وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی ڈینٹل سینٹر ریسرچ اینڈ ریفرل نے خصوصی سووَچھتا مہم  ’سووَستھ مکھ سووَستھ شریر‘ کا اہتمام کیا

Posted On: 02 OCT 2023 5:46PM by PIB Delhi

جاری ’سووَچھتا ہی سیوا مہم 2023‘ کے ایک جزو کے طور پر، آرمی ڈینٹل سینٹر ریسرچ اینڈ ریفرل، دہلی کینٹ نے 02 اکتوبر 2023 کو ایک خصوصی سووَستھ مکھ سووَستھ شریر مہم  کا اہتمام کیا۔ سووَچھتا تقریب میں شرکت کرتے ہوئے، ڈی جی اے ایف ایم ایس اور سینئر کرنل کمانڈینٹ آرمی میڈیکل کورپس لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے اچھی عام صحت کے لیے منھ کی اچھی صحت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے آرمی ڈینٹل سینٹر آر اینڈ آر کے صفائی متروں کی ستائش کی۔ اس موقع پر سبھی کے ذریعہ سووَچھتا کا عہد کیا گیا۔

منھ کی صحت سے متعلق بیداری پھیلانے کی ایک پہل قدمی کے طور پر،  پیرا ڈینٹل اسٹاف کے لیے انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں ایک ای۔پوسٹر مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ ’سووَستھ مکھ سووَستھ شریر‘ کے موضوع پر مبنی ان پوسٹروں کے ذریعہ عام صحت پر منھ کی صحت کے کردار کے اثرات کو اجاگر کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسی موضوع پر بچوں کے لیے ایک پینٹنگ مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ فاتحین کو جوائنٹ سکریٹری (میڈیکل) ایم او ڈی،  جناب مینک تیواری کے ذریعہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوران، ڈی جی ڈی ایس اور کرنل کمانڈینٹ آرمی ڈینٹل کورپس لیفٹیننٹ جنرل ستیش آر ایّر نے ملک بھر میں مسلح افواج کی 38 یونٹوں کی سرگرمیوں کی وضاحت کی۔

اس سے قبل، یکم اکتوبر 2023 کو ڈینٹل اسکریننگ اور منھ کی صحت سے متعلق تعلیمی کیمپ کے انعقاد کے ذریعہ شہریوں سے رابطہ قائم کیا گیا۔ اس کیمپ میں مقامی شہریوں نے شرکت کی جن کی منھ کی مختلف بیماریوں کے لیے جانچ کی گئی  اور انہیں صحت مند زندگی برقرار رکھنے کے لیے منھ کی اچھی صحت کی اہمیت کے بارے میں مشورہ  دیا گیا۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10258


(Release ID: 1963369) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi