اکتوبر 2023 کو ‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ’ سووچھتا مہم کے تحت 600 سے زیادہ افراد نے 1000 سے زیادہ افرادی گھنٹے کام کرکے صفائی اور بیداری سے متعلق7 تقریبات میں حصہ لیا

سووچھتا پکھواڑا، 2023 کے دوران 2000 سے زیادہ افراد نے 41 صفائی اور بیداری سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا جس میں  6275 افرادی  گھنٹوں کے ساتھ سووچھتا ہی سیوا پروگرام شامل ہے

Posted On: 02 OCT 2023 9:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی سووچھ بھارت کی کال سے متاثر ہو کر، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے سووچھ بھارت پہل کو جوش و خروش سے قبول کیا۔ اس ملک گیر مہم کے سلسلے میں، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت(ایم ڈی او این ای آر) اور اس کی تمام تنظیموں نے  ‘ایک تاریخ ایک گھنٹہ’ کے تحت اپنے متعلقہ دفاتر، اسکولوں، اسپتالوں، پولیس چوکیوں، قریبی ندی نالوں وغیرہ میں سوچھتا کے لیے شرم دان کیا۔ یکم اکتوبر 2023 کو جن بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ  640 افراد نے مجموعی طور پر 7  پروگراموں  میں حصہ لیا اور 2000 مربع میٹر سے زیادہ علاقے کی صفائی کی۔ سیکریٹری، ایم ڈی او این ای آر اور این ای سی، ایم ڈی او این ای آر کے سینئر افسران، ڈاکٹرز، اساتذہ اور دیہات کے سربراہان اور سینئر ضلعی افسران اہم شرکاء میں شامل تھے جنہوں نے سینکڑوں عملے اور افراد کو پورے جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات میں شرکت کرنے اور صفائی کو زندگی کا ایک طریقہ اپنانے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017CGB.jpg

A group of people standing in a streamDescription automatically generated

مہم کے دوران، جناب چنچل کمار، سکریٹری،  ایم ،ی او این ای آر نے سرگرمیوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی اور تمام شرکاء کاحوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سووچھتا کے لئے شرم دان صرف ایک دن کا معاملہ نہیں ہونا چاہئے اور تمام افسران اور عملہ کو مشورہ دیا کہ وہ اسے ایک  روزمرہ کی زندگی کا معمول بنائیں اور مختلف مقامات پر مہینے میں کم از کم ایک بار شرمدان کریں۔ جناب  کمار نے ہاؤس کیپنگ عملے کی خصوصی کوششوں کا بھی اعتراف کیا جنہوں نے اپنی فدا کارانہ کوششوں کے ذریعے مہم میں اہم کردار ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00340V5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BCXV.jpg

سوچھتا پکھواڑا کے دوران 15.09.2023 سے 2.10.2023 تک، ایم ،ی او این ای آر اور اس کی تنظیموں کے ذریعہ مختلف شناخت شدہ مقامات پر صفائی کی سرگرمیاں چلائی گئیں۔ ان تنظیموں میں  این ای سی، این ای ڈی ایف آئی ، این ای ایچ ڈی سی، این ای آر اے ایم اے سی، اور این ای سی بی  ڈی سی شامل ہیں ۔ اس مدت کے دوران فالتو/ اسکریپ آئٹمز کی شناخت موجودہ قواعد کے تحت تلف کرنے کے لیے کی گئی۔

A group of people holding brooms in front of a buildingDescription automatically generated

A group of people sitting under a solar panelDescription automatically generated

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007EPB9.jpg

ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کے لیے بیداری پیدا کی گئی جیسے کہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی، بہتر طریقے سے ضائع کرنے کے لیے کچرے کو اصل مقام پر الگ کرنا، گیلے اور خشک کچرے کے لیے الگ الگ ڈبوں کا استعمال۔ صفائی کے تئیں عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے، ایف پی اوز وغیرہ میں بڑے پیمانے پر شرمدان کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

A group of people standing in a fieldDescription automatically generated

A collage of people in a warehouseDescription automatically generated

کام کا جائزہ لیا گیا، اور صفائی اور کچرے کے بندوبست  کو بڑھانے کے لیے متعلقہ اداروں کو کام کاج میں بہتری لانے کے لیے تجاویز فراہم کی گئیں۔ 2046 افراد نے 41 صفائی اور بیداری کی سرگرمیوں میں حصہ لیا، سووچھتا پکھواڑا کے دوران سووچھتا ہی سیوا پروگرام کے تحت 6275 افرادی گھنٹے  صفائی ستھرائی کا کام کیا۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10279


(Release ID: 1963535) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Assamese