وزارت دفاع

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے آلودگی پر قابو پانے والے جہاز ’سمندرا پرہاری‘ نے انڈونیشیا کے تنجنگ پرایوک پورٹ کا دورہ کیا

Posted On: 02 OCT 2023 6:51PM by PIB Delhi

علاقائی سمندری آلودگی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے عزم کے ایک اہم مظاہرے میں، ہندوستانی کوسٹ گارڈ  کا خصوصی آلودگی پر قابو پانے والا جہاز سمندر پرہاری، یکم اکتوبر 23 کو انڈونیشیا کے جکارتہ کے تنجنگ پرایوک کی بندرگاہ پر پہنچا۔ یہ دورہ، سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے آسیان اقدامات کا ایک حصہ ہے، جو علاقائی سمندری چیلنجوں سے نمٹنے میں ہندوستان کی مہارت اور باہمی تعاون کی کوششوں پر زور دیتا ہے، خاص طور پر ، ان خطرات سے نمٹنے میں جو سمندری آلودگی کے خطرات سے متعلق ہیں۔

مورخہ11 ستمبر سے 14 اکتوبر 2023 تک بیرون ملک اس تعیناتی کے دوران، خصوصی آلودگی پر قابو پانے والے جہاز نے اس سے قبل تھائی لینڈ  کےبینکاک میں 16 ستمبر سے 20 ستمبر 23 تک پورٹ کال کی تھی۔ آلودگی کے ردعمل کی ترتیب میں چیتک ہیلی کاپٹر سے لیس یہ جہاز، خطے میں آلودگی کے ردعمل کی صلاحیتوں کے ساتھ ہندوستان کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔

اوورسیز ایکسچینج پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، جہاز میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے 13 کیڈٹس سوار ہیں، جو ’’پنیت ساگر ابھیان‘ میں فعال طور پر حصہ لیں گے اور اس طرح ابھیان کو بین الاقوامی سطح پر رسائی حاصل ہوگی۔ یہ پروگرام ساحل سمندر کی صفائی اور اسی طرح کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہےنیز شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

جہاز کا باکمالا (انڈونیشیا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی) کے بینڈ کی جانب سے، اپنے ہندوستانی دوستوں کا دھوم دھام اور دیگر خوش آئند فوجی دھنیں بجاتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جکارتہ میں جہاز کے چار روزہ قیام کے دوران،آئی سی جی جہاز باکمالا کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلوں، کراس ڈیک وزٹ، ٹیبل ٹاپ مشقوں، آلودگی سے نمٹنے کے مظاہروں، مشترکہ یوگا اجلاسوں، مشترکہ مشقوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور سماجی مصروفیات میں مشغول رہے گاجن میں  صلاحیت سازی کی سہولیات کے دورے بھی شامل ہیں۔

یہ دورہ ،ہندوستان کے آسیان اقدامات کا نتیجہ ہے جیسا کہ وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ سال کمبوڈیا میں 2022 میں منعقدہ آسیان وزیر دفاع میٹنگ پلس میں اعلان کیا تھا۔ یہ پہل، بغیر کسی رکاوٹ کے ہندوستان کے دور اندیش رسائی  کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیان کیا ہے،’’ساگر - خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی‘‘ میں شامل ہے۔

************

ش ح۔ ع ا    ۔ر ا

 (U.No. 10277)



(Release ID: 1963526) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi