نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت خواتین کی قیادت  والیترقی  کو  آخری میل تک پہنچانے کے قابل بنانے سے متعلق ورکشاپ میں  مغربی ہندوستان کی خاتون کاروباری رہنماؤں  کے ساتھ  شرکت کریں گے

Posted On: 02 OCT 2023 2:37PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے اسٹیٹ سپورٹ مشن کے زیراہتمام، وومین انترپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) حکومت گوا کے تعاون سے ریاستی سطح کے ورکشاپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ ورکشاپ  گوا کے سی ایس آئی آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی (این آئی او) آڈیٹوریم،   میں 3 اکتوبر 2023 کو صبح 9:30 بجے سے ہو رہی ہے۔ اس میں  مختلف پیشے سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباری شرکت کریں گی جن میں  اپنی مدد آپ گروپ، کلکٹیوز، وومین کلسٹرز، سرکاری افسران اور پرائیویٹ سیکٹر  کے نمائندے شامل ہیں۔

وومین انترپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی)  جو کہ نیتی آیوگ میں وضع کیا گیا  ہے، اور اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں تبدیل ہو گیا ہے، خواتین کاروباریوں سے متعلقہ معلومات کے لیے ایک ون اسٹاپ شاپ ہے، جس میں سرکاری اسکیموں، انکیوبیٹرز، ایکسلریٹروں اور نجی شعبے کے اقدامات ، ایک کمیونٹی پیج اور مینٹرشپ ماڈیول کے لیے اسمارٹ میچ فیچر شامل ہے۔

ریاستی سپورٹ مشن جو کہ نیتی آیوگ کی ایک امبریلا پہل ہے، اسٹریٹجک  طورپر تیار کیا گیا ہے تاکہ 2047 تک  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  سماجی و اقتصادی نشانوں کے حصول میں  ان کی مدد کی جاسکے۔اسٹیٹ سپورٹ مشن کے تحت متعدد  ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، اس کا مقصد  مرکز اور ریاستوں کے مابین تبادلے اور شراکت داری قائم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم  کرنا ہے۔

یہ ورکشاپ ڈبلیو ای پی اسٹیٹ ورکشاپ سیریز کے آغاز میں ہورہی ہے۔اس کا بنیادی مقصد خواتین انترپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) کے بارے میں بیداری کو بڑھانا اور متعدد اہم اقدامات کی نقاب کشائی کرنا ہے جن پر ڈبلیو ای پی نے آغاز کیا ہے۔ ان اقدامات میں ’’اُدیم اپلفٹ‘‘ شامل ہے، جوکہ اے آئی سی -جی آئی ایم - ڈبلیو ای پی کے ساتھ ایک مشترکہ کوشش ہے۔اس میں گرین خواتین کاروباریوں کے لیے تیار کردہ سپورٹ گروپوں کا تعارف  اور دیگر شراکت داری شامل ہے۔

ورکشاپ کے دوران، سرپرستی کرنے،  ہنرمندی کے فروغ ، مالیات تک رسائی اور تعمیل جیسے موضوعات کو تلاش کرنے سے متعلق غیررسمی بات چیت اور گہرے مباحثے ہوں گے۔

ورکشاپ میں  اہم مقررین شریک ہوں گے جس میں گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، نیتی آیوگ کے رکن  ڈاکٹر وی کے سارسوت، نیتی آیوگ، کے سی ای او  بی وی آر سبرامنیم جیسی قابل ذکر شخصیات  شامل ہیں۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، ریلائنس فاؤنڈیشن، پیرامل فاؤنڈیشن، آئی سی اے آئی (انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا)، ایس آئی ڈی بی آئی، اولا فاؤنڈیشن جیسی  اہم ادارے اور دیگر شرکت کریں گے۔ گوا ریاست  کی  خواتین کی اپنی مدد آپ گروپ  ایسوسی ایشنز کی  صدر سلکشنا پی ساونت اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

یہ پروگرام  خواتین کاروباریوں کے لیے معلومات کے حصول ، تجربات کا اشتراک کرنے، اور قیمتی وسائل اور مدد تک رسائی کا ایک  انوکھا موقع فراہم کرے گا۔ مزید برآں، یہ حکومت اور نجی شعبے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ خواتین کاروباریوں کی مدد کرنے اور ایک شمولیت پر مبنی اور مساوی کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے اپنی لگن کا اظہار  کریں۔

************

 

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:10251)



(Release ID: 1963354) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Marathi , Hindi