وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سودیش درشن اسکیم کے کرشنا سرکٹ کے حصے کے طور پر ناتھ دوار  میں سیاحتی سہولیات کا افتتاح کیا

Posted On: 02 OCT 2023 4:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج حکومت ہند کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جس میں سودیش درشن اسکیم کے کرشنا سرکٹ کے ایک حصے کے طور پر وزارت سیاحت کے ذریعہ مالی اعانت فراہم کی جانے والی ’’ناتھ دوار میں سیاحتی سہولیات‘‘ شامل ہیں۔

کی وزارت سیاحت نے ناتھ دوار میں سیاحتی سہولیات کی ترقی کے لیے 23.59 کروڑ روپے کی منظوری دی، جس میں 13.43 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا قابل ذکر سیاحتی ترجمانی مع ثقافتی مرکزشامل  ہے ۔ مرکزبرائے ترجمانی شری ناتھ جی (بھگوان کرشنا) اور عظیم عقیدت مند اور پشتیمرگ (وشنو فرقے کی ایک بڑی شاخ) کے بانی شری ولبھ چاریہ جی کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا ۔ اس مرکز میں، سیاح گووردھن سے ناتھ دوار تک ان کی آمد، ان کی عقیدت ، پوجا، آرائش، ظاہری شکل، تہوار اور متعلقہ رسم و رواج وغیرہ کا اعلیٰ معیار کے گرافکس اور بصری میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ،شری ناتھ جی کی زندگی کے بارے میں مختلف پہلوؤں کا تجربہ کر سکتے ہیں ۔ناتھ دوار کے پروجیکٹ میں پارکنگ، زمین کی تزئین، آخری میل کنیکٹیویٹی وغیرہ کی ترقی بھی شامل ہے تاکہ اس جگہ پر آنے والے سیاحوں اور یاتریوں کے تجربے کو بڑھایا جا سکے۔

اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم نےبتایا کہ ناتھ دوار میں تیار کردہ سہولیات سیاحتی سرکٹ کا حصہ ہیں جس میں جے پور میں گووند جی کا مندر ،سیکر میں کھٹوشیام مندر اور راجسمند میں ناتھدوارہ شامل ہے۔  اس قدم سے راجستھان کے فخر میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ریاست کی سیاحت کی صنعت کو خاطر خواہ فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم نے یہ بھی  بتایا کہ چتوڑ گڑھ میں بھگوان کرشن کے لیے وقف ساونلیا سیٹھ جی مندر ہر ایک کے لیے عقیدت کا مقام ہے اور ہر سال لاکھوں لوگ یہاں آتے ہیں۔ یہ مندر کاروباری طبقے میں خاص طور پر مشہور ہے۔ حکومت ہند نے سودیش درشن اسکیم کے تحت اس مندر میں واٹر لیزر شو، ٹورسٹ فیسیلٹی سینٹر، ایمفی تھیٹر، کیفے ٹیریا وغیرہ کی ترقی کے لیے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرکے اس مندر میں جدید سہولتیں فراہم کی ہیں جو اس مقام پر آنے والے زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10255


(Release ID: 1963365) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Telugu