وزارات ثقافت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو پیش کی گئی یادگار نشانیوں اور تحائف کی ای-نیلامی 02 اکتوبر سے 31 اکتوبر، 2023 تک کی جائے گی


مرکزی حکومت کی یہ  بڑی پہل ہماری قومی ندی، گنگا کو محفوظ اور بحال کرنے  اور اس کے نازک ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے وقف ہے: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 02 OCT 2023 5:23PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت ثقافت کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو پیش کی گئی یادگار نشانیوں اور  تحائف کے ایک شاندار مجموعہ کی نمائش کرتے ہوئے ایک ای-نیلامی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اس ای-نیلامی میں ہماری بیش قیمتی ثقافت  کی عکاسی کرنے والے فن پاروں کا ایک شاندار مجموعہ ہے اور ای-نیلامی  کا اہتمام 02 اکتوبر سے 31 اکتوبر، 2023 تک https://pmmementos.gov.in/ پر کیا جا رہا ہے۔

ثقافت اور امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے آئندہ ای-نیلامی کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ای-نیلامی کامیاب نیلامی کے سلسلے کا پانچواں ایڈیشن ہے، پہلی نیلامی جنوری 2019 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 ایڈیشنوں میں 7000 سے زیادہ  چیزوں کو ای-نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا اور اس بار ای-نیلامی میں 912 چیزیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی یہ بڑی پہل ہماری قومی ندی، گنگا کو محفوظ  اور بحال کرنے اور اس کے نازک ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے وقف ہے۔ اس نیلامی کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم  کو اس عظیم کام میں مدد کے لیے لگایا جائے گا اور یہ بیش قیمتی قومی اثاثہ کی حفاظت کے لیے ہمارے اٹوٹ عزم کو مضبوط کرے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ای-نیلامی کے لیے دستیاب یادگار نشانیوں کا مختلف مجموعہ روایتی فنون  کے ایک شاندار سلسلے  کی عکاسی کرتا ہے، جس میں تصویریں،  مشکل  مجسمہ سازی کے ہنر،  ملک کے اندر کی دستکاری اور دلکش  علاقائی اور قبائلی فن پارے شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ چیزوں کو  عموماً  عزت و احترام کی علامت کے طور پر تحفے میں دیا جاتا ہے، جس میں روایتی انگ وسترم، شال،  ٹوپی یا پگڑی اور  روایتی تلواریں شامل ہیں۔ اس ای-نیلامی کے عمدہ فن پاروں میں موڈھیرا سوریہ مندر اور چتوڑ گڑھ  کے وجے استمبھ جیسے فن تعمیر کے نمونے شامل ہیں۔ چمبا رومال، پٹّ چتر، ڈھوکرا آرٹ، گونڈ آرٹ اور مدھوبنی آرٹ  جیسی قابل ذکر چیزیں  پائیدار  اور  شاندار ثقافتی روایت کے نمونے ہیں، جو ہماری متنوع برادریوں کے  مادی اور غیر مادی دونوں پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہیں۔

پچھلے ایڈیشن کی طرح ہی، اس ای-نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو ایک نیک کام میں  تعاون دینے میں لگایا جائے گا، خاص طور پر نمامی گنگے پروگرام کی مدد کے لیے۔

عام شہری اس لنک پر لاگ- آن /رجسٹریشن کرکے ای-نیلامی میں شامل ہو سکتے ہیں: https://pmmementos.gov.in/#/

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10266



(Release ID: 1963428) Visitor Counter : 75