وزارت دفاع
ہندوستانی کوسٹ گارڈ ملک بھر میں ’سووچھتا ہی سیوا‘ کے حصہ کے طور پر بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلا رہا ہے
مہاتما گاندھی کے صاف اور خوشحال ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں سے 22000 سے زیادہ لوگ شامل ہوئے اور 16000 کلوگرام کچرا جمع کیا
Posted On:
02 OCT 2023 6:43PM by PIB Delhi
ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، ’سووچھتا پکھواڑہ: سووچھتا ہی سیوا‘ کے حصہ کے طور پر یکم اکتوبر، 2023 کو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی۔ ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے تحت، ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے ساحل سے ساحل مشن کا اہتمام کیا۔ اس مشن کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کو متحد کرنا اور صفائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ مہم تمام ساحلی علاقوں، مشرق میں پرانے انڈمان اور نکوبار جزائر سے لے کر مرکزی زمین ہندوستان کے دلکش ساحلی علاقوں اور مغرب میں خوبصورت لکشدیپ تک پھیلی ہے۔
صفائی مہم میں اتحاد اور ذمہ داری کا غیر معمولی اظہار دیکھنے کو ملا۔ ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے افسران، ملازمین، ان کے اہل خانہ، اسکولی بچوں، غیر سرکاری تنظیموں اور مقامی برادریوں نے پورے ملک میں اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کل 22346 لوگ اپنے آس پاس کی صفائی کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے ایک ساتھ اس پروگرام میں شامل ہوئے۔ مشترکہ طور پر، انہوں نے خاص طور سے ڈیزائن کیے گئے بوروں میں 16055 کلوگرام کچرا جمع کیا۔ یہ کام ماحولیات کے تئیں لوگوں کی ذمہ داری کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مہاتما گاندھی کے صاف اور خوشحال ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے ذریعے شروع کی گئی عوامی تحریک کی کامیابی کی عمدہ مثال ہے۔ مہم کے دوران ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دینے کے لیے، ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے صرف بائیو ڈیگریڈ ایبل اشیاء کا استعمال کیا۔ اس پہل نے نہ صرف ساحلی علاقوں کو صاف کیا، بلکہ تمام لوگوں کے درمیان اتحاد اور ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینے میں کامیاب ہوئی۔
قومی راجدھانی خطہ دہلی (این سی آر) میں، ڈائریکٹر جنرل راکیش پال کی قیادت میں نئی دہلی اور نوئیڈا میں انڈین کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر میں خصوصی صفائی مہم اور شجر کاری کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ مرکزی یونیورسٹیوں کے عہدیداروں، نامزد ملازمین، شہری عملہ، خاندانوں اور طلباء نے ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ پہل کے حصہ کے طور پر ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے دفاتر اور رہائشی عمارتوں میں اور اس کے آس پاس کی سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے لوگوں، خاص کر نوجوانوں کو صفائی کو یقینی بنانے کی خاطر آمادہ کرنے کے لیے ہیش ٹیگ #SpecialSwachhtaCampaign3.0، #SwachhBharat اور #SwachhtaHiSeva-SHS کے ساتھ ایک سوشل میڈیا مہم بھی چلائی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 10268
(Release ID: 1963489)
Visitor Counter : 93